Allahumma inni as’aluka everything good in this dunya and akhirah. Health, wealth, success, calm heart, rizq, strong iman and a life full of barakah I never expected. Ameen.
I find videos like this extremely amusing.
Allah protects the Quran by preserving its complete memorization in the minds and hearts of millions at any given time.
It has always been the recited word, not the paper its written on.
You can burn every single book with the words of the Quran written on it, and you will have gotten no closer to touching it.
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”تم لوگ نیک اعمال کی طرف جلدی کرو، ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں جس میں آدمی صبح کےوقت مومن اور شام کےوقت کافر ہو گا، شام کےوقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا، دنیاوی ساز و سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا“
(ترمذی ،٢١٩٥)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
چھ چیزوں کے ظاہر ہونے سے پہلے تم نیک اعمال میں جلدی کرو:
۱- سورج کا مغرب سے نکلنا
۲- دھواں
۳- دابۃ الارض (چوپایا)
۴- دجال
۵- ہر شخص کی خاص آفت (یعنی موت)
۶- عام آفت ( جیسے وبا وغیرہ ) ۔
(سنن ابن ماجہ،۴۰۵۶)
سمرہ بن جندب ؓ بتاتے ہیں:
نبی ﷺ نماز (فجر) پڑھنے کے بعد (عموماً) ہماری طرف منہ کرکے بیٹھ جاتے اور پوچھتے کہ آج رات کسی نے کوئی خواب دیکھا ہو تو بیان کرو. اگر کسی نے کوئی خواب دیکھا ہوتا تو اسے وہ بیان کر دیتا اور آپﷺ اس کی تعبیر، الله کو جو منظور ہوتی، بیان فرماتے.
بخاری 1386
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
مومنو! جب (کفار کی) کسی جماعت سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور خدا کو بہت یاد کرو تاکہ مراد حاصل کرو
سُورَةُ الأَنفَالِ - 45
قالَ ﷺ:
تم میں سے جو شخص بھی وضو کرے، اور اپنے وضو کو پورا کرے پھر یہ کہے:
"أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله"،
تو اُس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جس سے چاہے داخل ہوجائے.
مسلم 553
(ماجہ 470؛ ابوداؤد 169؛ نسائی 148؛ ترمذی 55)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ
یہ اس لئے کہ جو مومن ہیں ان کا خدا کارساز ہے اور کافروں کا کوئی کارساز نہیں
سُورَةُ مُحَمَّدٍ - 11
مومنوں کو چاہیے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں ،اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی کسی حمایت میں نہیں،الا یہ کہ ان کے شر سے کس طرح بچاؤ مقصود ہو، اللہ تعالیٰ خود تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹ جانا ہے۔
(آل عمران : 28)
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ آدمی اس بات کی پرواہ نہیں کرے گا کہ وہ حلال طریقے سے کما رہا ہے یا حرام طریقے سے ۔‘‘
(مشکوٰۃ المصابیح : 2761)
لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا (یعنی اول) اس سے اس کا جوڑا بنایا۔ پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلا دیئے۔ اور خدا سے جس کے نام کو تم اپنی حاجت بر آری کا ذریعہ بناتے ہو ڈرو اور (قطع مودت) ارحام سے (بچو) کچھ شک نہیں کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا
سُورَةُ النِّسَاءِ - 1