عمر نذیر کشمیری نے کہا کہ ہم نے تین ایسے افراد کو پکڑا جن کے پاس بندوقیں تھیں۔ پوچھ گچھ کے بعد معلوم ہوا کہ وہ ISI کے لوگ تھے، جو عوام کا بھیس بدل کر سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے تھے، تاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کو دہشت گرد قرار دیا جا سکے۔
سانحہ مشرقی پاکستان کی ذمہ داری جنرل یحی پر ڈالی ضرور جاتی ہے مگر اس نے صرف فصل کاٹی تھی۔ سارے بیج فیلڈ مارشل ایوب خان نے بوئے تھے۔ یہ دوسرا دور ہے جب باقی پاکستان کے کونے کونے میں ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فساد کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔
سب کے سامنے۔
صرف ایک آدمی بچا ہے، صرف ایک، جو اس بھڑکتی آگ کو آج بھی اپنے سینے پر جھیل سکتا ہے لیکن دوسری طرف بغاوت پر اترے ایک سرکاری ملازم کے ذاتی خوف، اقتدار کے لالچ، اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس آدمی کو جیل ڈالا ہوا ہے۔
قومی ریاست کی قومی فوج سمیت تمام قومی اداروں کے سر پر بندوق رکھ کے پوری ریاست کو ایک غیر منتخب، سات پردوں میں چھپے فرد کے پیروں پر کامیابی سے گرا دیا گیا ہے۔
آج بھی وہی ہو رہا ہے بلکہ ماضی سے کہیں زیادہ۔
ظاہر ہے نتیجہ وہی نکل سکتا ہے جو ماضی میں نکلا لیکن تب پچھتانے اور ماتم کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔
درحقیقت اس خونخوار تماشے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ملک ہمیں قائد اعظم نے بنا کر دیا تھا موجود جغرافیے پر بستی قوم نے آزادی کی جنگ لڑ کے اسے حاصل نہیں کیا، وہ لڑائی ہندوستان میں لڑی گئی تھی۔
۴۷ کا فساد بھی ہجرت کے وقت ہوا تھا، آزادی کی جنگ کا نتیجہ نہیں۔
یہ ہی وجہ ہے کہ آج ریت کی طرح یہ ملک ہاتھوں سے پھسل رہا ہے اور قوم تماشائی ہے کیونکہ اسے بنانے میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا۔ جیسے باپ کی دولت اور خود کی کمائی میں فرق ہوتا ہے۔
اگر آج اس قیدی یا آخری امید کو مار ڈالا جائے اور جغرافیہ آخر کار تبدیل ہو جائے توپھر بھی سوائے ماتم کے اور کچھ نہ ہو گا۔ کسی کو سزا نہ ملے گی اور ذمہ دار باقی ماندہ ملک، شاید پنجاب، کے پرچم میں لپیٹ کر توپوں کی سلامی کے ساتھ دفن کیے جائیں گے۔
جو قوم اپنے ملک کی حفاظت نہ کر سکے اس کے ساتھ قدرت کیا کرتی ہے یہ کوئی راز نہیں۔
ہم لوگ اس قابل نہیں تھے کہ ہمیں کوئی ملک ملتا یا قومی ریاست ملتی۔ اس کو کھو کر ہی ہم سمجھ پائیں گے کہ کیا نعمت تھی جسے گنوا دیا، تب پتہ چلے گا کہ باقی بچے ملک کے ہرجانب سینے میں انتقام لیے بپھرے ہوئے دشمن ہوں گے۔ اسے کوئی سمندری بندرگاہ میسر نہ ہو گی اور پہاڑوں سے آتے پانی پر اس کا کوئی کنٹرول نہ ہو گا۔ وہ اس لیے کہ ہر جانب پہاڑوں پر بستے اور ساحلوں والے مشترکہ دشمن کی وجہ سے دوست ہوں گے اور ہماری فصلیں کوڑے کے بھاؤ بکیں گی۔
جن کے خیال میں بھارت واپس گود میں اٹھا لے گا تو ایسا ہونے کا چانس بہت کم ہے۔
رہا ایٹم بم تو وہ چلا کر خود کشی تو ہو سکتی ہے لیکن بچایا کچھ نہیں جا سکتا۔
پچاس سال سے کم عرصے میں آدھا ملک چلا گیا باقی کے سو سال بھی پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔
افسوس قائد اعظم ، نہ ہم آپ کو بچا سکے نہ آپ کے گھر کی عزت آپ کی بہن کو، نہ آپ کے ملک کو۔ آپ نے غلط قوم پر زندگی ہار دی، جیسے ایک قیدی آج پھر وہی غلطی دہرا کر موت کا انتظار کر رہا ہے، اگر آپ نے گاندھی جی کی پورے ہندوستان کے وزیراعظم بننے کی پیشکش قبول کر لی ہوتی تو شاید نہرو مان جاتا اور آپ عزت سے دنیا سے رخصت ہوتے اور موجودہ پاکستانی علاقوں میں یوں آگ نہ لگی ہوتی۔
