"کھجور واقعی ایک عجیب دوا ہے۔"
اگر کسی کو خون کی کمی (انیمیا) ہو تو کیمیائی دواؤں کی ضرورت نہیں،
صرف روزانہ چند کھجوریں کھاؤ، خون کی کمی دور ہو جائے گی۔
اگر جگر چربی والا یا بڑا ہو گیا ہے تو روزانہ صبح کے وقت سات کھجوریں کھاؤ،
ان شاءاللہ چربی ختم ہو جائے گی۔
اگر تم سرد مزاج ہو تو روزانہ تین کھجوریں کھاؤ۔
کینسر ہر مسلمان کے لیے ایک خطرہ ہے —
لیکن کیا تم جانتے ہو کہ کینسر سے بچاؤ کا بہترین علاج بھی کھجور ہے؟
حدیثِ مبارک میں ہے:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس گھر میں کھجور نہیں، وہ گھر یقیناً بھوکا ہے۔"
صحیح مسلم۔ 2046
🌿 *نصیحتیں (قیمتی مشورے)*
*پہلی نصیحت:*
صبح بیدار ہوتے ہی جو بھی کام کرو، چھوٹا ہو یا بڑا،
ہمیشہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" سے شروع کرو،
اللہ تمہیں کامیابی عطا کرے گا۔
*دوسری نصیحت:*
ہمیشہ پانی اتنا ہی پیو ��تنی جسم کو ضرورت ہو۔
زیادہ پانی پینے سے جسم ٹھنڈا ہو جا��ا ہے اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
جدید سائنس یہ کہتی ہے کہ روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا چاہیے،
لیکن حقیقت میں پانی صرف ضرورت کے مطابق پینا چاہیے۔
جب پیاس لگے تب پانی پیو۔
*تیسری نصیحت:*
ہمیشہ ورزش کرو،
چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہو۔
جسم کو ہمیشہ حرکت میں رہنا چاہیے۔
چاہے چہل قدمی ہو، تیراکی ہو یا کوئی اور ورزش۔
*چوتھی نصیحت:*
کھانے کو کم کرو۔
حدیث میں ہے:
"آدمی کے لیے اتنا کھانا کافی ہے جتنا اس کی کمر کو سیدھا رکھے۔"
زیادہ کھانا چھوڑ دو،
کیونکہ اس میں کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی نقصان ہے۔
سادی زندگی اپناؤ اور کھانے میں اعتدال رکھو۔
*پانچویں نصیحت:*
جہاں تک ��مکن ہو،
گاڑی صرف ضروری موقعوں پر استعمال کرو۔
مسجد، دکان یا کسی عزیز کے گھر جانے کے لیے
ممکن ہو تو پیدل چلو۔
*چھٹی نصیحت:*
غصہ نہ کرو۔
غصہ نہ کرو۔
غصہ نہ کرو۔
پریشان مت ہو، درگزر کرو۔
غم اور غصہ تمہاری صحت کے لیے نقصان دہ ہیں ��ور خوشی کو ختم کر دیتے ہیں۔
ان لوگوں کے ساتھ رہو جن کے پاس تمہیں سکون ملتا ہے۔
*ساتویں نصیحت:*
جیسے کہا جاتا ہے:
"اپنا مال دھوپ میں رکھو، خود سایہ میں بیٹھو۔"
زندگی کو اپنے اوپر اور دوسروں پر تنگ نہ کرو۔
مال اس لیے ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے استعمال ہو،
نہ کہ زندگی کو برباد کرنے کے لیے۔
*آٹھویں نصیحت:*
اس چیز پر حسرت نہ کرو جو تم حاصل نہیں کر سکتے۔
بھول جاؤ، اگر وہ تمہارے نصیب میں ہے تو
تمہارے پاس ضرور آئے گی،
چاہے تم اپنے بستر پر ہی کیوں نہ ہو۔
اور جو چیز تمہارے نصیب میں نہیں،
اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے روک دیتا ہے،
کیونکہ وہ تمہارے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔
*نویں نص��حت:*
