ڈاکٹر فیصل کا مطالبہ 🚨
مجھے خان صاحب کو دیکھے ہوئے تقریباً 2 سال کا عرصہ گزر گیا ہے، عمران خان کے مؤثر اور جامع علاج کے لیے ذاتی ڈاکٹرز کو رسائی عمران خان تک رسائی دی جائے
بیٹی کے ساتھ تصویر میں جو خوبصورت آدمی کھڑا ہے اس کا نام ملک ادریس ہے اور اسے 26 نومبر کو شہید کروا دیا گیا ہے
آج 26 نومبر کو اپنے شہداء کو بھولنا مت 💔
ہر سال 26 نومبر جلیانوالہ باغ کے قتلِ عام کیطرح یاد رکھا جائے گا جب عاصم لا کے تحت سیکیورٹی فورسز نے درجنوں پر امن اور نہتے پاکستانیوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔
نہ بھولے ہیں نہ بھولنے دیں گے۔۔!!
#گولی_کیوں_چلائی#IslamabadMassacre
26 نومبر، 2024 کو سنائپرز کو فوجی گاڑیوں سے اتارا جا رہا ہے، یہ سب رینجرز اور ایس ایس جی کے سنائپرز تھے اور انہوں نے ہی ڈی چوک میں پُرامن نہتی عوام کا قتلِ عام کیا۔
#IslamabadMassacre
میری خالہ علیمہ خان کی نظربندی کا حکم چھ دن پہلے ختم ہو چکا ہے۔ وہ اب بھی جیل میں ہیں۔
ریاست نے انہیں 20 ستمبر کو اپنے ہی "امنِ عامہ" کے قانون کے تحت قید کیا۔ پہلے خود کو 30 دن دیے، پھر مزید 30 دن لے لیے، اور یہ مدت 17 نومبر کو ختم ہو گئی۔ اس کے بعد نہ کوئی نیا حکم آیا، نہ کوئی سماعت ہوئی، اور نہ ہی ان کے خاندان کو ایک لفظ بتایا گیا۔ آج جیل میں ان کا 65واں دن ہے، اور ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ ان ��ی صورتحال کیا ہے یا وہ کس قانون کے تحت قید ہیں۔
یہ کیسا قانون ہے؟ ایسا قانون جو ریاست اپنے لیے خود لکھتی ہے اور جیسے ہی وہ اس کے مطلب کا نہ رہے، اسے نظرانداز کر دیتی ہے۔ انہیں اب قید رکھنا امنِ عامہ نہیں، عاصم منیر کا حکم ہے، اور اس پر عمل کرنے والا ہر افسر اور دو ماہ سے ان کی درخواست پر بیٹھی ہر عدالت اس کی ذمہ دار ہے۔
یہ مضحکہ خیز ہے کہ ریاست ستر برس سے زائد عمر کی ایک خاتون سے اتنی خوفزدہ ہے۔
میرے ماموں عمران خان 1206 دن سے یہ سب جھیل رہے ہیں اور ایک بار بھی نہیں جھکے۔ ہم بھی نہیں جھکیں گے۔
انہیں رہا کرو۔ آج ہی۔
ولی خان
@oxwali
#FreeImranAndFamily
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج پھر سوشل میڈیا پر حملہ کیا ہے۔ کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے لوگ پاکستان کی ریاست کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
مطلب ڈی جی خود ہی ریاست کے مالک بن بیٹھے۔ اور خود ہی سارے فیصلے کر لئے ریاست کے حق میں کیا ہے اور خلاف کیا۔
یہ فیصلہ عوام نے ک��نا ہے اور وہ یہ فیصلہ فروری 24 میان کر چکے۔
میرے بھائی کی عمر 74 برس ہے۔
سات دہائیوں تک پاکستان کی کسی عدالت نے انہیں مجرم قرار نہیں دیا۔ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، کینسر کے ایسے ہسپتال قائم کیے جہاں مالی حیثیت سے قطع نظر ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر ہو، نوجوانوں کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی قائم کی اور ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے قوم کی خدمت کی۔
مگر اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اچانک ان کے خلاف سینکڑوں فوجداری مقدمات قائم کر دیے گئے۔
القادر ٹرسٹ کیس میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے جبراً گرفتار کیا گیا، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا۔ ان کے مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل کی بند دیواروں کے اندر ہوئی، جہاں نہ عوام کو رسائی حاصل تھی اور نہ ہی ذرائع ابلاغ کو۔
آج وہ چودہ سال قید کی سزا تنہائی میں کاٹ رہے ہیں۔ انہیں اپنے اہلِ خانہ اور وکلا سے باقاعدہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کی بینائی متاثر ہو چکی ہے، بلڈ پریشر قابو میں نہیں، جبکہ ان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
اب ان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ ہمارا مطالبہ نہایت سادہ ہے کہ پاکستان کے عوام کو عدالتی کارروائی براہِ راست دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
سپریم کورٹ نے جنرل مشرف سے متعلق مقدمات کی کارروائی براہِ راست نشر کی اور ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کا بھی عوام کے سامنے جائزہ لیا، مگر ان کی پھانسی کے کئی ��ہائیوں بعد۔
کیا ہمیں ایک بار پھر کسی سانحے کا انتظار کرنا ہوگا؟ کیا میرے بھائی کو بھی انصاف کی فراہمی سے پہلے اپنی جان گنوانا ہوگی؟
انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ شفافیت کسی فرد کو دی جانے والی رعایت نہیں، بلکہ انصاف کا بنیادی اصول اور عوام کا حق ہے۔
آئینی بالادستی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی سہولیات اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے ہنگامی بین الاقوامی اپیل
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائدینِ حزبِ اختلاف جناب محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ، پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی برادری کی فوری توجہ سابق وزیرِاعظم جناب عمران خان اور سابق خاتونِ اول محترمہ بشریٰ عمران خان کے حالاتِ اسیری اور عدالتی احکامات کی روشنی میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی جانب مبذول کراتی ہے۔
قانون کی حکمرانی، حقِ حیات، انسانی وقار اور باوقار سلوک کے ناقابلِ تنسیخ حقوق—جن کی ضمانت آئینِ پاکستان کے آرٹیکلز 4، 9، 10-اے، 14 اور 25 کے علاوہ انسانی حقوق کے عالمی منشور (UDHR)، شہری و سیاسی حقوق کے بین الاقوامی میثاق (ICCPR) اور اقوامِ متحدہ کے نیلسن منڈیلا رولز میں دی گئی ہے—کی پاسداری کے لیے درج ذیل سات اہم اقدامات پر فوری عدالتی عملدرآمد ناگزیر ہے:
فوری طبی منتقلی: سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے جناب عمران خان کو ماہرانہ طبی معائنے اور علاج کے لیے فی الفور شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
قیدِ تنہائی کا خاتمہ: ط��یل قیدِ تنہائی کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور بنیادی قانونی حقوق بحال کیے جائیں، جن میں اہلِ خانہ سے باقاعدہ ملاقاتیں، بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو، وکلاء تک خفیہ رسائی اور کتب و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔
آزاد میڈیکل بورڈ کی تشکیل: عدالتی احکامات کے مطابق ایک غیر جانبدار اور ماہر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، جو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کی براہِ راست نگرانی میں فرائض سرانجام دے۔
محترمہ بشریٰ عمران خان کا ہنگامی علاج: بینائی کے مستقل نقصان سے بچاؤ کے لیے محترمہ بشریٰ عمران خان کو آنکھوں کی ہنگامی سرجری کے واسطے فوری طور پر ایک مستند اور مخصوص طبی مرکز منتقل کیا جائے۔
آئینی حقوق کا تحفظ: آئین کے تحت زندگی، آزادی، شفاف قانونی عمل (Due Process) اور انسانی وقار کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔
عدالتی نگرانی کا نظام: تمام عدالتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی تصدیق اور یقین دہانی کے لیے سات ایام کے اندر ایک آزاد عدالتی افسر یا مقامی کمیشن تعینات کیا جائے۔
ادارہ جاتی احتساب: زیرِ التواء توہینِ عدالت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے اور اگست 2025ء سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹ یا تاخیر کے ذمہ دار تمام متعلقہ اہلکاروں کا قانون کے مطابق احتساب کیا جائے۔
ہم دنیا بھر کے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں، قانونی نگراں تنظیموں، طبی اداروں اور جمہوری حلقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان انسانی خدشات کا باضابطہ نوٹس لیں اور شفافیت، منصفانہ قانونی عمل اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے آواز اٹھائیں۔
@UN @UNHumanRights @UN_HRC @UN_SPExperts @volker_turk @amnesty @amnestysasia @hrw @ICJ_org @ICRC @WHO @FreedomHouse @ISHRglobal @eu_eeas @EP_HumanRights @CommonwealthSec @HRCP87w
بریکنگ نیوز🚨
عالمی انسانی حقوق کی وکیل جینیفر رابنسن کہہ رہی ہے، میں عمران خان کی رہائی کے مطالبے میں ان کے خاندان، ان کے بیٹوں اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں
ٹرینڈ الرٹ 🚨
فرض سمجھ کر یہ ٹرینڈ #ActNowSaveImranKhan شروع کریں اور سپریم کورٹ سمیت پوری دنیا میں انصاف کے اداروں سے اپیل کریں کہ عمران خان کو انصاف دیں۔
کیونکہ عمران خان نے کچھ دن پہلے اپنے خط میں بھی لکھا ہے، مجھے ایسی جگہ لے جا رہے ہے جہاں سے شاید میں زندہ واپس نہ آؤں