باب وڈ ورڈ کی کتاب ہے اوباماز وارز۔ یہ وہی کتاب ہے جس میں کئی شاندار انکشافات ہوئے جس میں سے ایک یہ بھی تھا کہ آصف زرداری نے امریکہ کو کہا ڈرون حملے جاری رکھو ہم نمائشی مذمت کرتے رہیں گے۔ خیر اس کتاب کے پہلے دوسرے تیسرے صفحے پر ہی ذکر ہے کہ کیسے صدر بننے کے بعد حلف اٹھانے سے پہلے ٹرانزیشن کے وقت اوباما کو پہلی بریفنگ دی جانے لگی تو کہا گیا کہ افغانستان میں یہ یہ یہ مسئلہ ہے۔ لیکن سب سے بڑا مسئلہ ہے پاکستان کی فوج۔ پھر جگہ جگہ افغانستان کے ہر مسئلے کو پاکستان کی فوج کیساتھ منسلک کیا گیا۔ دہشتگردی کو فوج کیساتھ منسلک کیا گیا۔ ڈبل گیمز کو فوج کیساتھ منسلک کیا گیا۔ وجوہات بھی بیان ہوئیں کہ فوج افغانستان میں بھارتی اثر نہیں چاہتی۔ فوج پوسٹ وار سناریو کو ہمیشہ ذہن میں رکھتی ہے اور وغیرہ وغیرہ۔
بغیر کم و کاست کچھ چیزیں پڑھتے ہوئے خوشی بھی ہوئی کہ فوج ملکی مفادات کا ، پاکستان کی جیو سٹریٹجک اہمیت کا اپنے مستقبل کا احساس کرتی رہی اور پالیسیز بناتی رہی۔ نتائج درست نکلے یا غلط یہ الگ بحث۔ اب اسی ساری صورتحال کو موجودہ تناظر میں دیکھتا ہوں تو حیران رہ جاتا ہوں۔ کیا یہ وہی فوج ہے؟ جسے پاکستان کے مستقبل ، تحفظ اور امن و امان کی کوئی پرواہ نہیں۔ جو ہر طرح کے نتائج سے بے پرواہ بدمست ہاتھی بنی ہوئی ہے۔ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔
مجھ سے یہ گتھی سلجھتی نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ وقار ملک کا صرف ایک جملہ ہے جو اس سب کی سینس بنا دیتا ہے۔
“ یہ آیا نہیں ہے یہ لایا گیا ہے “
مولاناُ روزانہ دھوتی اتار کر چوارہے پر رکھ دیتا ہے
جو آپ کو گالیاں دیتا ہے ، وہ ایوانِ صدر میں بیٹھتا ہے ۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے ، وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں ۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے ، وہ وزیرِ دفاع بن جاتے ہیں۔ اور جو کہتا ہے کہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، آج وہ معتوب ہیں اور وہ ملک میں جلسہ نہیں کر سکتے ، اجتماع نہیں کر سکتے۔
ویسے یہ کالا نظام چلا بھی جائے تو اندرونی کشمکش سے ہی جائے گا۔ ہماری قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ ان پر جہنم کا داروغہ بھی حکمران آ جائے تو یہ کھولتے لاوے میں بہہ کر چپ چاپ مر جائیں گے لیکن آواز نہیں اٹھا سکتے۔ اس قدر غلامی، اس قدر ؟ انیق ناجی
@aniqnaji
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan
ڈونلڈ ٹرمپ جیسا بھی تھا، کم از کم شریف خاندان جیسا بے غیرت نہیں تھا۔ شکست تسلیم کی، ڈیموکریٹس کو مبارک باد دی اور کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
نہ امریکی فوج نے اپنے پسندیدہ ٹرمپ کو بچانے کے لیے ڈیموکریٹس کی نشستیں چھینیں، نہ لوگوں کو اغوا کیا، نہ پولنگ اسٹیشنوں میں گھس کر عوام کا مینڈیٹ چرایا۔ نہ الیکشن کمیشنر کا اغواء کروایا ۔ نہ ہی اسرائیل کی خوشنودی کی خاطر اپنے ملک کا نظام بدلا ۔
بلوچستان میں جگہ جگہ پر کالعدم اور علیحدگی پسند تنظیموں کے کیمپس ہیں، آخر ایک سال کے اندر اندر بلوچستان کیسے ہاتھ سے نکل گیا، عاصم منیر نے یہ سب اتنی آسانی سے کیسے ہونے دیا