عاجزی اختیار کرو،
عاجزی اختیار کرو۔
غرور اور تکبر مال و طاقت دونوں کو ختم کر دیتا ہے۔
تواضع تمہیں لوگوں میں محبوب بناتی ہے
اور اللہ کے نزدیک تمہارا درجہ بلند کرتی ہے۔
*دسویں نصیحت:*
سفید بالوں کا آنا زندگی کے خاتمے کی علامت نہیں،
بلکہ ایک نئی اور بہتر زندگی کی شروعات ہے۔
مثبت سوچ رکھو،
سفر کرو،
اور حلال روزی سے لطف اٹھاؤ۔
*ایک اور نصیحت:*
جلدی سو جاؤ ✔️
رات گئے جاگنا چھوڑ دو ✔️
یہ عادت صحت کے لیے بہتر ہے۔
🌙 *آخری اور سب سے اہم نصیحت:*
نماز کبھی مت چھوڑو۔
نماز کو اول وقت میں ادا کرو۔ کیونکہ نمازِ اول وقت دنیا اور آخرت دونوں میں تمہارے لیے نفع کا سود نامہ ہے۔
اس دن جب نہ مال فائدہ دے گا، نہ اولاد۔
*اگر یہ باتیں تمہیں اچھی لگیں تو اسے دوسروں تک پہنچاؤ تاکہ نیکی پھیل جائے۔ اگر تمہیں پسند نہ آئیں تو بھی کسی کو محروم نہ کرو — شاید کسی دوسرے کے لیے یہ باعثِ خیر بن جائے۔*
آدھی سے زیادہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ روزی ہے۔ بے شمار لوگ غربت اور رزق کی پریشانی کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر دیتے ہیں اور بسا اوقات یہ فکر اتنی شدید ہو جاتی ہے کہ انسان اپنی یا اپنی اولاد کی جان ہی لے لیتا ہے۔ اس لیے اللہ تعالی نے اس سے منع کرتے ہوئے فرمایا:
وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْؕ
اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔ (سورت نساء: 29)
اس جملے سے پہلے اللہ تعالی نے حرام مال کھانے سے منع کیا ہے کیونکہ انسان جب غربت کا شکار ہوتا ہے تو عام طور پر حرام راستے تلاش کرتا ہے اور حرام میں پڑ کر یا تو اپنا سکون قتل کر دیتا ہے یا پھر زندگی ہی ختم کر ڈالتا ہے۔
اسی طرح اولاد کے بارے میں فرمایا:
وَ لَا تَقْتُلُـوْۤا اَوْلَادَكُمْ خَشْیَةَ اِمْلَاقٍؕ-نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ اِیَّاكُمْؕ-اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِیْرًا
اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرو۔ ہم انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی۔ یقین جانو کہ ان کو قتل کرنا بڑی بھاری غلطی ہے۔ (سورت اسراء: 31)
اب سوال یہ ہے کہ آخر ہم کیا کریں جس سے رزق کی پریشانی نہ رہے؟
تو اس کا قرآنی جواب یہ ہے کہ چند باتیں اپنے ذہن میں بٹھا لیجیے:
1: پہلی بات یہ کہ قرآن کے مطابق مال انسانی زندگی کا وہ بنیادی سرمایہ ہے جس پر اس کی زندگی کھڑی ہوتی ہے۔ سورت نساء میں رب محبت نے فرمایا:
وَ لَا تُؤْتُوا السُّفَهَآءَ اَمْوَالَكُمُ الَّتِیْ جَعَلَ اللّٰهُ لَكُمْ قِیٰمًا
اور نا سمجھ (یتیموں) کو اپنے وہ مال حوالے نہ کرو جن کو اللہ نے تمہارے لیے زندگی کا سرمایہ بنایا ہے۔ (سورت نساء: 5)
اس آیت میں مال کو قیاما کہا گیا ہے یعنی مال ہی وہ ذریعہ ہے جس پر زندگی کا قیام و بقا ہے۔ اس لیے یہ بات ذہن سے نکال دیجیے کہ مال کا ہونا شاید دنیا داری ہے۔ ہاں دنیا داری ہے لیکن ایسی دنیا داری جو شریعت میں بھی مطلوب ہے۔
2: دوسری بات یہ کہ قرآن کریم میں 120 سے زیادہ آیات میں رزق کی بات کی گئی ہے ۔ تو کیا ان آیات میں ہمیں روزی کے حوالے سے کوئی رہنمائی نہیں دی گئی ہوگی؟ یقیناً دی گئی ہے لیکن ہم وحی سے غافل ہیں اور غفلت والوں کو کچھ نہیں م��تا۔
3: تیسری بات یہ کہ رزق دینا اللہ کا کام ہے۔ کوئی ایک آیت بھی ایسی نہیں ہے جس میں رزق کی نسبت اللہ تعالی کی طرف نہ کی گئی ہو۔ رزق کی ضمانت خود اللہ تعالی نے لی رکھی ہے۔ رزق کے فیصلے آسمان میں ہوتے ہیں۔ دنیا کا کوئی انسان چاہے وہ میرے والدین ہوں، دوست ہو، مہتمم یا کمپنی کا مالک ہو، میرے رزق کو نہ ختم کر سکتا ہے، نہ بند کر سکتا ہے۔ پھر پریشانی کس بات کی ؟
حضرت حسن بصری کا یہ قول مشہور ہے کہ : میں نے قرآن کریم کی 90 سے زیادہ آیات میں پڑھا کہ اللہ تعالی رزق کو تقسیم کرتا ہے اور اپنی مخلوق کےلیے رزق کا ضامن ہے اور ایک جگہ پڑھا کہ شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے۔ اللہ تعالی کی بات میں ہمیں شک رہا کہ معلوم نہیں ، وہ کیسے رزق دے گا اور شیطان کی طرف سے آنے والے فقر کے وسوسوں کو یقین سمجھ کر بیٹھ گئے۔
4: چوتھی بات یہ کہ رزق کےلیے انتشار اور ابتغا ضروری ہے۔ یعنی نکلو اور تلاش کرو۔ کئی آیات میں اللہ تعالی نے ہمیں دعوت دی ہے کہ زمین میں پھیل جاؤ۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ملتا۔ اپنی سی کوشش کرنی ہے اور نتیجہ اللہ تعالی کے حوا��ے کرنا ہے۔
قرآنی آیات دو ٹوک انداز میں میرا اور میرے رب کا کام متعین کرتی ہیں کہ تمہارا کام محنت کرنا ہے اور رب کا کام رزق دینا ہے۔ اگر ان آیات کا دھیان رہے تو انسان رزق کےلیے آگے بھی بڑھتا رہتا ہے اور مطمئن بھی رہتا ہے۔
5: رزق کے حصول کےلیے اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں۔ کئی دفعہ ہم اپنی صلاحیت کو ایسے کاموں میں لگائے رکھتے ہیں جن کےلیے وہ بنی ہی نہیں ہے۔ مثال کے طور پر میرے ایک جاننے والے دوست ہیں، وہ گرافکس ��ور ڈیزائننگ کی فیلڈ میں ایکسپرٹ بن سکتے تھے لیکن انہوں نے اپنا سارا وقت یوٹیوب کے ویڈیو کانٹینٹ پر لگانے کو ترجیح دیا۔ میں نے انہیں کافی سمجھایا لیکن وہ نہ سمجھے۔ آج چار سال ہوگئے اور ابھی تک کوئی انکم نہیں ہے۔ اس واقعے میں مستقل مزاجی ضرور نظر آتی ہے لیکن اپنی صلاحیت کا درست استعمال نہیں ہے۔ رزق کے دروازے کیسے کھلیں؟
سورت نحل میں اللہ تعالی نے شہد کی مکھی کا ذکر کیا ہے، اگر وہ شہد چھوڑ کر عام مکھی کی طرح گند پر بیٹھنا شروع کر دے تو کیا اس کے بطن سے شہد جیسی نعمت نکلے گی؟ یقینا نہیں۔ کیونکہ اس صورت میں اس نے اپنی صلاحیت کو غلط جگہ پر ضائع کیا ہے۔ اللہ تعالی نے اس ک�� اندر ایک صلاحیت رکھی ہے، وہ اسے استعمال کرتی ہے اور اپنے اور ہمارے لیے نافع بن جاتی ہے۔
