ایک لڑکے کی شادی ہوئی۔
بیوی بینک میں برانچ مینیجر تھی۔
تنخواہ: 90 ہزار روپے۔
شوہر ایک پرائیویٹ کمپنی میں جاب کرتا تھا۔
تنخواہ: 50 ہزار روپے۔
شروع کے چند مہینے بہت خوبصورت گزرے۔
دونوں مل کر خواب بناتے
چھوٹا سا گھر، بچوں کی اچھی تعلیم، اور سکون والی زندگی۔
لیکن پھر
معاشرہ درمیان میں آ گیا۔
ایک دن خاندان کی دعوت میں کسی رشتے دار نے ہنستے ہوئے کہا:
"او بھائی بیوی تو تم سے ڈبل کماتی ہے!"
دوسرا بولا:
"یار، گھر میں اصل باس کون ہے پھر؟"
سب ہنسنے لگے
مگر شوہر خاموش ہو گیا۔
وہ ہنسی اس کے دل میں کیل بن کر لگ گئی۔
آہستہ آہستہ وہ بدلنے لگا۔
گھر آتا تو چڑچڑا پن، غصہ، خاموشی
ایک رات اچانک بول پڑا:
"تم نوکری چھوڑ دو!"
بیوی حیران رہ گئی۔
"کیوں؟"
شوہر نے غصے سے کہا:
"کیونکہ لوگ میری مردانگی پر ہنستے ہیں!"
کمرے میں خاموشی چھا گئی۔
بیوی چند لمحے اسے دیکھتی رہی
پھر آہستہ سے اپنی سیلری سلپ اس کے سامنے رکھی۔
اور نرم لہجے میں بولی:
"جب میں پیدا ہوئی تھی نا تب بھی لوگوں نے میرے ابو سے یہی کہا تھا
"اوہ بیٹی ہوئی ہے؟ بوجھ آ گیا!"
"لیکن میرے ابو نے لوگوں کی نہیں سنی۔
انہوں نے مجھے پڑھایا سنبھالا ہمت دی۔
آج میں 90 ہزار کماتی ہوں کیونکہ ایک باپ نے اپنی بیٹی کے پَر نہیں کاٹے تھے۔
شوہر خاموشی سے سنتا رہا۔
بیوی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
"اگر آج میں صرف لوگوں کے ڈر سے نوکری چھوڑ دوں
تو کل ہماری بیٹی بھی یہی سنے گی کہ عورت کی کامیابی مرد کی بے عزتی ہے۔"
"آپ کی 50 ہزار اور میری 90 ہزار
یہ مقابلہ نہیں، ہماری ٹیم ہے۔"
"1 لاکھ 40 ہزار میں ہمارے بچوں کے خواب بستے ہیں
ان کا مستقبل ان کی عزت ان کی پڑھائی
پھر اس نے شوہر کا ہاتھ پکڑا اور کہا:
"مردانگی عورت کو دبانے میں نہیں ہوتی
اس کا ہاتھ تھامنے میں ہوتی ہے۔"
"حضرت خدیجہؓ نبی ﷺ سے زیادہ مالدار تھیں۔
انہوں نے تجارت کی کامیابی حاصل کی
مگر نبی ﷺ نے کبھی اپنی انا کو درمیان میں نہیں آنے دیا۔"
"اصل مرد وہ ہوتا ہے
جو اپنی عورت کی کامیابی پر فخر کرے، خوف نہیں۔"
یہ سن کر شوہر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
اسے پہلی بار احساس ہوا
وہ اپنی بیوی سے نہیں، لوگوں کی سوچ سے ہار رہا تھا۔
اگلے دن خاندان پھر اکٹھا تھا۔
اسی رشتے دار نے دوبارہ طنز کیا:
"او بھائی، بیوی اب بھی تم سے زیادہ کماتی ہے؟"
اس بار شوہر مسکرایا
اور مضبوط آواز میں بولا:
"ہاں۔
اور مجھے اس پر فخر ہے۔"
"کیونکہ میری بیوی صرف پیسے نہیں کماتی
وہ میرے بچوں کا مستقبل بناتی ہے۔"
"اس کی کمائی میں غرور نہیں برکت ہے۔
اور میں خوش نصیب ہوں کہ میرے گھر میں ایک مضبوط عورت موجود ہے۔"
اس دن پہلی بار
بیوی نے اپنے شوہر کو واقعی "مرد" محسوس کیا۔
مورل آف دی اسٹوری:
1. عورت کی کامیابی، مرد کی ناکامی نہیں ہوتی۔
2. کامیاب شادی وہاں ہوتی ہے جہاں انا نہیں، ساتھ ہوتا ہے۔
3. اصل مرد وہ ہے جو عورت کے خواب توڑتا نہیں انہیں پورا کرنے میں ساتھ دیتا ہے۔
4. میاں بیوی اگر ٹیم بن جائیں، تو غربت بھی ہار جاتی ہے
یہ ہوتا ہے وژن۔۔۔۔
یہ ہوتی ہے سوچ۔۔۔۔
سرکاری سرپرستی میں 50 ارب سے فلم سٹی کا قیام۔۔۔۔۔
جبکہ تعلیم اور صحت کو ٹھیکیداروں کے حوالے۔۔۔۔۔
ماڈل سکولز جہاں 15000 تنخواہ پہ ڈاکٹر، انجنئیر تیار کیے جاتے ہیں۔۔۔۔
🤣🤣🤣
Thoroughly enjoyed #MSLM26 - a wonderful opportunity to explore the connections between science and the Holy Quran while enjoying the company of friends and esteemed scholars.
