ھم قیامت بھی اُٹھائیں گے تو ھوگا نہیں کچھ
تُو فقط آنکھ اُٹھائے گا تو چھا جائے گا
پھُول تو پھُول ھیں ، وہ شخص اگر کانٹے بھی
اپنے بالوں میں سجائے گا تو چھا جائے گا
پنکھڑی ھونٹ ، مدھر لہجہ اور آواز اُداس
یار ! تُو شعر سُنائے گا تو چھا جائے گا
#اردو_زبان