کیا اب خیبرپختونخوا کو بھی بلوچستان بنایا جا رہے ؟
ایک طرف محسن نقوی کی دھمکی دوسری جانب کارکنان کا مرکز کا گھیراو
کیا اب ان پر بھی تشدد ہو گا ؟؟ گولیاں چلے گی؟؟ پرچے کٹے گے ؟؟
یا یہ سہولت صرف تحریک انصاف کے لیے ہے
اسلام آباد کی نئی جیل دیکھ کر مجھے تاریخ کے عبرت ناک سبق یاد آ گئے۔ تقدیر کے سخت تھپڑ، قدرت کے فیصلے، ماضی میں جو ہوا وہ سوچ کر مسکرا اٹھا۔ بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
میری مسکراہٹ کی وجہ یہ تھی کہ:
شاہ جہاں نے آگرہ قلعہ میں قید خانے خاص طور پر بنوائے لیکن اپنے ہی بیٹے اورنگزیب کے ہاتھوں 8 سال تک اسی میں قید رہا اور وہیں مر گیا۔
حجاج بن یوسف نے عراق میں واسط شہر بسایا، قید خانے بنوائے جن کی چھتیں نہیں تھیں، قیدی موسم کی اذیت برداشت کرتے تھے۔ وہ خود بھی اسی انجام کو پہنچا۔
مصر کے صدر حسنی مبارک نے طرہ جیل کو اپنے مخالفین کو قید کرنے کے لیے بنوایا اور اسی جیل میں 82 سال کی عمر میں عام قیدیوں کی طرح رکھا گیا۔
آج عمران خان کو قید کرنے کے لیے اور ملاقاتیں نہ کروانے کے لیے بنائی گئی جیل میں کل کون کون قیدی ہوگا، یہ سوچ کر مسکرا رہا ہوں۔
ظالم اپنی قبر خود کھود رہا ہے، اللہ واقعی بے نیاز ہے۔
عاصم منیر رجیم میں پاکستانی میڈیا چینلز پر اسرائیلی الیکشنز کی بریکنگ نیوز چل رہی ہیں اور نیتن یاہو جیسے قاتل کا نام بڑے فخر سے لکھا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور 90 فیصد عوام کے لیڈر عمران خان کا نام لینے اور لکھنے پر پابندی ہے، صیہونیوں کے یار کون ہوئے پھر؟
دنیا میں ایک عام آدمی لاپتہ ہو جائے تو قیامت برپا ہو جاتی ہے ۔لیکن یہاں چار کروڑ عوام کے صوبے کا منتخب وزیراعلی 18,20 دن سے لاپتہ ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔۔ فرض کریں اگر وزیراعلی پختونخوا کی طرح وزیراعلی پنجاب لاپتہ ہو جائیں تو ن لیگ کا کیا ردعمل ہو گا؟
خضدار میں اسکول بنانے پر نواب ثناء اللہ زہری نے 3 کروڑ جرمانہ وصول کیا ہے، میں نے کل اسمبلی میں وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو ثبوت بھی دکھائے ہیں
سرداری نظام کا پہلا اصول یہی ہے عوام کو تعلیم سے دور رکھو تاکہ وہ تمہاری اندھی پیروی کرتے رہیں اور تم سے اپنا حق نہ مانگیں۔
2025 کے مقابلے میں اگست 2026 تک کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ مرڈر میں اضافہ ہوا ہے گینگ ریپ میں اضافہ ہوا ہے اغوا میں اضافہ ہوا ہے پنجاب میں ایک ماہ میں 470 ریپ کیسز ہوئے جو کہ روزانہ 15 سے زیادہ بنتے ہیں اس پالیسی سے آپ کو فائدہ نہیں ہو رہا بے شک آپ جتنے بندے مار دیں ! شہزاد اقبال ۔۔
"سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے، جو مخالف پارٹی کو یہ طعنہ دیتے ہیں کہ آپ کا لیڈر اندر جیل میں ہے۔ آپ تو باہر ہی نہیں نکلے۔ اگر آپ یہی سمجھتے ہیں کہ لوگ پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نکلنے کو تیار نہیں ہیں، تو پھر آپ الیکشن کرا لیں۔ گورنر راج کیوں لگا رہے ہیں؟ اور یہ طعنہ پیپلز پارٹی کی طرف سے آیا۔ اب یہ بات کوئی پیپلز پارٹی سے کرے کہ یار، تم لوگ بڑے جیالے بنتے ہو۔ جس (ضیاء الحق)نے تمہارے لیڈر کو سزائے موت دی، وہ 8 سال حکومت کرتا رہا۔ تم لوگوں نے کیا کر لیا؟ آپ نے ضیاء الحق کو روک لیا؟ تو پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ طعنہ دینا شرمناک ہے"۔ مطیع اللہ جان
سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں