وہاڑی میں ظلم کی انتہا وڈیروں نے اپنی عدالت لگا لی۔ 194/EB میں غریب محنت کش اور اسکی فیملی پر تشدد کرنے کے بعد سرے عام چوک میں پاؤں پکڑواتے رہے
متاثرہ شخص کہ درخواست کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا متاثرہ شاہ محمد نامی شخص انصاف کے لیے در بدر ڈی پی او وہاڑی آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
1لاکھ ووٹ والاMNAبن جا تا اور 99ہزار ووٹ والا۔۔سمجھ نہیں آتی ایسا نہیں ہو نا چاہیے
خواجہ سعد رفیق موجودسیاسی نظام کیخلاف بول پڑے
#PublicNews#PublicUpdates
ایمرجنسی کے جواز کا ریکارڈ خفیہ۔سینٹ میں معاملہ اٹھ گیا۔ حکومت کی پراسرار خاموشی ۔
بس ایک کاغذآگیا ۔سینٹرکامران مرتضی
پارلیمنٹ پر دباؤ جلدی مہرلگاؤ۔
۔وہ ریکارڈ کہاں ہے جو ایمرجنسی کی بنیاد بنا
#ایمرجنسی#گورنر_راج#خیبرپختونخوا#آئین_پاکستان#سہیل_آفریدی
منسٹر بنو اور عیش کرو! اوباما دو دفعہ امریکہ کا صدر بنا، لیکن اپنا دوسرا دورِ حکومت ختم ہونے کے دو ہفتے بعد وہ ایک ہوٹل میں پلیٹیں صاف کر رہا تھا۔ یہاں ایک آدمی کونسل کا چیئرمین بن جاتا ہے اور کروڑ پتی بن جاتا ہے، یہ کروڑوں روپے کہاں سے آتے ہیں؟
آپ ریاست والو! آپ پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار ہیں، آپ پاکستان کے وسائل لوٹ رہے ہیں اور پاکستان کے عوام کا پیٹ پھاڑ رہے ہیں۔ کل کوئی بتا رہا تھا کہ ہمارے 23 ہزار سول اور ملٹری بیوروکریٹس ہیں .
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی سے خطاب جو قومی اسمبلی نے سینسر کر دیا تھا
آرمینیائی جنگ میں، آذربائیجانی مسلمان جنگجو جنہوں نے اگلے مورچوں پر لڑے، مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرایا اور اذان دی،
اپنی عزت، وقار اور فخر کے لیے ڈکٹیٹر الہام علییف کا تختہ الٹنے کا سفر شروع کردیا ہے اب
سینیٹ اجلاس/ مولانا عطاء الرحمٰن خطاب
جب پیپلزپارٹی تشکیل دی گئی تو وہ آمریت کے خلاف تھی
مگر افسوس کی بات ہے جمہوری روایت کے مطابق پی پی سے توقع نہیں تھی کہ وہ اس طرح تقاضوں وک پورا کرے
کیا کے پی کے میں حکومت ہماری مرضی سے لائی گئی تھی
پیپلزپارٹی کو جس جمہوری انداز میں بنیاد رکھنے والوں نے چلایا تھا انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا
کے پی حکومت کی تیرہ سال سے سرپرستی کون کر رہا تھا
ہم پی ٹی آئی کے خلاف نہیں ہیں
ہم ایسے اقدامات سے نوجوانوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں
بدقسمتی ہے کہ جب بھی کوئی غیر جمہوری اقدامات ہوتے ہیں ان کو اس سیاسی شخصیات کی سپورٹ ہو گی
آصف علی زرداری کے ہوتے ہوئے ہمیں ان چیزوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے
یہ کس طرح کی روایات ہیں
ادھر اپوزیشن واک اوٹ کر رہی ہے ادھر سے اعلان کر دیا جاتا ہے کہ پاس ہو گیا
میں اس بات پر احتجاج کرتا ہوں ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئے
سرائیکی علاقے کی چولستان کی زمینیں ایک سو روپے میں الاٹ ہوئی ہیں، ایک سو روپے میں! جب آپ قوموں کی زمینیں سو روپے فی ایکڑ الاٹ کریں گے، جب آپ قوموں کی معدنیات (مائنز) پر قبضہ کریں گے، جب آپ قوموں کے پانیوں پر قبضہ کریں گے، اور جب آپ قوموں کی ہستیوں پر قبضہ کریں گے تو بغاوت ہو گی۔
کل آپ نے دیکھا یا نہیں دیکھا باڑہ میں چھوٹے چھوٹے بچے بالکل پرندوں کی طرح گر رہے تھے۔ چھوٹے چھوٹے بچے گولیوں سے گر رہے تھے، آخر کب تک؟ اس دن سے ڈرو، خدا کو مانو! خدا کو مانو اور لوگوں کو تنگ مت کرو۔"
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی سے خطاب جو قومی اسمبلی نے سینسر کر دیا تھا.