Applying for a UK visa from Pakistan? Keep calm, we've got you. And you don't need a visa agent!
Here's a step by step on what to expect with the application, when to book your appointment, and a reminder to always follow the official guidance.
یہ ہے مجلس شہ عاشقاں کوئی نذر جاں ہو تو لے کے آ
یہاں چشم تر کا رواج ہے دل خونچکاں ہو تو لے کے آ
یہ فضا ہے عنبر و عود کی یہ محل ہے ورد درود کا
یہ نماز عشق کا وقت ہے کوئی خوش اذاں ہو تو لے کے آ
یہ جو اک عزا کا شعار ہے یہ عجب دعا کا حصار ہے
کسی نا رسا کو تلاش کر کوئی بے اماں ہو تو لے کے آ
یہ علم ہے حق کی سبیل کا یہ علم ہے اہل دلیل کا
کہیں اور ایسے قبیل کا کوئی سائباں ہو تو لے کے آ
یہ حضور و غیب کے سلسلے یہ متاع فکر کے مرحلے
غم رائگاں کی بساط کیا غم جاوداں ہو تو لے کے آ
سر لوح آب لکھا ہوا کسی تشنہ مشک کا ماجرا
سر فرد ریگ لکھی ہوئی کوئی داستاں ہو تو لے کے آ
ترے نقشہ ہائے خیال میں حد نینوا کی نظیر کا
کوئی اور خطۂ آب و گل تہہ آسماں ہو تو لے کے آ
کبھی کنج حر کے قریب جا کبھی تا بہ صحن حبیب جا
کبھی سوئے بیت شبیب جا کوئی ارمغاں ہو تو لے کے آ
مرے مد و جزر کی خیر ہو کہ سفر ہے دجلۂ دہر کا
کہیں مثل نام حسینؑ بھی کوئی بادباں ہو تو لے کے
نہ انیسؔ ہوں نہ دبیرؔ ہوں میں نصیرؔ صرف نصیرؔ ہوں
مرے ظرف حرف کو جانچنے کوئی نکتہ داں ہو تو لے کے آ
نصیر ترابی۔
Tomorrow & day after tomorrow total 8 blood transfusion are scheduled..
These all are dependent on blood donations..
Your donations make this possible - Donate Blood Save Lives
Each transfusion cost is 5000
You can sponsor a child transfusion & be a reason for their smile 😊
السلام علیکم ! صبح بخیر
جدید نگرانی اور محفوظ پنجاب ، پنجاب پولیس کا مشن۔۔۔
پنجاب پولیس کا “ٹریول آئی سافٹ ویئر” بس اڈوں پر مسافروں کی فوری اور مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہا ہے۔ یہ جدید سسٹم خطرناک اور اشتہاری مجرمان کی بروقت شناخت، الرٹس اور محفوظ سفر کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
#PunjabPolice #MehfoozPunjab #TravelEye #SmartPolicing #CrimePrevention #DigitalPolicing
آج ڈاکٹر محمد عبد السلام مرحوم
کی قبر پر دعا کی توفیق ملی، اللہ تعالئ ڈاکٹر صاحب مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اپنی جنتوں میں اعلی مقام عطا فرمائے #آمین
بچیوں & انکے والدین سے گزارش ہے پلیز نکاح نامہ سوچ سمجھ کے اپنی بچی کے مستقبل کو محفوظ کر کے پر کریں
۱- ماہانہ پاکٹ منی لکھوایں
۲- حق مہر میں رقم کی بجائے سونا یا پلاٹ لکھیں
۳۔طلاق/خلع کی ٹرمز & کنڈیشن لکھیں
یہ سوشل کنٹریکٹ ہے سوشل ورک نہیں ۔ اپنی بیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں