واپڈا پریس ریلیز
تربیلا ففتھ ایکسٹینشن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹنل میں پیش آنے والا واقعہ
9 نومبر 2026: ٹنل کی کھدائی کے دوران سیکنڈ بینچ کنیکٹنگ ٹنل میں کمزور چٹانی ساخت اچانک بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں انٹیک پٹ سے پانی ٹنل اور پاور ہاؤس کے علاقے میں داخل ہوگیا۔
واقعے کے فوری بعد تمام ورکرز کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
انٹیک پٹ سے آنے والے پانی کی مکمل نکاسی کر دی گئی ہے اور اب تعمیراتی مقام کے زیریں حصوں میں مزید پانی داخل نہیں ہو رہا۔ زیرِ تعمیر پاور ہاؤس سے پانی نکالنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
واپڈا کے سینئر افسران، انجینئر اور کنٹریکٹر اس وقت صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ٹی فائیو منصوبے کو درپیش کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹا جا سکے۔
واپڈا نے واضح کیا ہے کہ ٹی فائیو ٹنل منہدم ہونے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
مرکزی ٹنل، زیرِ تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
مزید برآں، اس واقعے میں کسی ورکر کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کوئٹہ تکتو پہاڑ میں قدرتی چشمہ نہ ہونے کی وجہ سے پہاڑ کے حیوانات کے لیے ضیا نامی نوجوان نے پانی کا خوم بنایا اب اس پہاڑ کے سارے حیوانات اپنا پیاس بجھانے آتے ہیں ضیاء نوجوان حیوانات پر خاص خیال رکھتے ہیں وزیراعلی بلوچستان @PakSarfrazbugti سے گزارش ہے کہ اس نوجوان کی مدد کرے