کراچی میں زیرتعمیر عمارت گرنے کے سانحہ کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے۔الطاف حسین
—————————-
میں کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں زیرتعمیر عمارت کے زمیں بوس ہونے کے سانحے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونےکےسانحے پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ میں سوال کرتاہوں کہ کراچی کے جس علاقے میں قانونی طورپرصرف گراؤنڈ پلس ون کی تعمیر کی جاسکتی ہے وہاں چھ منزلہ عمارت کیسے تعمیر کی گئی؟ علاقہ مکینوں کی شکایت کےباوجود حکومت سندھ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ یہ واقعہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ سندھ کی صوبائی حکومت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈرمافیا کی ملی بھگت کانتیجہ ہے،حکومت سندھ ہی اس سانحے کی سب سے بڑی ذمہ دار ہے۔ ایڈمن سوسائٹی میں صرف یہ ایک واحد غیرقانونی عمارت نہیں بلکہ ایسے کئی غیرقانونی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ حکومت سندھ کی سرپرستی میں پورے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کا بازار گرم ہے جس نے شہر کوتباہ کرکے رکھ دیاہے۔ میں م��البہ کرتاہوں کہ حکومت سندھ کراچی پر رحم کرے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے کراچی کوتباہ کرنےکاسلسلہ بند کرے۔
میں اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتا ہوں اورزخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاکرتاہوں۔
الطاف حسین
25 نومبر 2026ء
آج بلاول زرداری نے ملتان می�� فرمایا
” ہمارا سیاست میں کبھی یہ طریقہ نہیں رہا کہ خون بہانے کی بات کریں “
شہدائےاردو
ماورائےعدالت قتل پرآپکی والدہ کی حکومت کی برطرفی
آپکی والدہ کےقتل پر3دن تک شہری سندھ میں قتل وغارتگری
آپکی سرپرستی میں لیاری گینگ وارکی قتل وغارتگری
اور بتاؤں؟
کراچی میں بلوچ کالونی بلاک 4 ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر چھ منزلہ ع��ارت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے،تاحال متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ایڈمن سوسائٹی میں یہ غیر قانونی کمرشل عمارت ایک 600 گزکے رہائشی بنگلے کو مسمار کرکے بنائی جارہی تھی،
علاقے میں قانونی طور پر گراؤنڈ پلس ون کی اجازت ہے لیکن غیرقانونی طور پر چھ منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی، 5 فلور بن چکے تھے چھٹے فلور پر کام جاری تھا جو تقریبا مکمل ہونے کے قریب تھا۔ علاقے کے بلدیاتی نمائندوں نے پیپلزپارٹی کے ٹاؤن ناظم ، میئر کراچی ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر کو لیٹر لکھے، حتیٰ کہ صوبائی وزیر بلدیات تک ��ھی معاملہ پہنچا لیکن سب کی ملی بھگت اور آشیرباد سے غیرقانونی تعمیر جاری رہی اور آج اتنا بڑا سانحہ ہوگیا۔ 1/3
ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورپی آئی بی کے سابق سیکٹرانچارج جاویدرحیم مرحوم کو عزیزآباد کے یاسین قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ جاوید رحیم مرحوم کے جنازے میں ایم کیوایم کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن جوہرعابد ایڈوکیٹ، سابق رکن قومی اسمبلی کمال ملک، پی آئی بی سیکٹرسمیت مختلف سیکٹرزکے کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی۔ جوہرعابد ایڈوکیٹ نے مرحوم کے صاحبزادے اوردیگر لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سےتعزیت کی۔
بانی وقائدجناب الطاف حسین، اراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اورمختلف سیکٹروں، یونٹوں، زونوں اور اوورسیز یونٹوں کے کارکنوں نے جاویدرحیم کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیا ہے
کراچی ایڈمن سوسائٹی سانحہ :” سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےبلڈر کو راستہ بتایا کہ ہم آپ کو نوٹس جاری کریں گے،آپ عدالت سے اسٹےلےلینا، اس طرح علاقے میں ایسی 50بلڈنگیں بن چکی ہیں۔یہ سسٹم کےلوگ ہیں،سسٹم کےنام پر ادارےبٹےہوئے ہیں،ہر ٹاؤن کا ٹھیکہ ہےکہ اس ٹاؤن کامالک میں ہوں،آپ کو اتنےپیسے دینے ہیں “
سنیے چیئرمین آباد ( ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ) محمد حنیف گوہر کا اعتراف )
لوگ کہتے رہے، tiktok ہے ایسا ہے ویسا ہے لیکن قائد تحریک نے کبھی جدوجہد کا سفر لوگوں کی سن کر نہ slow کیا نہ روکا ۔۔ وہ ہر موسم ہر طبیعت اور چیلنج کے باوجود لگے رہے اور آج وہ 500ویں فکری نشست کریں گے۔
#500TiktokSessions
ایک شہر ۔ دو منظر،
ایک حکومت۔ دو پالیسی ،
فرق پرچم کا یا زبان کا ؟
بائیں سے پہلی وڈیو کراچی میں اتوار کو پاکستان مخالف ایک علیحدگی پسند تنظیم کی ریلی کی ہے جس کی حکومت سندھ اور ا�� کی پوری مشینری نے بھرپور معاونت کی، پولیس کی موبائلیں ریلی کے شرکاء کو سہولت فراہم کررہی ہیں، دوسری وڈیو کراچی پریس کلب کی ہے جہاں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم ہاتھوں میں لےکر انصاف کے لئے پہنچنے والے ایک پرامن مہاجر نوجوان کو پولیس گرفتار کررہی ہے اور پولیس موبائلیں محب وطن نوجوانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گرفتار کرکے لے جانے کے لئے استعمال ہورہی ہیں۔
صرف ایک یہی ثبوت کافی ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کس کی پشت پناہی کررہی ہے اور کن لوگوں کو کچلنے کے درپے ہے، اس کی نظر میں کون دوست ہے اور کون دشمن ہے
https://t.co/hXgmYWH6So
اب ریفرنڈم بھی ہوگا اور نئے صوبے بھی بنیں گے،
سندھ کی تقسیم کی بنیاد بھٹو نے رکھی
فکری نشست نمبر 498
20 نومبر 2026
Now, a referendum will be held, and new provinces will also be created.
Bhutto laid the foundation for the division of Sindh.
2/2
میں سمجھتاہوں کہ وہی قومیں جہالت اورتاریک دورمیں رہ کربھکاری بنتی ہیں جوعلم سے خالی ہوتی ہیں اورجوقومیں علم کی دولت سے مالامال ہوتی ہیں وہ دنیا کی ہرنعمت سے مالامال ہوتی ہیں اور وہ ملک بھی ہرنعمت سے مالامال ہوتا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ جب کسی قوم کو علم وترقی کے میدان میں پیچھے رکھنا تو اسے مذہبی انتہاپسندی اورمذہبی جنونیت کی راہ پر لگادو۔ انگریزوں نے جب برصغیر پر قبضہ کیاتو انہوں نےوہاں کے مسلمانوں کومذہبی تعلیمات کی راہ پر لگادیا، اس مقصد کے لئے ہندوستان میں بڑے بڑے مدرسے قائم کئے گئے، مسلمانوں کو مذہبی تعلیمات کے حصول پرلگادیاگیا اور انہیں جدیدعلوم سے دوررکھاگیا، وہاں کے علما نےمسلمانوں پر انگریزی پڑھنا اور سیکھناحرام قرار دیدیا، اس کانتیجہ یہ نکلا کہ مسلمان سائنس اور دیگرجدید علوم سے دورہوگئے اورسائنسی ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے جبکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرمارہاہے کہ”ہم نے زمین وآسمان کومسخر کردیا، اورنشانیاں ہیں علم والوں کے لئے“۔ جنہوں نے علم حاصل کیا،انہوں نے زمین وآسمان کومسخر کیا، خلاؤں میں قدم رکھا،زمینوں اورسمندروں میں معدنیات کودریافت کیا اور ہم مدرسوں میں صرف دینی تعلیم کے حصول میں لگے رہے۔ جنہوں نے جدید سائنسی علوم حاصل کرکے ترقی کی وہ آج دنیاپرحکمرانی کررہے ہیں اور ہم جہالت میں پڑے ہوئے ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ دنیامیں باعزت طریقے سے رہنے کےلئے جدید علم کا حصول لازمی ہوتا ہے، بغیرعلم کے حصول کے باعزت زندگی حاصل کی ہی نہیں جاسکتی۔
بدقسمتی سے انڈیااورپاکستان میں لوگوں کو یہ سبق پڑھایاجاتا ہے کہ اگرکوئی فرد بیمار ہوجائے، درد میں مبتل�� ہو اوردرد سے تڑپ رہا ہو اسے اسپتال لے جانے کے بجائے دم درود کرنے والے مولوی کے پاس لے جاؤ وہ کچھ پڑھ کر پھونکے گا یہی اس مریض کا علاج ہے۔
حضوراکرم ؐ فرمارہے ہیں کہ علم حاصل کرنا مرد وعورت دونوں پر فرض ہے۔ لیکن ہمار�� ہاں لڑکیوں کے تعلیم پر پابندی لگائی گئی، مذہبی انتہا پسندوں نےلڑکیوں کے اسکولوں کوتباہ کیا۔جہالت کاعالم یہ ہے کہ کبھی لاؤڈ اسپیکروں پر اذان کو حرام قراردیا گیا، طالبان نے تصویر کھنچوانے کوحرام قراردیتے ہوئے ٹی وی، کیمرے توڑ کرکھمبوں سے لٹکائے، وی سی آر اورسی ڈیز کی دکانوں کوتباہ کیا، آج افغانستان میں طالبان خود روزانہ تصویریں بنواتے ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر بیانات دیتے ہیں، فلمیں بنواتے ہیں۔ یہ اس بات کاثبوت ہےکہ جدید علم اور سائنس ایک ایسی حقیقت ہے کہ اسے بالآخر تسلیم کرناپڑتا ہے۔
لہٰذا ہمیں علم کے حصول پر توجہ دینا چاہئے۔میری فکری نشستوں کامقصد بھی لوگوں کوحصول علم کی طرف راغب کرنا اورغوروفکر کی دعوت دیناہے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 500 ویں فکری نشست سے خطاب
22، نومبر2026ء
علم، شعور اور اس کی اہمیت :
( ایک فکری نشست )
صاحبانِ علم ودانش آج بھی اس سوال پر غوورفکرکرتے ہیں اورمیں بھی اپنی فکری نشستوں میں یہ سوال اٹھاتا چلا آیا ہوں کہ علم سے دانائی (Wisdom) آتی ہے یا دانائی (Wisdom) سے علم آتاہے�� یاعلم سے شعورآتا ہے یاشعورسے علم آتاہے۔یہ سوال غوروفکرکی دعوت دیتاہے اور یہ ایک ایساسوال ہے کہ اس کے ص��یح جواب کے لئے محفل سجائی جائے توکئی مہینوں تک یہ بحث ہوتی رہے گی اوردونوں فکررکھنے والوں کے دلائل کے نتائج ایک جیسے ہوں گے اوردونوں ہی صحیح ہوں گے۔
انسان تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف تجربات اورمشاہدات سے بھی علم حاصل کرتاہے جو اس کو مزید غوروفکر کی طرف راغب کرتاہے، اور اس کے شعور میں بھی اضافہ کرتاہے۔غوروفکر کے عمل سے نئے نئے خیال جنم لیتے ہیں، اس طرح غوروفکر اورتجربات کی بدولت ہرشعبے میں نئی نئی چیزیں ایجاد ہوتی ہیں۔خواہ وہ میڈیکل سائنس ہو،کمپیوٹرسائنس ہو، انجینئرنگ ہو یا کوئی بھی شعبہ ہو۔ علم شعور کی سیڑھیوں پرقدم بہ قدم آگے بڑھتارہتا ہے۔
اق��اء کے معنی ومفہوم:
مولوی حضرات قرآن مجید میں لفظ ”اقراء“ کے معنی ”پڑھ“ بتاتے ہیں۔اورآیت مبارکہ کاترجمہ بتاتےہیں کہ ”پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے خلق کیا“۔غورکیاجائے تو لفظ ”اقراء“ کے اصل معنی ہیں،
��To leran, To find out, To dig out
یعنی کہ غور کرو، سوچو، تلاش کرو۔
علم اتنی اہمیت کاحامل ہے کہ دنیا کے ہر مذہب میں اس کادرس ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدکی مختلف آیات میں جگہ جگہ علم کے حصول کازکرکیاہے، اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ایک آیت میں فرمایا ہے کہ ”ہم نے تمہارے لئے زمین اور آسمان کو مسخر کردیا ہے، اس میں علم والوں کیلئے نشانیاں ہیں“۔
حضوراکرم ﷺ کی کئی ا حادیث مبارکہ میں علم کاذکر ہے۔ ایک حدیث مبارکہ میں توحصول علم پرزوردیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ”علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے“۔
حضوراکرم ؐ نے ایک موقع پر فرمایا کہ ”میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کادروازہ ہیں“۔ یعنی واضح کردیا کہ میں تمہیں جو علم دے رہا ہوں اس دوران اگرمیں کہیں مصروف ہوں اور تمہیں علم سے متعلق کوئی چیز پوچھنی ہوتو حضرت علی کرم اللہ وجہ سے رجوع کرو۔
دنیا میں جتنےبھی بڑےبڑے عالم، فلاسفر، دانشور، ادیب،شاعر اور اہل علم گزرے ہیں سبھی نے علم کی اہمیت پر بات کی ہے۔ ان میں ایک نام سقراط کا ہے جن کا یونان سے تعلق تھا، سقراط فرماتے ہیں کہ دنیا میں ایک ہی بھلائی ہے اوروہ علم ہے جبکہ ایک ہی برائی ہے اور وہ جہالت ہے۔
اسی طرح سقراط کے شاگرد افلاطون نے علم کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ علم وہ روشنی ہے جو انسان کو تاریکی سے نکال کر حقیقت تک لے جاتی ہے۔
افلاطون کے شاگرد ارسطو کہتے ہیں کہ تعلیم کی جڑیں بڑی کڑوی ہوتی ہیں مگر اس کےپھل بڑے میٹھے ہوتے ہیں یعنی علم حاصل کرنا ایک محنت طلب اور بہت تکلیف دہ عمل ہے،حصول علم کیلئے بڑی محنت کرنی پڑتی ہے لیکن جب کوئی فرد محنت کرکے علم کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے تو علم کی بنیاد پر اسےاچھا مقام ملتا ہے اچھی نوکری ملتی ہے۔
عظیم فلسفی بقراط کا تعلق بھی یونان سےتھا اور کہتےہیں کہ رائے اورعلم دو الگ الگ چیزیں ہیں، علم یقین دیتا ہے اور دوسرا جہالت۔
عظیم سائنسداں آئن اسٹائن کہتے ہیں کہ تعلیم وہ ہے جو اسکول میں پڑھی ہوئی باتیں بھول جانےکے بعد باقی رہ جائے، اسی طرح ایک اور سائنسداں مادام کیوری جنہوں نے ریڈیو ایکٹیو ایلیمنٹ دریافت کیاتھا، وہ کہتی ہیں کہ زندگی میں کسی چیز سےڈرنے کی ضرورت نہیں بس اسے سمجھنے کی ضرورت ہے یعنی جب آپ یہ دیکھیں کہ بندوق بردار لوگ آپ کی گلی میں گھوم رہے ہیں اور آپ ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں تو غور کرنے کی ضرورت ہے کہ گلی میں ہتھیار بند افراد کیوں گھوم رہے ہیں،کس لئے گھوم رہے ہیں جب آپ وجہ جان جائیں گے تو آپ پر حقیقت آشکار ہوگی۔ مثال کے طورپر آپ جاننے کی کوشش کریں کہ پاکستان کے قیام کو 80 سال ہوچکے ہیں لیکن کیا پاکستان ایک دن کیلئے بھی آزاد، خودمختار اور جمہوری ملک بنا؟
گلیلو ماہر فلکیات تھے اور اٹلی سے تعلق رکھتے تھے، وہ کہتے ہیں کہ آپ کسی انسان کو کچھ سکھانہیں سکتے، آپ صرف اس کی مدد کرسکتے ہیں کہ وہ اسے اپنے اندر خود دریافت کرلے۔
علم کے بارے میں گرونانک کہتے ہیں کہ علم وہ روشنی ہے، وہ نور ہے جو انسان کے اندر کی تاریکی کو مٹاتا ہے۔
نیلسن مینڈیلا جنوبی افریقہ کے بہت بڑے انقلابی رہنما تھے وہ تعلیم کےبارے میں کہتے ہیں کہ تعلیم وہ سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس سے آپ دنیا بدل سکتے ہیں۔
چین کے بڑے فلسفی کنفیوشس نے علم کے بارے میں عجیب وغریب بات کہی کہ ��اننا یہ ہےکہ آپ کیاجانتے ہیں اور نہ جاننا یہ ہےکہ آپ کیانہیں جانتے اور یہی اصل علم ہے۔
1/2
https://t.co/bWvjcgesYP
بس پیپلزپارٹی کےوڈیروں کوکرپشن سےنفرت نہیں ہے
منی لانڈرنگ اورجع��ی بنک اکاؤنٹس
ترقیاتی منصوبوں میں مالی بےضابطگیاں
آمدن سےزائد اثاثے
سرکاری اشتہارات کےٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن
اور
نوری آباد پاورپلانٹ منصوبے میں سرکاری خزانےکونقصان پہنچانے کےالزامات کیاغریب سندھی پر لگے؟
کیا ریاست واقعی سنجیدہ ہے نظام کو ری سیٹ کرنے کیلئے۔۔۔ اور کیا اسکے ساتھ ساتھ مہاجروں کا اعتماد کیسے باحال کیا جاسکتا ہے۔
@MohsinnaqviC42#LiftBanOnAltafHussain
انجینئیر سید عاطف شمیم بھائی
ڈپٹی کنوینئیر
متحدہ قومی موومنٹ
👇👇👇