🔵🚨 اسلام آباد ہائی کورٹ نور فاطمہ رٹ پیٹیشن اپڈیٹ
(ڈویژنل بینچ کی آج کی کاروائی کا احوال)
تاریخ : 24 نومبر 2026 بروز منگل
معزز ججز صاحبان:
- جسٹس خادم حسین سومرو
- جسٹس عمر مجید ملک
📍 راؤ عبدالرحیم گروپ کے کمپلیننٹ اور رٹ پیٹیشن میں اپیل کنندہ عبداللہ سلطان کی جانب سے دلائل اس کے وکیل آصف نواز ایڈووکیٹ نے پیش کئے اور پچھلی سماعت میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر اور حافظ احتشام (لال مسجد کی شہدا کمیٹی کے سپوکس پرسن) کے وکیل کامران مرتضیٰ کی طرف سے دئیے گئے دلائل کو آگے بڑھایا اور تقریباً انہی دلائل کو نئے الفاظ میں لپیٹ کر پیش کیا ۔
📍ابتدائی طور پر جسٹس خادم حسین سومرو نے عبداللہ سلطان کے کردار سے متعلق استفسار کیا، کہ یہ عبداللہ سلطان کون ہے اور اس کا اس کیس سے کیا تعلق ہے ؟
جس پر اس کے وکیل نے بتایا کہ یہ ان کیسز میں کمپلیننٹ (مدعی ہے)
جج نے پوچھا کہ کونسی ایف آئی آر میں کمپلیننٹ ہے ؟؟
جس پر وکیل صاحب کو چونکہ پتہ نہیں تھا FIR نمبر نہیں بتایا اور کہنے لگے کہ کی وہ چونکہ ہمارا نام NCHR کی رپورٹ میں ہے تو انہوں نے ہم پر الزام لگایا ہے توہمارا نام ان بھی رپورٹس میں ہے تو
جج : ابھی آپ کہہ رہے تھے کہ آپ کمپلیننٹ ہیں تو کس کیس میں ہیں آپ وہ بتائیں ؟
📍 اس دوران اپنے وکیل کو چھوٹے سے سوال پر مشکل میں پھنستا دیکھ کر ساتھ کھڑے راؤ گروپ کے وکلا نے لقمہ دیا کہ 12/23
📍 لقمہ ملنے پر وکیل گویا ہوا کہ سر میں دو ایف آئی آرز میں مدعی ہوں ان میں سے ایک 12/23 ہے اور دوسری کا مجھے نہیں پتہ ، وہ میں بعد میں بتاؤں گا ۔۔
(حالانکہ موصوف 2 میں نہیں 3 کیسز میں مدعی ہیں اور وکیل کو پتہ ہی نہیں تھا)
📍 عبداللہ سلطان کے وکیل نے بات شروع کی اور جو دلائل دئیے ان کا احوال یہ تھا 👇
🔸کمیشن کی رپورٹ آگئی تو سیشن کورٹ کے کیسز کی کاروائی متاثر ہوگی۔
ٔ🔸یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں میں نہیں ہے کیوں کہ پیٹیشنرز کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے
🔸پیٹیشنرز وکٹمز کے فیملی ممبرز (بہن بھائی ، ماں باپ) ہیں اس پر اعتراض اٹھایا ۔
🔸سنگل بینچ میں سماعتوں کے دوران ہمیں سننے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ہم دلائل مکمل نہ کرسکے جس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دئیے کہ 42 سے زائد سماعتیں ہوئی ہیں تو یہ کیسے ممکن ہی کہ اس میں آپ کو سنا نہ گیا ہو ۔
🔸 سنگل بینچ نے پہلے سے طے شدہ مقدمات کھولنے کی کوشش کی۔ اور یہ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ( عبداللہ شاہ قتل کیس کھولنے پر اعتراض)
🔸 عبداللہ سلطان کے وکیل نے اگلا پوائنٹ اٹھایا کہ ملزمان نے تفتیشی افسران کے سامنے ہنی ٹریپنگ کی بابت بات نہیں اٹھائی ۔
📍 دلائل کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے سوال کیا کہ تقریباً 400 افراد جو اس معاملے میں شامل ہیں، کیا وہ سب مسلمان ہیں؟
اس پر عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ تقریباً 99 فیصد افراد مسلمان ہیں۔
📍جسٹس خادم حسین سومرو نے عبداللہ سلطان کے وکیل سے سوال کیا کہ اگر یہ افراد مسلمان ہیں تو ایسی حرکت کیوں کریں گے؟ کیونکہ اسلام اور پیغمبرِ اسلام ﷺ کی توہین ایک مسلمان کے عقیدے کے خلاف ہے۔
📍اس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان افراد کو بیرونِ ممالک سے فنڈنگ ملتی ہے۔
📍جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ زیادہ تر باتیں تو پہلے ہی ہو چکی ہیں، کیا آپ کے پاس کوئی نئے نکات بھی ہیں؟ وکلاء نے جواب دیا کہ ان کے پاس مزید کئی اہم نکات موجود ہیں۔
📍اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ ہر وکیل اپنے دلائل 10 سے 15 منٹ میں مکمل کرے یا اپنے دلائل تحریری طور پر جمع کرا دے۔ عدالت نے کہا وہ نہیں چاہتے کہ اس مقدمے میں دوبارہ 42 سماعتیں ہوں اور وہی مسائل پیدا ہوں۔ عدالت کی کوشش ہے کہ مقدمے کو جلد مکمل کیا جائے۔
📍عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ مختصر تاریخ مقرر کی جائے کیونکہ مخالف وکلاء نے مزید دلائل دینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام وکلاء کو کھل کر اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ یہ شکایت بھی دور ہو سکے کہ انہیں سنا نہیں گیا۔
📍اس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ عدالت پیش کیے جانے والے دلائل اور قانونی نکات کا مطالعہ کرتی ہے، اس لیے ہر ہفتے یا انتہائی مختصر وقفے سے تاریخ دینا ممکن نہیں۔
📍اس موقع پر عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ نے تبصرہ کیا کہ آج آصف نواز صاحب نے کوئی خاص نیا نکتہ نہیں اٹھایا بلکہ بنیادی طور پر وہی باتیں دہرائی ہیں جو کامران مرتضیٰ صاحب پہلے کر چکے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کامران مرتضیٰ صاحب نے آسان الفاظ میں بات کی تھی جبکہ آصف نواز صاحب نے مشکل قانونی الفاظ استعمال کیے۔
اس تبصرے پر جسٹس خادم حسین سومرو بھی مسکرا دیے۔
آئندہ تاریخِ سماعت
9 دسمبر 2026 ء
سعودی عرب نے مولویوں کو ناراض کردیا؟
سعودی حکومت نے ایک سری لنکن شہری جس نے فیس بک پر توہین آمیز مواد شئیر کیا تھا اس کو سزائے موت دینے کے بعد معاف کردیا۔ سری لنکن شہری نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی طلب کی تھی۔ اس خبر سے پاکستان میں لاتعداد مولوی اور ہالینڈ سے پاکستان آیا ہوا اپنے آپ کو مستری قرار دینے والا شخص شدید غصے میں ہے اور امکان ہے کہ وہ آج سعودیوں کو شاید دائرہ اسلام سے خارج کردے۔ اس کے ویڈیو پیغام کا شدت سے انتظار ہے۔
🔵📍 الحمد للّہ، مبارکباد
اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک اور وکٹم کو تین سال کے بعد آزادی مل گئی ۔
جج : جسٹس سردار اعجاز اسحاق
وکیل: ایڈوکیٹ حافظ آصف علی تمبولی
اللہ باقی اسیران کو بھی جلد آزادی عطا فرمائے گا انشاء اللہ ۔۔۔
تنظیم کا نام بدلنے سے گناہ نہیں دھلتے۔ ریاست کو چاہیے کہ وہ ان شدت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کی گھیرا بندی کرے تاکہ بے گناہ شہریوں اور پڑھ لکھے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔
@GovtofPakistan@GovtofPunjabPK@MohsinnaqviC42@OfficialDGISPR
ایک الزام۔ ایک زندگی ختم۔
خاندان اجڑ گیا۔
اور گینگ نے اسی خوف سے "بزنس" بنا لیا۔
بے گناہ جیل میں، طاقتور باہر۔
یہ انصاف ہے؟
#StopBlasphemyBusiness#JusticeForVictims
تین دہائیاں، تین کردار، تین راستے، ایک سوال
لشکر جھنگوی سے بلاسفیمی گینگ تک کا سفر
حقائق پر تین کرداروں کے تین مختلف راستوں پر تین دہائیوں کے سفر کی کہانی اور پاکستانیوں کی بدنصیبیوں کی ایک داستان پڑھیے۔ @HaqaiqDotCom
https://t.co/V0bG7hJZux
تین دہائیاں، تین کردار، تین راستے، ایک سوال
لشکر جھنگوی سے بلاسفیمی گینگ تک کا سفر
حقائق پر تین کرداروں کے تین مختلف راستوں پر تین دہائیوں کے سفر کی کہانی اور پاکستانیوں کی بدنصیبیوں کی ایک داستان پڑھیے۔ @HaqaiqDotCom
https://t.co/V0bG7hJZux
🤡 راؤ تیری کمر دفعہ نیچے لے چکی ہے۔لشکر جھنگوی اور سپہ صحابہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کے سٹیج سے راؤ عبدالرخیم جیسے دہشتگرد کا تعلق نکلنا کوئی نئی بات نہی۔ یہ پہلے سے ہی بلاسفیمی بزنس گینگ کے ذریعے سے 700 سے زائد بچوں کو جھوٹے کیسسز میں پھنساکر ثابتکر چکا تھا کہ یہ خارجی ہے