۞بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ۞
۞اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَارَکاتُہُ۞
۞إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ بِحُكْمِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ۞
۞تمہارا پروردگار (قیامت کے روز) اُن میں اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ غالب (اور) علم والا ہے۞
سُورَةُ النَّمۡلِ - 78
انکا تعلق ایک سفید ہوش فیملی سے ہے صرف ایک بیٹی ہے کوئی اور کمانے والا نہیں ہے
اگر کوئی مخیر انکی مدد کرنا چاہتا ہے تو براہ مہربانی مجھے سے ڈی ایم میں رابطہ کر سکتا ہے انکا نمبر اور مکمل معلومات اپکو مہیا کر دونگی جزاک اللہ خیر ۔
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ💞
صبح بخیر زندگی 💞
فلک، چاند، ستارے اور کہکشاں جس نے بنائے ہیں وہ تمہارے معاملات بھی بنا دے گا، جس نے دن اور رات کا نظام سنوار رکھا ہے وہ تمہارا مقدر بھی سنوار دے گا، جس نے اتنی جھولیاں بھر رکھی ہیں وہ تمہاری جھولی بھی خالی نہیں رہنے دے گا، وہ تمہارا صبر اور تمہاری التجائیں ضائع نہیں ہونے دے گا، وہ تمہارے لیے "کُن" فرمائے گا اور ضرور فرمائے گا۔
ان شاء اللّٰہ
ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیـــــــــــــں آتے
ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیـــــــــــــں آتے
پلکیں بھی چمک اٹھتی ہیں سوتے میں ہماری
آنکھوں کو ابھی خواب چھپانے نہیـــــــــــــں آتے
دل اجڑی ہوئی ایک سرائے کی طرح ہے
اب لوگ یہاں رات جگانے نہیـــــــــــــں آتے
یارو نئے موسم نے یہ احسان کئے ہیں
اب یاد مجھے درد پرانے نہیـــــــــــــں آتے
اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں
پھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیـــــــــــــں آتے
اس شہر کے بادل تری زلفوں کی طرح ہیں
یہ آگ لگاتے ہیں بجھانے نہیـــــــــــــں آتے
احباب بھی غیروں کی ادا سیکھ گئے ہیں
آتے ہیں مگر دل کو دکھانے نہیـــــــــــــں آتے
نظر بُجھی تو کرشمے بھی روز و شب کے گئے
کہ اب تلک نہیں آئے ہیں ، لوگ جب کے گئے
سُنے گا کون تِری بے وفائیوں کا گِلہ
یہی ہے رسم زمانہ تو ہم بھی اب کے گئے
مگر کِسی نے ہمیں ہم سفر نہیں جانا
یہ اور بات کہ ہم ساتھ ساتھ سب کے گئے
🦋 ٭چائے پر ان سے ایک ملاقات ، رکھ لی جائے😍
ہونٹوں کی ہنسی بهی ساتھ، رکھ لی جائے😘
وہ جو کہتے ہیں کہ دل سے ، دل بدل ڈالیں☺️
مان دے کر ، انہی کی بات رکھ لی جائے
#چائے_محفل