جس وائرل ویڈیو کا مذاق بنایا گیا، وہ تنزانیہ کی لیجنڈ Bi Kidude کی دانشمندی ہے۔
پیغام: "جو بات ہوئی ہی نہیں، اس پر پہلے سے کیوں گھبرانا؟"
تذلیل کے بجائے حکمت کا احترام کریں۔
ٹیپ ریکارڈ کا دور تھا
کیسٹ کی دکان پر بلند آواز میں گانے چلنا عام تھا
ایک باری طارق روڈ پر دکانوں کے سامنے سے گزر رہا تھا
اور پھر اچانک قدم رک گئے
یہ کونسا گانا ہے
واپس پلٹا
اور دکان پر جا کر کیسٹ خریدی
اس گانے کا اپنا ہی swag تھا
جب میں پیدا ہوئی تو میرے والد بہت خوش ہوئے تھے۔ انہوں نے میری دادی سے کہا، "ہمارے گھر میں رحمت کی دولت آئی ہے، اس کا نام دولت رکھیں۔"
آج وہی "دولت" لاہور کے ایک اولڈ ہوم میں خیرات اور صدقات کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
اس بھولی بھالی خاتون کا کہنا ہے:
"میں تو کبھی کسی کو تنگ بھی نہیں کرتی تھی۔ میری والدہ میرے بھائی کے پاس سعودی عرب چلی گئیں، میری بہن شادی شدہ ہے، مگر میری کسی نے شادی نہیں کروائی۔ اگر میری بھی شادی کر دیتے تو آج میرا بھی اپنا گھر ہوتا۔
میرے بھانجے بہت اچھے تھے، لیکن ان کی بیویوں کو گھر میں اکیلے رہنا تھا۔ انہیں میرا وجود برداشت نہ ہوا، اس لیے میرے بھانجے مجھے یہاں چھوڑ گئے۔
میری ابھی اتنی عمر بھی نہیں ہوئی۔ اگر میرے بھانجے مجھے یہاں سے لے جائیں، چاہے اپنے گھر نہ رکھیں، میری شادی ہی کر دیں، آگے جو میری قسمت۔ میں کسی پر بوجھ نہیں بنوں گی۔ دکھوں نے مجھے وقت سے پہلے بوڑھا کر دیا ہے، ورنہ میری اتنی عمر نہیں ہے۔"
لاہور کے ایک اولڈ ہوم میں موجود ایک خاتون کی دل سوز اور افسوسناک کہانی۔
“اگر تم صدقات ظاہر کرکے دو تو یہ بھی اچھا ہے، اور اگر انہیں چھپا کر محتاجوں کو دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے، اور اللہ تمہارے کچھ گناہ بھی مٹا دے گا، اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے۔”
وضاحت:
کھل کر صدقہ دینا بھی جائز اور اچھا ہے۔ خاص طور پر جب دوسروں کو ترغیب دینی ہو۔
بیٹی کی پیدائش سے نہین اس کے نصیب کا سوچ کر باپ روتے ہین ۔
ہم ناشکرے مکمل زندگیاں رب سے ملیں تو ہم کیا جانیں شکر کیا ہے روز نئی خواہش ہے ہماری۔
۔۔۔۔۔۔
ماں باپ کے لئے سب سے بڑا امتحان بیٹی کی پریشانی ہوتا ہے ۔ جہاں باپ دنیا سے ہار جاتا ہے ۔ اکیلے میں رو پڑتا ہے۔
یہان پہنچ کر بڑے بڑے ولی اللہ کی بس ہو جاتی ہے۔
لیکن ایک گھر درزیوں کا ایسا دیکھا کل کے جن کی 18 سال کی بیٹی 6 سال کے بچے جتنی گروتھ پا کر روک گئی۔
۔۔۔۔۔۔
نہ چل سکتی ہے نا بول سکتی ہے نا سمجھ سکتی ہے۔
ماں کپڑے سی کر اور گاوں میں لڑکیوں کو سلائی سیکھا کر شوہر کی مدد کرتی ہے ۔
باپ اتنا غریب ہے کے اس کے پاس میٹھائی بنانے کا فن تو ہے لیکن پیسے نہین ہین جگہ نہین ہے ۔ کبھی کہیں تو کبھی کہیں کبھی میلوں پر تو کبھی درباروں کے عرس پر تو کبھی کسی دوکان پر چند دن مٹھائی بناتا ہے ۔
پھر جس کو مٹھائی بنانا آ جائے وہ اس کو کام سے نکال کر خود شروع ہو جاتا ہے کام پر ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمین پتا چلا بیٹی کے لئے ویل چیئر لے کر گئے۔ ماں رو پڑی باپ کی آواز کانپ رہی تھی ۔ چئیر تک جن کو بولنا نہین آتا
۔۔۔۔۔۔
بیٹی کو باپ بولا پتر تیرے لئے گاڑی لائے ہین جس پر تم جھولے لو گی ۔
۔۔۔۔۔۔
نہ مبشر موبائل پکڑے اپنی آنکھوں کو خشک رکھ سکا خان نے منہ پر کپڑا رکھ لیا ۔ میں چئیر والا ڈبا کھونے کے بہانے بات کرنا بھول گئا۔
میرے رب تیرے امتحان تیری آزمائشیں تیرے کرم تیری سختیاں تو ہی جانے ۔
ہم تیرے بندے تیرے سامنے سجدہ ریز ہین ۔
ہمارا تجھ سے کیا اختلاف۔
تو سچا ہے تو قائم ہے تو ازل سے ہے تا ابد۔
تیری نہ کوئی ابتدا نہ انتہا۔
تو واحد لاشریک ہے ۔
۔ ۔۔۔۔
میں نے ماں کو بولا ایک سلائی مشین سے کیسے گھر چلا رہی ہین آپ پھر ہاتھ والی موٹر بھی نہین لگی تو کہتی مہر جی غریب بندے ہین یہ بھی کسی نے صدقہ دی تھی تو روزگار لگا۔
اندر تک روح چر گی ۔
ہم جتنے کی میڈیکیٹیڈ جوتی لیتے ہین لوگ اتنے پیسوں سے اپنے خاندان چلاتے ہین ۔
ہماری کیا اوقات ان لوگون کے مقابل کے جو زمین پر آئے ہین تو فقط امتحان میں زندگی گزار کر چل دیں گے۔
باپ کہتا ہے مہر جی کاش ہماری آنکھیں اس کو اپنی زندگی مین بس زندہ دیکھیں اس دنیا مین یہ اکیلی نہ رہ جائے کون کرے گا اس کی خدمت ۔
کرایہ کا گھر روزگار مستقل نہین ۔ اس کی مدد اس مین بھی کرین گے انشاءاللہ۔
۔۔۔۔۔
سلائی مشین کو موٹر لگوانا کا بول ایا ہون آج لگ جائے گی ۔
ایک ایکسٹرا مشین نئی پہنچ جائے گی ۔ تاکہ سیکھنے انھ والی بچیوں کی فیس سے کچھ بہتر ہو جائے گزارا۔
۔۔۔۔۔
اور رب کی تمام نعمتوں کے درمیان ہم ناشکری کرنے والے مکمل انسان۔
#SaqibAllyana