اسلام آباد کے وکلا نے ۸۰ دن سے زائد جیل میں قید ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ایڈوکیٹ ھادی کے حق میں قرارداد لانے کا اعلان کر دیا۔
کل بروز منگل، 11 بجے دن، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اراکین وکلا ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ کے حق میں قرارداد پر دستخط لےکر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے آفس میں جمع کرائینگے۔ وکلا کے ترجمان نے اپنے ساتھیوں سے اپیل کی ھیکہ ہر صورت میں حاضری یقینی بناکر یکجہتی کا اظہار کیا جائے
Moon joy [noun]
the feeling of intense happiness and excitement that only comes from a mission to the Moon
The Artemis II crew bring us endless Moon joy.
A 13-year-old girl captured the moment Israel began its assault on Beirut, running with her father to escape. On the first day of the US-Iran ceasefire, Israel said it struck over 100 sites in 10 minutes, killing hundreds.
At least 1,530 people have been killed and 4,812 injured in Israeli attacks on Lebanon. The toll includes 130 children, while medical workers and emergency services have also been heavily impacted.
#Infograph
"We can see the Moon out of the docking hatch right now. It's a beautiful sight."
Flight day 3 is in the books, and our @NASAArtemis II crew is now closer to the Moon than to Earth. Check out highlights from our lunar mission. What’s been your favorite moment so far?
Wrote this piece titled “Is Trump’s ‘Favourite Field Marshal’ Burying Pakistan’s Already Fragile Democracy?” for Tomorrow Club, a youth-focused flagship project of PEN International and PEN Norway:
https://t.co/SS6CmURPfS
کل ہم نے گزشتہ 74 دن سے جاری اپنے پرامن احتجاج کو اسلام آباد میں ختم کر دیا۔ یقینا جب ہم احتجاج کے لیے جارئے تھے تو دل میں کئی سوچیں گردش کر رہی تھیں۔ ہمیں بالکل بھی یہ امید نہیں تھی کہ پاکستانی ریاست ہماری بات سنے گی، کیونکہ ہم سے پہلے بھی بلوچوں نے کئی مرتبہ یہ کوششیں کی تھیں، مگر اسلام آباد ہمیشہ واضح کرتا آیا ہے کہ بلوچوں کو اس ملک میں غلاموں جیسا سمجھا جاتا ہے اور وہ ہمیں انصاف فراہم نہیں کرے گی۔
اس کے باوجود ہم نے جانے کا فیصلہ کیا۔ ہمارے جانے کا مقصد اسلام آباد کو یہ باور کرانا تھا کہ ماہ رنگ اکیلی نہیں ہے، جسے جیل کر کے بلوچ قوم سے جدوجہد کا حق چھین لیا جائے یا بلوچ قوم کو زیر کر لیا جائے۔ ماہ رنگ اور دیگر بی وائی سی کے ساتھیوں کو نظر بند کرنے کا بنیادی مقصد یہ خوف پیدا کرنا تھا کہ کوئی آواز نہ اٹھائے اور بلوچ اپنے حقوق اور جدوجہد سے دستبردار ہو جائیں۔ لیکن اسلام آباد میں ان سختیوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی ہم نے گزشتہ 74 دن تک احتجاجی دھرنا دے کر واضح کر دیا کہ ہم کسی بھی حالت میں خاموش نہیں رہیں گے۔ ہماری جدوجہد خاموش نہیں رہے گی اور جب تک ریاستی تشدد جاری رہے گا، بلوچ جدوجہد اور ان ماؤں کی پرامن جدوجہد کو کوئی روک نہیں پائے گا، جب تک اسلام آباد کے مظالم جاری رہیں گے، بلوچ قومی جدوجہد جاری رہے گی۔
اسلام آباد ہمیں یہ احساس دلوانا کبھی نہیں چھوڑتا کہ وہ ہمیں کیا سمجھتے ہیں۔ اس دوران وہ ہمیں مسلسل دھمکاتے رہے، ہمیں پولیس اور ایجنسیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی، مگر ان ماؤں اور بہنوں کی جرات کو سلام کہ وہ ریاستی ہتھکنڈوں کے سامنے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹیں، ان کی بہادری نے واضح کر دیا کہ ہم اپنی جدوجہد سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ایک وکیل کی حیثیت سے مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون کی کیا حیثیت ہے اور یہاں آئین و قانون کے ساتھ کس طرح مذاق کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود مسئلے کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے ہم نے اپنا احتجاج اسلام آباد درج کروایا تاکہ دنیا پر واضح ہو سکے کہ بلوچستان میں پاکستانی ریاست کیا کر رہی ہے، ریاست کا بلوچ قوم کے ساتھ رویہ کیسا ہے اور بلوچ قوم کو کس حد تک نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم یہاں دنیا کے سامنے اسلام آباد کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے اور ہم اس میں کامیاب رہے۔
جب ہم اسلام آباد پہنچے تو مذاکرات کے بجائے ہمارا استقبال پولیس کی دھونس و دھمکیوں، احتجاج کے حق سے محرومی اور جبر و ناانصافی کے ساتھ ہوا۔ ہمیں دو مرتبہ لاٹھی چارج کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں گالیاں دی گئیں، ہمارے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کیا گیا اور ہمیں بار بار اپنی غلامانہ حیثیت کا احساس دلایا گیا۔ ہمیں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور جب ہم نے کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں مزید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
جہاں ہم نے کرائے کے گھر لیے تھے وہاں سے ہمیں رات کے وقت نکال دیا گیا؛ لوگوں کو دھمکی دی گئی کہ انہیں کرائے کے کمرے نہ دیے جائیں۔ اس کے علاوہ وکیل ایمان مزاری اور علی ہادی جو ان تمام مشکلات میں ہمارے ساتھ ڈٹے رہے، انہیں ریاستی اداروں کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا گیا۔ یقیناً یہ دردناک اور اذیت ناک لمحات ہیں جن میں ہمیں بار بار یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں اور بلوچ قوم کو مسلسل دیوار سے لگا دیا جاتا ہے۔
یہ فیصلہ ہم تاریخ پر چھوڑتے ہیں کہ وہ ہمیں کہاں تک لے جاتی ہے، مگر ہم اپنی تحریک اور جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں گے۔ میری بہن نے مجھے یہی سکھایا ہے کہ انصاف کی تلاش اور حقوق کے حصول کی جدوجہد ایک طویل اور کٹھن سفر ہے۔ ہم اسلام آباد سے تو چلے ضرور گئے ہیں، مگر ہماری
جدوجہد یہاں ختم نہیں ہوئی — وہ جاری ہے۔
#ReleaseBYCLeaders
#EndEnforcedDisappearences
ہماری خاموشی ظلم کو تقویت دیتی ہے، اور ہماری شرکت مظلوموں کو حوصلہ۔ اب وقت ہے کہ ہم خاموش تماشائی بننے کے بجائے اس اجتماعی مزاحمت کا حصہ بنیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماء سمی دین بلوچ کی اسلام آباد احتجاج میں شرکت
دوازدہ سالانی شپ کہ روچ مہ بیت
مات کہ چک ءِ رنگ ءَ گار بکنت
ذال دگانی سرا کہ پیر بہ بیت
گونڈیں زھگانی چم مہ بنت چارگ
چو نہ کرزی اے گہہ گہیں امروز
#EndEnforcedDisappearances#ReleaseBYCLeaders
مہلب کی بچپن اسکول اور کلاسسز کے بیچ نہیں،
بھوک ہڑتالی کیمپوں، سڑکوں اور پریس کلبوں کے سامنے گزرا۔
جس عمر میں ہاتھ میں کتاب اور قلم ہونا تھا،اس عمر میں وہ کیمرے اور مائیک کے سامنے اپنے لاپتہ والد کی بازیابی کی فریاد کرتی رہی۔
اور اسی طرح، آج اس فریاد کو، اس اذیت کو، اس جدوجہد کو، سولہ سال مکمل ہو چکے ہیں۔
#ReleaseDrDeenMohammad
My heart is heavy with the tragic news from Swat. These devastating incidents are happening every year in this beautiful Valley.
Responsible departments and Govt must take steps to prevent such incidents in future.
My deepest condolences and prayers for every soul lost and for their families. May Allah give them strength 💔
When tourists drowned in #Swat, no emergency response, no helicopter, no rescue. But when it's time to dry a cricket pitch, helicopters arrive within minutes. Priorities speak louder than promises. #RescueNegligence
When tourists drowned in #Swat, no emergency response, no helicopter, no rescue. But when it's time to dry a cricket pitch, helicopters arrive within minutes. Priorities speak louder than promises. #RescueNegligence