میں تمہیں جانتا ہوں کہ تمہاری نظر میں اپنے شہید کی کیا قدر و قیمت ہے۔ کیا بتا سکتے ہو، آج تک قوم کو تم نے بتایا کہ کارگل میں آپ کے کتنے جوان شہید ہوئے؟ اور آپ نے وہاں سے کتنے شہداء کے جنازے وصول کیے، ذرا بتاؤ تو صحیح۔ تم نے اپنے شہداء کو ہندوؤں کے سپرد کیا اور وہاں سے ایک بیان آیا کہ ہم نے اسلامی طریقے سے ان کو دفن کر دیا، ان کی تعداد مختلف بتائی جا رہی ہے، لیکن ہے سینکڑوں میں۔ تم اپنے شہداء کے جنازے وصول کرنے کے لیے تیار نہیں ہو۔ تم نے اپنے جنازے ہندوؤں کے حوالے کیے۔ کرنل شیر خان اگر ہمیں ملا، ہندوستان کے اصرار کے بعد ہم نے ان کا جنازہ وصول کیا ہے۔ اپنے شہداء کی توہین، ان کی تذلیل، ان کی تذلیل، ان کی تحقیر جو تم لوگوں نے کی ہے، آپ اب اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے شہداء کی اوٹ میں چھپنے کی کوشش کرتے ہو۔ ہم نے کوئی غلط بات نہیں کہی۔
#قائدانقلاب_مولانا
#سیاسی_چوکیدار
#مولانا_سے_معافی_مانگ
#شہداء_صرف_بہانہ
#لشکر_نہیں_امن