خیبر پختونخوا کے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ
ممبران اسمبلی کو کون کون سے الائونسز ملیں گے؟
نئے قانون میں تنخواہ، مراعات اور الائونسز کون طے کریگا؟
https://t.co/ynBxncNUUS
خیبر پختونخوا اسمبلی مراعات قانون پر دستخط کے وقت گورنر فیصل کنڈی کے اعتراضات سامنے آگئے
سپیکر اسمبلی کے نام اپنے تحریری نوٹ میں موجودہ عالمی اور قومی معاشی بحران کے پیشِ نظر شدید تحفظات کا اظہار
گورنر نے واضح کیا کہ قانون پر عمل درآمد کے دوران صوبائی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کو وزیر اعظم کے 14 نکاتی کفایت شعاری پروگرام پر سختی سے عمل کرنا چاہیے
ارکان اسمبلی اور افسران کے سرکاری اخراجات میں فوری اور نمایاں کٹوتی کی جائے۔
ایندھن کے استعمال کی سخت کوٹہ بندی کی جائے
تمام غیر ضروری مراعات اور اضافی تعیشات کا مکمل خاتمہ کیا جائے
گورنر خیبر پختونخوا نے اپنے خط میں خطے کی نازک صورتحال، خصوصا امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور عالمی معاشی عدم استحکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کو سخت مالیاتی ڈسپلن کی ضرورت ہے
صوبائی قانون سازی اور مراعات کو وفاقی حکومت کے معاشی ہنگامی فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے
گورنر نے فنانس کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان اصولوں کو حقیقی معنوں میں لاگو کرنے کے لیے اس قانون کے انتظامی اور مالیاتی طریقۂ کار پر نظرِ ثانی کرے
مینا خان صاحب ابھی کون سی دودھ اور شہد کی نہریں پشاور میں بہہ رہی ہیں، بارش ہوتی ہے تو آپ کا حلقہ کوہاٹی، قصہ خوانی، جہانگیر پورہ بازار سمیت کئی علاقے تالاب کا منظر پیش کررہے ہوتے ہیں
صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اس وقت ان چند پی ٹی آئی رہنمائوں میں سے ہیں جو فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں
غلطی کوتاہی کسی سے بھی ہو سکتی ہے
لیکن تضحیک کا حق کسی کو نہیں
ہم صحافیوں سے بھی کبھی کبھار غلط معلومات شیئر ہوجاتی ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ کام ہی چھوڑ دیں
شفیع جان پر اس وقت دگنا بوجھ ہے وہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا بیانیہ پیش کرتے ہیں
ان کیخلاف مصنوعی ذہانت سے تضحیک آمیز وڈیوز اور فوٹوز بنانا افسوسناک ہے
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ہاتھی بے قابو ہونے کو بےتاب
پی ڈی اے کو بیوروکریسی کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے ہوم ورک کا آغاز کردیا گیا ہے
موجودہ قواعد کی جانچ کرتے ہوئے ایسی شقوں میں ترامیم کرنے پر کام کیا جارہا ہے جس کے بعد بلدیات سیکرٹریٹ کا اختیار انتہائی محدود یا ختم کردیا جائیگا
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے براہ راست چیئرمین بورڈ (وزیراعلی) سے فیصلہ سازی کا اختیار مند ہوگا اور سیکرٹریٹ کا اثر و رسوخ محدود کردیا جائیگا
@SaifSolicitor میں نے صرف تضحیک نہ کرنے کی بات کی ہے
تضحیک شفیع جان کی ہو سہیل آفریدی کی ہو مولانا فضل الرحمن ایمل ولی یا مریم نواز کی ہو
غلط ہے
اور میں نے سب کیلئے ہمیشہ یہی بات کی ہے
خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران تنخواہوں اور مراعات قانون کے تحت ہر رکن اسمبلی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 14 اقسام کے الائونس کا حقدار ہوگا
جن میں
ضیافت الاؤنس (مہمانوں کی خاطر مدارت کیلئے)
مکان کا کرایہ الاؤنس
یوٹیلٹیز الاؤنس
یومیہ الاؤنس
کنوینس الاؤنس
سپیشل الاؤنس
رہائشی الاؤنس
سفری اور مائلیج الاؤنس
مفت سفر کی سہولت
ٹیلیفون الاؤنس
طبی سہولیات
سیشن الاؤنس
دفتر کی دیکھ بھال کے الاؤنس
قانون کے تحت کوئی بھی دوسری ایسی سہولت یا الاؤنس بھی دیا جا سکتا ہے جو وقت کے ساتھ منظور کیا جائے
اسمبلی اور ممبران مراعات کے حوالے سے قانون سامنے آنے کے بعد عجب ماحول بن گیا ہے
صحافی کا کام خبر دینا ہوتا ہے جبکہ سینئر صحافی تجزیہ بھی کرسکتے ہیں
لیکن کسی کی ذات کو نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے؟
سہیل آفریدی کے بارے میں پی ٹی آئی اور مخالفین دونوں کی جانب سے غلیظ مہم بھی شروع کردی گئی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے
تنقید سب کا حق ہے لیکن اخلاق اور تمیز کے دائرہ میں رہ کر
لیگی ایم پی اے جلال خان کا اپنی ہی پارٹی کے رہنما اختیار ولی کو جواب ۔۔۔ !!
وہ کہتے ہیں نا " پرائی شادی میں عبد اللہ دیوانہ" ۔۔ میں اختیار ولی صاحب کو جواب دہ نہیں ہوں نا ان کے پاس مجھے شوکاز دینے کا اختیار ہے
خیبر پختونخوا کے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ
ممبران اسمبلی کو کون کون سے الائونسز ملیں گے؟
نئے قانون میں تنخواہ، مراعات اور الائونسز کون طے کریگا؟
https://t.co/ynBxncNUUS
وزیر اعظم شہباز شریف کی بلوچستان ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت انتہائی خوش آئند ہے
خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کئی ماہ سے تاخیر کا شکار ہے
امید ہے جلد اس میں بھی شرکت کرینگے