شادی کے تیسرے دن میری ساس نے میرا سارا زیور ایک ڈبے میں ڈالا، اسے اپنی الماری میں رکھا اور چابی اپنے دوپٹے کے پلو سے باندھ لی۔
’’یہ اب میرے پاس رہے گا۔‘‘ 💔
بس اتنا کہا اور کمرے سے نکل گئیں۔
میں دیر تک اپنی خالی کلائیوں کو دیکھتی رہی۔ ابھی مہندی کا رنگ بھی پوری طرح نہیں اترا تھا۔
وہ زیور ابا نے پینتیس سال کی سرکاری نوکری میں تھوڑا تھوڑا کر ک�� بنوایا تھا۔ دو جوڑی کنگن، ایک سیٹ اور امی کی وہ پرانی بالیاں جو انہوں نے رخصتی سے ایک رات پہلے میرے کانوں میں ڈالتے ہوئے کہا تھا:
’’یہ میری ماں کی ہیں، اب تمہاری۔‘‘
اور اب وہ سب ایک ایسی عورت کی الماری میں بند تھا جسے میں صرف تین دن سے جانتی تھی۔
اُس رات میں نے فیصل سے بات کی۔
’’آپ اماں سے کہیں نا، وہ میرا زیور ہے۔‘‘
فیصل نے کروٹ بدل لی۔
’’اماں جو کرتی ہیں، سوچ سمجھ کر کرتی ہیں۔ تم دل پر مت لو۔‘‘
میں نے دل پر لیا۔
بہت دل پر لیا۔
ملتان کی اُس گرم گلی میں، اُس تین کمروں کے گھر میں، میں نے آٹھ سال اُس چابی کو دیکھتے ہوئے گزارے۔
خاندان کی شادیوں میں ج��تی تو ساس ڈبہ کھولتیں، ایک جوڑی کنگن نکال کر دیتیں اور واپسی پر گن کر واپس رکھ لیتیں۔ جیسے میں کوئی ملازمہ ہوں جسے ایک رات کے لیے مالکن بننے کی اجازت ملی ہو۔
خالہ زاد بہنیں پوچھتیں:
’’تمہارا سیٹ کہاں ہے؟ وہ جو تمہارے ابا نے بنوایا تھا؟‘‘
میں مسکرا کر کہہ دیتی:
’’گھر پر ہے۔‘‘
گھر پر ہی تو تھا۔
بس میرا نہیں تھا۔
ایک بار�� صرف ایک بار، میں نے ہمت کر کے ساس سے کہا تھا:
’’اماں، آپ کو مجھ پر بھروسہ نہیں ہے؟‘‘
انہوں نے میری طرف دیکھا۔ بڑی عجیب نظروں سے، جیسے کچھ کہنا چاہتی ہوں مگر الفاظ نہ مل رہے ہوں۔
پھر صرف اتنا بولیں:
’’بھروسے کی بات نہیں ہے، بیٹی۔‘‘
اور تسبیح اٹھا کر صحن میں چلی گئیں۔
پھر وہ سال آیا جب فیصل کا کاروبار ڈوب گیا۔
حسین آگاہی میں کپڑے کی دکان تھی۔ ایک شریکِ کار تھا، جو ایک رات سارا مال اٹھا کر غائب ہو گیا۔ پیچھے رہ گیا قرض اور وہ لوگ جو ہر دوسرے دن دروازہ کھٹکھٹاتے تھے۔
ایک رات فیصل میرے پاس آئے۔ آنکھیں سرخ تھیں۔
’’زیور۔۔۔ بس کچھ دن کے لیے۔ حالات ٹھیک ہو��ے ہی دوبارہ بنوا دوں گا۔‘‘
میرے اندر ایک کڑوی سی ہنسی جاگی۔
’’مجھ سے کیا پوچھتے ہیں؟ اپنی اماں سے پوچھیں۔ چابی تو اُن کے پاس ہے۔‘‘
میں نے یہ بات طنز میں کہی تھی۔
مگر مجھے کیا پتا تھا کہ اُسی رات مجھے اپنی آٹھ سالہ شکایت کا جواب مل جائے گا۔
فیصل ماں کے کمرے میں گئے۔ میں دروازے کے پیچھے کھڑی تھی۔
’’اماں، چابی دے دیں۔‘‘
’’نہیں۔‘‘
’’اماں! لوگ گھر پر آ رہے ہیں!‘‘
’’تو آنے دو۔ دکان بیچو، موٹر سائیکل بیچو، میرا یہ کمرہ بیچ دو، مگر اُس لڑکی کا زیور نہیں بکے گا۔‘‘
فیصل چیخے:
’’وہ میری بیوی ہے، اماں!‘‘
اور تب میری ساس کی آواز ایسے ٹوٹی جیسے کوئی پرانا برتن گر کر ٹوٹتا ہے۔
’’میں بھی کسی کی بیوی تھی، فیصل۔‘‘
