Microsoft & LinkedIn released a professional certificate in Generative Al🤩
No prerequisites or fees required.
Here are 10 FREE courses you don't want to miss:
1️⃣ 𝐈𝐧𝐭𝐫𝐨𝐝𝐮𝐜𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐭𝐨 𝐀𝐥: An overview of AI tools for project managers, executives, and students
سلمان ؓسے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک آدمی نے کہا:
*الحمدللہ کثیرا*
( اللہ کے لئے بہت زیادہ تعریفات ہوں ) فرشتے کو لکھنا بھاری محسوس ہوا تو اس نے اس بارے میں اپنے رب عزوجل سے رجوع کیا۔ تو اس سے کہا گیا: اسے اسی طرح لکھو جس طرح میرے بندے نے کہا: بہت زیادہ
سلسلة الصحيحة -٢٨٦٨ -صحیح
رسول الله ﷺ نے حضرت بلال ؓ کو حکم دیا، اور انہوں نے لوگوں میں اعلان کر دیا کہ:
1) بیشک مسلمان کے سوا جنت میں کوئی اور داخل نہیں ہوگا، اور
2) بیشک الله اپنے دین کی خدمت و مدد کسی فاجر (گنہگار) شخص سے بھی کرا لیتا ہے.
بخاری 3062، 6606
(مسلم 305؛ مشکوٰۃ 5892)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
صاحب قرآن سے کہا جائے گا: پڑھتے جاؤ اور(جنت کی منازل) چڑھتے جاؤ اور عمدگی کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر پڑھو جیسا کہ تم دنیا میں عمدگی سے پڑھتے تھے، تمہاری منزل وہاں ہے، جہاں تم آخری آیت پڑھ کر قرآت ختم کرو گے ۔
(سنن ابی داؤد،۱۴۶۴)
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے بستر پر جائے اور یہ کلمات کہے تو اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔ چاہے سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں
*لَا إِلَه إِلَا الله وَحْدَه لَا شَريك لَه، لَه الْملَك وَلَه الْحَمْد وَهو عَلَى كُل شَيْء قَدِير*
*لَا حَوْل وَلَا قُوة إِلَا بِالله*
*سُبْحَان الله وَالْحَمْد لِلهِ وَلَا إِلَه إِلَا الله وَالله أكبر*
السلسلہ صحیحہ ٤١٥
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بیواؤں اور مسکینوں کے کام آنے والا (ان کی مدد کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا) اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کے برابر ہے، یا رات بھر عبادت کرنے اور دن کو روزے رکھنے والے کے برابر ہے۔"
صحیح بخاری، حدیث نمبر 5353
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔
(مسنداحمد،۵۷۰۷)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
“يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ”
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔
(جامع ترمذی ،۳۵۲۴)
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)
ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی تھیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا "" جس نے ایک دن اور ایک رات میں بارہ رکعات ادا کیں اس کے لئے ان کے بدلے جنت میں ایک گھر بنا دیاجاتا ہے ۔ "" ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا : جب سے میں نے ان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، میں نے انھیں کبھی ترک نہیں کیا
صحیح مسلم جلد ۱ ۱۶۹۴
علماء کے حساب سے وہ ۱۲ رکعت سنت اس طرح ہے
دو رکعت فجر سے پہلے
چار رکعت ظہر کی فرض نماز سے پہلے
دو رکعت ظہر کے بعد
دو رکعت مغرب کے بعد
دو رکعت عشاء کے بعد
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نفل نماز کے بارے میں سوال کیا؟تو انھوں نے جوابدیا : آپ میرے گھر میں ظہر سے پہلے چار رکعت پڑھتے ، پھر ( گھر سے ) نکلتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے ، پھر گھر واپس آتے اور دو رکعتیں ادا فرماتے ۔ اور آپ لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھاتے پھر گھر آتے اور دو رکعت نماز پڑھتے ، اور لوگوں کو عشاء کی نماز پڑھاتے اور میرے گھر آتے اور دو رکعتیں پڑھتے ، اور جب فجر طلوع ہوتی تو دو رکعتیں پڑھتے ۔
صحیح مسلم جلد ۱ ۱۶۹۹
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
یہ آواز حضرت علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ کی اصل آواز ھ
جو کہ ریڈیو پاکستان کی لاٸبریری میں محفوظ تھی
اور حال ہی میں BBC نے آن اٸیر کی۔ علامہ صاحب ایک محفل میں اپنا کلام اپنی زبان سے سناتے ہوۓ🌺
اقبال کی شاعری کو اقبال ہی پڑھے تو سننے کا مزہ آتا ھے❤️
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جس نے یہ کلمات کہے تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے
اگرچہ وہ میدان جنگ سے بھاگ گیا ہو ۱
*أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه*
سنن ابو داوود جلد ١-١٥٠٤ - صحیح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
” اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل کرے گا: تیر بنانے والے کو جو بناتے وقت ثواب کی نیت رکھتا ہو، تیر انداز کو اور تیر دینے والے کو“ ۔
(جامع ترمذی، ۱۶۳۷)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ اس کی عمر لمبی کر دی جائے اور اس کے رزق میں اضافہ کر دیا جائے اور بری موت کو اس سے دور کر دیا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔
مسند احمد ٩٠٤٩-صحیح
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور اللہ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ( درود ) بھیجیں تو یہ چیز ان کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے“۔
(جامع ترمذی،۳۳۸۰)
سب سے اچھی بات کتاب اللہ اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اور سب سے بری نئی بات (بدعت) پیدا کرنا ہے(دین میں) اور بلاشبہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ آ کر رہے گی اور تم پروردگار سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے۔
(صحیح بخاری، ۷۲۷۷)