جناب علی پرویز ملک صاحب
آپ قوم کے ساتھ ہاتھ کرنا بند فرمائیں۔ یہ جو پٹرول کی قیمتوں میں "اوسط" قیمت کے فراڈ کے نام پر آپ تیل بیچنے والی کمپنیوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں اسے ختم فرمائیں۔ سیدھا انوائس اور بل آف لیڈنگ کی بنیاد پر قیمت کا فیصلہ کریں۔
مہربانی ہو گی
پنجاب میں اس وقت لوگوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے اور افسر شاہی نے مریم صاحبہ کی سیاسی تباہی کا مکمل بندوبست کر دیا ہے اس قدر مہنگائی اور بجلی کے بل گیس کے بل ہیں ایسے میں پیرا فورس جیسے بدمعاش غریب پر چھوڑ دیے ہیں
خدا کے لئے لوگوں کے کاروبار تباہ مت کرو
میرا چاچو کو فقط یہ بولنا ھے کہ
لوگ ہمیں سپیشل روک کر پوچھتے ہیں 73 ڈالرز فی بیرل پہ پٹرول کی قیمت 239 تھی، جبکہ ابھی 72 ڈالرز فی بیرل پہ قیمت 297 ہے... اسکا جواب ہے آپکے پاس؟؟
میرے پاس تو کوئی جواب نہیں ہوتا، اگر آپکے پاس کوئی جواب ھے تو پلیز مجھے بھی بتا دیں؟؟
عہدوں کے لالچی اور راتب خور مانیں یا نہ مانیں حقیقت یہی ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کے لئے بوجھ بن چکا ہے
عمران حکومت میں زرداری صاحب نے کہا تھا کہ انہیں ہم نہیں گرائیں گے یہ اپنے بوجھ سے خود گریں گے
وہی صورت حال شہباز حکومت کی بھی ہے افسوس اس بات کا ہے ساتھ نواز شریف بھی گرے گا
"بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے "
جھنگ میں پچاس میگاواٹ کا آئی پی پی کئی برسوں سے بند پڑا ہے لیکن دس کروڑ روپیہ ماہانہ لے رہا ہے۔ یہاں پر 42 آئی پی پیز بند پڑے ہوئے ہیں لیکن انکے ماہانہ پیسے لیے جارہے ہیں یہ منشا وغیرہ کون ہیں ؟ حنیف عباسی
اس ملک میں پنجاب سے یوں انصاف ہوتا ہے کہ کشمیر کے دریاؤں سے بننے والی بجلی کشمیریوں کو تین روپے یونٹ اور پنجابیوں کو 60سے 70 روپے
اور پنجابیوں کی گندم کشمیریوں کو 1000 کی اور پنجابیوں کو 4000 کی ۔
پھر بھی بضد ہیں کہ پنجاب ظلم کرتا ہے چھوٹے صوبوں پر
حکومت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وفاقی حکومت کی 200 یونٹس والی پالیسی چیف منسٹر مریم نواز شریف کے زبردست اور بہترین کاموں کو بھی ناکام بنا رہی ھے، جب تک وفاقی حکومت بجلی اور پٹرول سستا نہیں کرتی تب تک پنجاب حکومت کی محنت اور بھاگ دوڑ بھی کسی کام کی نہیں ھے۔ عام لوگ مطمئن نہیں ہیں۔
ایران اور امریکا کی جنگ نے شہباز شریف حکومت کی کمزوریوں پر پردہ ڈال رکھا ہے۔ حکومت نے عام آدمی کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔معرکہ حق کے جشن پر یہ سوال اٹھانا بھی حق گوئی کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ایک نیا معرکہ حق کب شروع ہوگا ؟ https://t.co/sZEbL5yeCF
عوامی مطالبہ
بے نظیر بھٹو دور کے لگائے گئے تمام آئی پی پیز کے پاور پرچیز ایگریمنٹس ختم کرو۔ ان کو دی گئی توسیعات، کم قیمت ایندھن کی سہولتیں ختم کرو۔ حکومت جتنی بجلی خریدے، اتنی رقم ادا کرے۔ کیپیسٹی چارجز ختم کرو۔ مشکل وقت ہے، صرف قوم ہی کیوں قربانی دے، یہ بھی قربانی دیں۔ کئی گنا زیادہ منافع کما چکے ہیں۔
آواز اٹھائیں اگر آپ متفق ہیں تو