آذربائیجانی پارلیمنٹ کے رکن عادل علیئیف نے حجاب پر پابندی کا دفاع کیا۔ انہوں نے والدین اور طلباء سے کہا کہ
"جس طرح جوڈوکا کیمونو پہن کر تالاب میں تیر نہیں سکتا اسی طرح حجاب سے بھی تعلیم نہیں ہو سکتی۔"
لعنت ہو ایسے خبیثوں انسانوں پر یہودی کا بچہ ہے یہ
🚨ہم پر امن ہیں ہم نے پولیس کے ایس پی کو بتایا ڈی ایس پی کو بتایا کہ ہم پر امن ہیں ہم صرف اس سڑک پر اس چوک میں پر امن احتجاج کرتے ہیں، نہ ہم نے کوئی وار کیا نہ کچھ سخت کہا اس کے باوجود ہم پر بد ترین شیلنگ اور سیدھی گولیاں برسائی گئیں، لیکن کسی نے ہماری نہیں سنی،ہم نہتے تھے ہمارا کیاگناہ تھا کہ ہمارے لوگ گولیوں سے چھلنی کئیے گئیے۔ باڑہ خیبر احتجاج میں موجود شہری رو رو کر اپنی بے بسی کا رونا رو رہا ہے۔
اس کلپ کے آخر میں جے یو آئی کے رہنما ضیاء الرحمن نے شرمیلا فاروقی کی نوازشریف والی کردی!!!
ایک بات ابھی سے بتا رہا ہوں تاکہ ریکارڈ کا حصہ ہو، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دو ماہ بعد آپس میں گتھم گتھا ہونے والی ہے اور پھر ایک دوسرے پر الزامات بھی لگائیں گے ایک جماعت کہے گی ہم تو گورنر راج کے حق میں نہیں تھے دوسری جماعت کہے گی ہم گورنر راج کے حق میں نہیں تھے!!!
پاکستانیوں کو دونوں جماعتوں کے اصل چہرے سامنے آ چکے ہیں تمہارا ذولفقار علی بھٹو بھی جمہوری نہیں تھا وہ بھی دوسروں کے اشاروں پر ناچ رہا تھا اور پاکستان کو دو لخت کرنے میں سب سے بڑا کردار تھا، اور نوازشریف تو ہے ہی جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کا پیداوار!!!
"محسن نقوی صاحب پوچھ رہے تھے کہ گورنر راج کا نفاذ کیسے آئین شکنی ہے، تو میں انہیں بتاتا ہوں کہ اس حکومت نے کیسے آئین کا شکار کیا ہے۔ منتخب وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف غیر آئینی ہیں بلکہ آئین شکنی کے زمرے میں آتے ہیں۔"
بیرسٹر علی ظفر کا سینیٹ میں خطاب
#TeamAliZafar
موجودہ حکومت مُلک کا مستقبل خراب کر رہی ہے۔ اللّٰه کرے کہ دہشتگردی ختم ہو جائے، ویسے بلوچستان میں تو دہشتگردی ختم ہو گئی ہے اور راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کی ”تھرسڈے ٹائمز“ کے ساتھ خصوصی گفتگو
بھارتی عدالت میں جج نے وکیل پر اونچی اواز میں غصہ کیا تو وکیل کے پیچھے بیٹھے ایک اور وکیل نے کھڑے ہوتے ہی روسٹرروم کے پاس آکر جج کو کھری کھری سنا دیں اپنی آواز کو دھیمی رکھو ملک جل رہا ہے اداروں میں انصاف ہے نہیں اور اب عدالتوں میں بھی انصاف نہیں رہا تم ہمیں خاموش کرا رہے ہو
فرانس: 95 سالہ بابا ژانو کا قبولِ اسلام!
فرانس میں ایک 95 سالہ بزرگ نے زندگی کے آخری حصے میں اسلام قبول اسلام کرلیا۔ فرنچ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بابا جی کا نام ژانو (Jeannot) بتایا گیا ہے۔ ان کے مسلمان پڑوسیوں کا حسنِ سلوک اسلام سے ان کی قربت کا ذریعہ بنا۔ مسلمان پڑوسی ان کے ساتھ محبت، شفقت اور احترام سے پیش آتے، ان کی خبرگیری کرتے اور اچھے پڑوسی ہونے کا حق ادا کرتے تھے۔ ان کے رویے نے بزرگ کے دل پر گہرا اثر ڈالا۔ وہ سوچنے لگے کہ جس مذہب کے پیروکار اتنے مہربان اور اچھے اخلاق کے مالک ہیں، اس مذہب کی تعلیمات بھی یقیناً قابلِ غور ہوں گی۔ یوں انہوں نے اپنے پڑوسیوں کے کردار میں اسلام کا حسن تلاش کیا۔
دین کی دعوت صرف تقریروں اور تحریروں سے نہیں ہوتی، بلکہ اچھا اخلاق بھی دعوت کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ کبھی کسی کی مدد، محبت بھرا لہجہ، بیمار کی خبرگیری یا پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کسی انسان کے دل میں حق کی جستجو پیدا کردیتا ہے۔
رسول اقدس ﷺ کا فرمان ہے:
’’تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔‘‘ (صحیح بخاری)
اور قرآن کریم میں ارشاد ہے:
ترجمہ: ’’اور لوگوں سے اچھی بات کہو۔‘‘ (البقرۃ: 83)
کسی شخص کے داعی بننے کے لیے عالم یا خطیب ہونا ضروری نہیں۔ ہم اپنے کردار، دیانت، نرم گفتاری، وعدے کی پابندی اور دوسروں کے ساتھ اچھے برتاؤ سے بھی اسلام کا تعارف کرا سکتے ہیں۔
کیا خبر، ہمارا ایک اچھا عمل کسی کے دل میں اسلام کی محبت جگا دے! ❤️
جے یو آئی کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط۔
قومی اسمبلی میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر بحث، کامران مرتضیٰ کا دستاویزات کی عدم فراہمی پر اظہارِ تشویش
جے یو آئی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق دستاویزات طلب کر لیں
کامران مرتضیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط، مطلوبہ دستاویزات فوری فراہم کرنے کا مطالبہ
آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت مطلوبہ دستاویزات تاحال موصول نہیں ہوئیں، خط کا متن
دستاویزات کے بغیر اہم معاملے پر رائے دینا ممکن نہیں، کامران مرتضیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط
جے یو آئی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر بحث کے لیے ریکارڈ مانگ لیا
دستاویزات کی عدم فراہمی سے مشترکہ اجلاس میں مؤثر بحث متاثر ہونے کا خدشہ۔خط کا متن