کمرے میں سناٹا چھا گیا۔
’’تمہارے ابا نے بھی یہی کہا تھا۔ بس کچھ دن کے لیے، حالات ٹھیک ہوتے ہی۔ میری ماں کا دیا ہوا ایک ایک تولہ اُن کے قرضوں میں چلا گیا۔ حالات کبھی ٹھیک نہیں ہوئے۔ اور جب وہ چلے گئے تو میرے پاس اپنے بچوں کی فیس دینے کے لیے ایک انگوٹھی تک نہیں تھی۔
میں نے لوگوں کے کپڑے سیے، فیصل۔ تمہیں یاد ہے نا، رات کو مشین کی آواز؟‘‘
فیصل کچھ نہیں بولے۔
اماں نے پھر کہا:
’’عورت کا زیور اُس کا شوق نہیں ہوتا، بیٹا۔ وہ اُس کا آخری سہارا ہوتا ہے۔ اُس دن کے لیے جب سب سہارے ہٹ جائیں۔ میں نے پہلے دن ہی سوچ لیا تھا کہ اِس گھر میں ایک عورت کا سہارا بک چکا ہے، دوسری کا نہیں بکے گا۔ چاہے وہ مجھ سے نفرت کرتی رہے۔‘‘
دروازے کے پیچھے میری ٹانگیں جواب دے گئیں۔
میں وہیں دیوار سے لگ کر زمین پر بیٹھ گئی۔
آٹھ سال!
آٹھ سال میں جس عورت کو اپنی دشمن سمجھتی رہی، وہ آٹھ سال سے دوپٹے کے پلو سے میری حفاظت باندھے پھر رہی تھی۔
فیصل نے کسی طرح قرض اتارا۔ دکان بک گئی، موٹر سائیکل بک گئی اور وہ ایک دوست کے ساتھ نوکری کرنے لگے۔ گھر میں کئی مہینے دال اور روٹی پکتی رہی۔
میرا زیور الماری میں ہی رہا۔
پھر دو سال بعد، ایک صبح، بہاولپور سے بھائی کا فون آیا۔
ابا کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کا کہا تھا، اور بھائی کی آواز میں وہ بے بسی تھی جو صرف رقم کم پڑ جانے پر آتی ہے۔
میں فون ہاتھ میں لیے کھڑی تھی کہ ساس کمرے میں آئیں۔
انہوں نے کچھ نہیں پوچھا۔
بس دوپٹے کا پلو کھولا، چابی نکالی اور میری ہتھی��ی پر رکھ دی۔
’’جاؤ، اپنے ابا کا زیور اپنے ابا کے کام لاؤ۔‘‘
میں نے الماری کھولی، ڈبہ نکالا۔
اور ڈبہ کھولتے ہی میرے ہاتھ رک گئے۔
اُس میں میرے دو جوڑی کنگن تھے، میرا سیٹ تھا، امی کی بالیاں تھیں۔۔۔
اور ایک چھوٹی سی سرخ مخملی تھیلی تھی، جو میری نہیں تھی۔
تھیلی میں سونے کی چار پتلی چوڑیاں تھیں اور ایک تہہ کیا ہوا کاغذ۔
کاغذ پر ٹیڑھی میڑھی لکھائی میں لکھا تھا:
’’سلائی کی کمائی سے۔ بہو کے لیے۔ جس دن اُسے ضرورت ہو۔‘‘
میں نے مڑ کر دیکھا۔
وہ دروازے کی چوکھٹ پکڑے کھڑی تھیں۔ ستر سال کی ایک دبلی پتلی عورت، جس کی انگلیوں پر سوئی کے نشان اب بھی نظر آتے تھے۔
’’اماں۔۔۔ یہ؟‘‘
’’جب جب سلائی سے کچھ بچتا، ایک بنوا لیتی۔‘‘ انہوں نے نظریں چراتے ہوئے کہا۔ ’’سوچا تھا تمہیں بتاؤں گی نہیں۔ بس جس دن چابی دوں گی، خود دیکھ لو گی۔‘‘
میں ڈبہ وہیں چھوڑ کر اُن کے پاس گئی اور اُن کے قدموں میں بیٹھ کر وہ روئی جو آٹھ سال سے رکی ہوئی تھی۔
انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا۔
’’پگلی۔۔۔ ساس تھی، ماں نہیں بن سکی۔ معاف کر دینا۔‘‘
میں نے اُن کا ہاتھ اپنی آنکھوں سے لگا لیا۔
’’آپ ماں ہی تھیں، اماں۔ مجھے دیر سے سمجھ آئی۔‘‘
ابا کا آپریشن کامیاب رہا۔
اماں کی چار چوڑیوں میں سے ایک آج بھی میری کلائی میں ہے۔ باقی تین اور میرا سارا زیور ابا کے دل کی دھڑکن بن گئے۔
اماں کو گزرے پندرہ برس ہو گئے۔
اور چابی؟
چابی آج بھی ہے۔
اب میرے دوپٹے کے پلو سے بندھی ہے۔
پچھلے مہینے میرے بیٹے کی شادی ہوئی ہے۔
کبھی کبھی جو ہاتھ ہمیں قید کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے، وہ دراصل ہمیں گرنے سے بچا رہا ہوتا ہے۔
ایک خوبصورت پیغام۔۔۔
لے کر آتی ہے، جبکہ میری خواہش مجھے کبھی ش�� کی طرف لے جاتی ہے۔
اور وہ مسلسل میرا ہاتھ تھام کر مجھے خیر کی طرف لے جا رہا ہے، یہاں تک کہ مجھے یقین ہو گیا کہ وہی سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔
@tariqmateen اصل سوال یہ ہے کہ مستقبل قریب میں اس سے کیا حاصل ہو گا اور اس کی قیمت کیا ہو گی؟اور اس فیصلے کے دور رس اثرات کیا ہوں گے؟ کیا فیڈریشن مضبوط ہو گی؟
ایک عالمِ دین کا بیان سن رہا تھا، جس میں وہ اپنے کسی بزرگ کے متعلق بتا رہے تھے کہ انہوں نے بتایا کہ ان کی ساری زندگی میں صرف ایک مرد ان کے پاس ایسا آیا، جس نے مجھ سے پوچھا کہ مفتی صاحب! میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہوں، مجھے درست طریقہ بتائیے۔ بزرگ فرمانے لگے کہ میں نے کہا کہ تمہاری بیوی جب پاکی کی حالت میں ہو تو اسے ایک طلاق دے دو اور بس۔۔
وہ شخص گیا اور اس نے بیوی کو ایک طلاق دے دی۔ اور زندگی آگے بڑھ گئی۔ ڈھائی مہینے گزرے تو وہی شخص واپس ان بزرگ کے پاس آیا اورکہنے لگا کہ حضرت۔۔! میں نے آپ سے مسئلہ پوچھا تھا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا، میں نے اسے طلاق تو دے دی تھی تبھی لیکن ڈھائی مہینے گزر گئے ہیں تو میرا ملال نہیں جا رہا۔ میں سخت پچھتا رہا ہوں۔ بزرگ فرمانے لگے کہ میں نے کہا کہ اپنی سابقہ بیوی سے رابطہ کرو، وہ اگر آمادہ ہو جائے تو ابھی کچھ نہیں بگڑا۔ اس خاتون سے رابطہ کیا گیا تو وہ بھی اسی شدید پشیمانی اور سخت پچھتاوے میں جی رہی تھی۔ جھٹ آمادہ ہو گئی اور یوں ان دونوں کا دوبارہ نئے حق مہر کے ساتھ نکاح ہو گیا۔
میں نے اپنی زندگی میں ایک بھی ایسا شادی شدہ جوڑا نہیں دیکھا، جن کے درمیان طلاق ہوئی ہو اور بعدازاں وہ دونوں جی بھر کے نہ پچھتائے ہوں۔ مرد اور عورت بطور شوہر اور بیوی دنیا کا شاید انوکھا ترین رشتہ ہے۔
ربِ کائنات نے قرآنِ کریم میں اس رشتے کو اپنی نشانی کہا ہے اور اس کو کہ تم ایک دوسرے سے آرام پاؤ اور تمہاری آپس میں محبت اور راحت رکھی۔
یہ رشتہ شاید دنیا کا سب سے عجیب رشتہ ہے کہ جہاں دو بالکل اجنبی انسان، نکاح کے بندھن میں جڑتے ہیں اور ان کے خون کے رشتے، رحم کے رشتے، یہاں تک کہ اپنے والدین تک سے تعلق پیچھے رہ جاتا ہے اور ان میاں بیوی کی زندگی، ان کے مقاصدِ حیات، ان کے گو��ز، ان کے ٹارگٹس یہاں تک کہ ان کے مفادات تک ایک دوسرے کے ساتھ ایسا جڑتے ہیں کہ اپنے خونی رشتوں کے ساتھ بھی وہ تعلق قائم نہیں ہو سکتا کبھی۔
اب یہ رشتہ ظاہر ہے کہ دو جیتے جاگتے انسانوں کے درمیان قائم ہوتا ہے اور وہ بھی ایسے انسان جو بالکل الگ شخصیت، الگ مزاج کے ساتھ بالکل الگ گھرانوں کی الگ الگ تربیت لے کے پروان چڑھے ہیں۔ پھر رشتے کی نوعیت ایسی ہے کہ فریقین کے درمیان کوئی پردہ، کوئی راز، کوئی اوٹ نہیں ہوتی جہاں شوہر اپنی بیوی سے اور بیوی اپنے شوہر سے اپنی کجیاں، کمی کوتاہیاں چھپا سکے۔ اس پہ مستزاد چوبیس گھنٹے کا ساتھ۔
پھر سب سے بڑھ کے مرد اور عورت کے زاؤیہ نگاہ، ان کی نفسیات اور ان کے سوچنے کے انداز میں فطرتاً موجود زمین اور آسمان کا فرق۔۔ اور پھر ہمارے معاشرے میں مرد کی شدید معاشی تگ و دو، فیملی کے اخراجات کا ایک لامتناہی دباؤ، جو اسے ذہنی، جسمانی اور اعصابی طور پہ تھکا کے رکھ دیتی ہے
تو دوسری طرف عورت پہ سسرال، جوائنٹ فیملی سسٹم، گھر کے کاموں کی لامتناہی ذمہ داری، حمل، زچگی وغیرہ وغیرہ کے مراحل جو عورت کو ہر لحاظ سے تھکن سے ��ور چور کر دیتے ہیں۔ یہ سب عوامل جب ایک ہی جگہ اکٹھے ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا، اختلافِ رائے، ایک دوسرے کی دل شکنی اور ایک دوسرے سے شکوے شکایات کوئی ایسی انوکھی بات نہیں رہ جاتی۔
میرا خیال ہے کہ کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ایسا نہیں ہو گا جہاں ہر دو فریقین کو بہت کچھ اپنے مزاج کے برخلاف برداشت نہیں کرنا پڑتا ہو گا۔ ہر جوڑا اپنی اپنی جگہ، مختلف سطح پہ اپنے رشتے میں struggle کر رہا ہوتا ہے۔ اس میں یہ دہائی دینا کہ صرف عورت ہی قربانیاں دیتی ہے، صرف عورت ہی صبر اور برداشت کرتی ہے، بالکل لایعنی شور ہے۔
جذباتی سطح پہ شاید عورتیں زیادہ suffer کرتی ہیں کہ خواتین فطرتاً ہی جذباتی ہوتی ہیں تو مردوں کو شاید پتہ بھی نہیں چلتا اور ان کے نزدیک چھوٹی چھوٹی باتوں پہ ہمارے جذبات بہت بری طرح مجروح ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ عورتیں بھی انسان ہیں، ان کے اندر بھی بےشمار کمزوریاں ہوا کرتی ہیں۔ مرد بھی اپنی اپنی بیویوں کی بہت سی خلافِ مزاج باتیں دن رات برداشت کرتے ہیں۔ اور ہر ذی شعور انسان سمجھتے ہیں کہ ��سی صبر اور اسی برداشت میں عافیت ہے۔
کوئی بہت abusive قسم کے معاملات نہ ہوں خدانخواستہ، کوئی گالی گلوچ، مار، پیٹ یا کسی طرح کا جسمانی تشدد، یا ایسی غیر ذمہ داری کہ مرد کو گھر کے اخراجات کی فکر ہی نہ ہو اور نکمے نے بدتہذیبی ہر طرح سے کرنی ہو یا عورت گھر کو گھر نہ سمجھتی ہو، اور ہر لمحہ گھر میں فتنہ و فساد برپا رکھتی ہو، اس سب کو ک��ی صورت برداشت نہیں کرنا چاہیئے لیکن میاں بیوی کے رشتے میں ایک دوسرے کے مزاج کے اتار چڑھاؤ، اختلافِ رائے، کچھ خلافِ مزاج باتوں کو برداشت کر کے اگر آپ ایک عورت ہیں اور آپ کو گھر کا سکون میسر ہے، آپ کے بچے اپنے ماں اور باپ کے زیرِ سایہ پرورش پا رہے ہیں، آپ کے گھر میں راشن ختم نہیں ہوتا 1/2👇
میرا ذاتی تجربہ ہے، کہ جب تک آپ اپنے تمام وسائل جھونک نہیں دیتے، پوری قوت لگانے کہ بعد آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے عین مطابق، بدر میں اپنے رب کے حضور کھڑے ہو کر اپنی کم مائیگی کا اعتراف نہیں کر لیتے، آسمان سے مدد نہیں اترتی۔ ہاں سب کچھ میدان میں لا پھینکنے کے بعد جو اس پر آنسووں کا تڑکہ ہوتا ہے ناں، اس سے رحمت ایزدی جوش میں آتی ہے۔ پھر اس کا محبوب صلی اللہ علیہ وسلم ہو یا اس محبوب صلی اللہ علیہ کا کوئی عاصی امتی، وہ اپنی مدد اتارتا ہے۔
Three du’as you should never forget during sujood in prayer:
1. Allahumma inni as'aluka husnal khatimah
2. Allahummarzuqni taubatan nasuha qablal maut.
3. Allahumma yaa muqallibal quluub tsabbit qalbi'ala diinika.
Share this as sadaqatul jariyah.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں
’’مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ میری دعا قبول ہوگی یا نہیں، بلکہ مجھے اس بات کی فکر ہے کہ مجھے دعا کرنے کی توفیق ملے گی یا نہیں کیونکہ جب مجھے دعا کرنے کی توفیق عطا کر دی گئی تو میں جان لیتا ہوں اسکے ساتھ قبولیت بھی ہے
��پ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟
سورہ فلق میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے
اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں
جبکہ سورۃ الناس میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے
مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے
اب غور کریں سورہ فلق میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی
مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا
”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“ میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے ربّ کی…ان چار چیزوں سے
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیر�� کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں
اب سورۃ الناس کو دیکھیں
اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا
اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……
میں پناہ مانگتا ہوں
تمام انسانوں کے ربّ کی
تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی
تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی
صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے
خنّاس کا وسوسہ
اے تمام انسانوں کے ربّ!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……
”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے
بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو ��رباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……
اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے خنّاس کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین.