@YaseenUSM_Offl ساری دنیا میں یہی ہوتا ہے بس قیمتیں لکھی ہونی چاہیں ایک سوڈے کی بوتل اسٹور میں 60 روپئے کی ہوسکتی ہے لیکن ریسٹورنٹ میں250 کی- گنے کا جوس ٹھیکے پر 20 روپیے اور دکان میں 180 روپئے - مکان کے کاغذات ٹرانسفر کرنے کی سرکاری فیس اگر 5000 روپئے ہے تو رجسٹرار 25000 لیتا ہے
@saleemspeaks2 میرا تبصرہ اس پوسٹ پر نہیں بلکہ عمومی طور پر اس رجحان پر ہے شادی ہوتی ہے چند سال اچھے گزرتے ہیں شوہر اور بیوی ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں لیکن علیحدہ ہوتے ہی جھوٹے الزامات لگاتے ہیں اور مقدمہ بازی ہوتی ہے اور بگاڑ پیدا ہوتا جاتا ہے اور بچے رل جاتے ہیں دو خاندان دشمن بن جاتے ہیں
@itsmyliffe2004 یہ تو ایسا ہی ہےکہ اگرایک عام آدمی اگر تین وقت کی جگہ دو وقت کھاتا اور گوشت صرف ہفتے میں دو دن کھاتا فروٹ روز نہ کھاتا تو 20 سال میں اس نے ہزاروں درہم بچالینے تھے جو مستقبل میں کام آنے تھے یہ بینک کی پالیسی ہے جو چاہتے ہیں کہ آج بھوکے رہو اور کل کے لیے بچائو عجیب منطق ہے
@farii_022 مثال:عام شادی اور اسلامی شادی میں کوئی فرق نہیں لیکن مسلمان کے لیے عام شادی جائز نہیں خواہ اس میں ایجاب و قبول اور گواہوں کی موجودگی بھی ہو اور دلہن کو شوہر تحفتاً رقم بھی ادا کرے اسلامی نکاح میں معاہدے کی شقیں اسلامی قانون کے تحت ہوتی ہیں بس یہی چیز ناجائز کو جائز کر دیتی ہے
@MNasAwan555 آپ کی پوسٹ دیکھ کر اندازہ نہیں ہو رہا کہ آپ واقعی بے وقوف ہیں یا ہمیں بنارہے ہیں فٹبال ورلڈ کپ میں دیدہ دلیری سے غلط اسکور دے کر اپنے ٹی وی کو دوش دیتے ہیں اور آج تو آپ کے ٹی وی نے اس کا فائینل بھی دکھانا ہوگا جس میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے