نوجوانوں سے کئے گئے وعدے اب عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ منسٹر ہیلتھ بخت محمد کاکڑ صاحب کی مخلصانہ کاوشوں سے اسپورٹس کمپلیکس پر کام کا آغاز اس عزم کی واضح مثال ہے۔ نوجوانوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی ایک قابلِ تحسین اقدام
ہے۔
@bakhtkakar43@PakSarfrazbugti@BBhuttoZardari
@bakhtkakar43 آزادی ایک عظیم نعمت ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں محنت، تعلیم اور مثبت کردار کے ذریعے اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے۔
آزادی کا دن مبارک ہو پورے پاکستان اور بلوچستان کے بہادر لوگوں کو!
ہمارے آباؤ اجداد اور شہیدوں نے جو خون پسینہ بہایا، اسی کا نتیجہ ہے یہ آزاد وطن۔ بلوچ نوجوانو! تمہارا اصل مستقبل کتابوں، مصنوعی ذہانت اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چھپا ہے۔ جھوٹے پروپیگنڈے سے دور رہو اور قوم کی خدمت کرو۔
جو لوگ دہشت گردی سے تمہیں بیکار جنگ میں الجھانا چاہتے ہیں، ان کا انجام صرف شکست ہے۔ پاکستان کی فتح ہمیشہ یقینی ہے، کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے نئے دفاعی معاہدے پر صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دلی مبارکباد! وطن کی عزت اور ترقی بلوچستان کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
@bakhtkakar43 پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے مضبوط تعلقات تینوں برادر اسلامی ممالک اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہیں۔اللہ تعالیٰ تینوں کو متحد، مضبوط اور کامیاب رکھے۔ آمین۔
پاکستان، مملکتِ سعودی عرب اور جمہوریہِ ترکی کی قیادت کو مکّہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یہ خالصتاً دفاعی اور اصولی انتظام، اجتماعی دفاع کے مضبوط اصول اور دفاعی تعاون کی توسیع پر استوار ہے، جو خطے کو درپیش پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز کے مقابلے میں ایک دوراندیش فیصلہ ہے۔ پاکستان کی پیشہ ورانہ مسلح افواج، اسٹریٹجک صلاحیت اور علاقائی و عالمی سفارت کاری میں فعال و مؤثر کردار — جسے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے مزید اجاگر کیا — اسے اس اہم فریم ورک میں ایک مرکزی اور ناگزیر شراکت دار بناتا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ معاہدہ باہمی استحکام کو تقویت دے گا، مکالمے اور تعاون کو فروغ دے گا اور وسیع تر خطے و عالمی سطح پر پائیدار امن و سلامتی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
Heartfelt congratulations to Dr. Sabir and the entire @TERITraumQta Trauma team for their outstanding dedication and professional excellence. Your noble service to patients truly embodies the Quranic principle:
“And whoever saves a life, it is as if he had saved all of mankind.” (Surah Al-Ma’idah 5:32)
Alhamdulillah for the continuous progress in a well-equipped and caring environment. The Government in the leadership of @PakSarfrazbugti remains firmly committed to fully equipping our health frontline warriors and support teams, and to honouring every doctor, medic, nurse, and healthcare professional who selflessly serves the people of Balochistan.
InshaAllah, this standard of excellence will rise even higher — not only in Quetta but across every divisional headquarters. Your commitment inspires us all. Keep leading with excellence!
مبارک ہو! آزاد کشمیر انتخابات میں @PPP_Org کے امیدوار امیر عبدالغفار نے LA-40 ویلی ریفیوجیز حلقے کے کوئٹہ، بلوچستان پولنگ اسٹیشن سے 293 ووٹ حاصل کر کے زبردست اور فیصلہ کن فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو صرف 11 ووٹ ہی مل سکے۔ عوام کی واضح مینڈیٹ پارٹی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! @BBhuttoZardari
آج جنت پیلس کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواران LA-34 کرنل عبدالقادر اور LA-40 عامر عبدالغفار لون کے انتخابی جلسے کا باوقار انعقاد ہوا۔ جلسے میں پی پی پی صوبائی صدر کی موجودگی میں جموں و وادی کے پی پی پی امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔
پارٹی کشمیری عوام کو عبوری سطح پر این ایف سی، سی سی آئی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آبزرور اسٹیٹس دلوایے گی ۔ اپنے منشور کے تحت رہائش کے حق، خواتین کے حقوق اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔
پارٹی قیادت کی واضح ہدایات پر کوئٹہ بلوچستان میں مقیم محترم کشمیری برادری کے ساتھ پی پی پی امیدواران ۲ اگست کو ہونے والے کشمیر کے انتخابات میں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں ہیں۔
کوئٹہ میں انتخابی مہم عروج پر ہے، جہاں پارٹی کارکنان قیادت کی رہنمائی میں کشمیری برادری کے درمیان بھرپور رابطے، انتخابی مہم، جلسے اور عوامی اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہماری قیادت نے واضح کیا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق اور ان کی نمائندگی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پی پی پی اور آئی اے کے امیدواران عوامی حمایت، پارٹی نظم و ضبط اور قیادت کے اعتماد کے ساتھ میدانِ انتخاب میں ہیں۔
اللہ کے فضل اور عوام کی دعاؤں سے ہمارے امیدواران کو یقینی کامیابی حاصل ہوگی۔ کوئٹہ بلوچستان کے کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ ہماری یکجہتی اور عزم غیر متزلزل ہے۔
#KashmirElection #PPP #Quetta #Balochistan
منسٹر بخت محمد کاکڑ کا خوبصورت پیغام: قومیں صرف شناخت کے لیے ہیں، جبکہ اصل طاقت انسانیت، بھائی چارے اور باہمی احترام میں پوشیدہ ہے۔
@BBhuttoZardari@PakSarfrazbugti@bakhtkakar43
عوامی راحت کی روشن مثال
اسپتالوں کی بہتری بجلی اور زراعت کی بحالی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی
رہنما پیپلز پارٹی و صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی دن رات کی محنت اور سچی
قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں
ان کی بے مثال خدمات جو تاریخ کا حصہ رہیں گی پر زبردست خراج تحسین