اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌹
دعائیں اور نیک خواہشات آپ سب کے لئے
🥀 صبح بخیر زندگی 🥀
اچھی امید اور اچھا گمان ایسی چھاؤں ہے
جو اپنے دامن میں انسان کو پناہ دے کر مایوسی کے سمندر میں ڈوبنے سے بچاتے ہیں
انسان کی زندگی میں صبر شکر اور محبتوں کا بڑا درجہ ہے، صبر مصیبتوں کو ٹالتا ہے
شکر نعمت بڑھاتا ہے، اور محبت خوشیوں کا خزانہ ہے، یا رب العالمین جتنے بھی دل، جتنے بھی صبر، جتنی بھی آنکھیں، جتنے بھی آنسو، جتنی بھی التجائیں، جتنی بھی امیدیں، جتنے بھی
یقین، تیرے کن کے منتظر ہیں میرے اللہ سب کے حق میں بہترین فیصلے فرما،
کائنات کا ذرہ ذرہ تیرے کرم کا محتاج ہے
ہم پر اپنا رحم، اپنا کرم، اپنا فضل فرما
ہماری خواہشوں کو اپنی رضا کے تابع کر دے
ہماری پریشانیوں کو دور اور ہماری ہر جائز دعاؤں کو قبول فرما
آمین یا رب العالمین 🤲
ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں 🥀
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں 🥀
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹
🥀 صبح بخیر زندگی 🥀
خوشیاں عزت اور سکون
زندگی کو خوبصورت بناتی ہیں رب العالمین آپ کو دن رات اپنی رحمتوں اور برکتوں سے مستفید فرمائے اور اس کی رحمت کا فیضان آپ پر سدا جاری و ساری رہے
رب ذوالجلال آپ کی ساری مشکلات کو آسان کر دے، نظر بد اور ہر طرح کی بد دعاؤں سے محفوظ رکھے رب ذوالجلال آپ کو اور آپ کے پیاروں کو ہر طرح کی ذہنی، جسمانی، اور روحانی، تکالیف اور آزمائشوں سے محفوظ رکھے ہماری عزتوں کی حفاظت فرمائے تمام آفات سے محفوظ رکھے اللہ کریم ہمارے دامن اپنی رحمت سے بھر دے ہمارے ہر جائز کاموں میں آسانیاں پیدا فرما یا رب العالمین ہماری تمام مشکلات اور پریشانیوں کو دور فرما تمام بیماریوں کو شفا یاب فرما، اللہ ہمیں حاسدوں کے حسد اور شیطان کے شر سے ہمیشہ محفوظ فرما
ہمیں اپنے والدین کا فرما بردار بنا
اور جن کے والدین اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان سب کی مغفرت فرما ان کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما یا رب العالمین ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنوار دے
آمین یا رب العالمین 🤲
ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں 🥀
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں 🥀
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🥀
🥀 صبح بخیر زندگی 🥀
دنیا کا سب سے خوبصورت پھول اپنوں کی محبت کا ہوتا ہے اپنے صرف وہ نہیں ہوتے
جو خون کے رشتے ہوں، بلکہ اپنے تو وہ سب ہوتے ہیں، جنکو آپ کا احساس اور خیال ہو، ایسے نفیس لوگ خوشبو کی طرح ہوتے ہیں،
ساتھ نہیں ہوتے، پاس نہیں ہوتے، نظر نہیں آتے،
لیکن ان کی چاہت و خلوص عمر بھر ذہین میں مہکتی رہتی ہے، آپس کے تعلقات میں ایک دوسرے کو خوش رکھنا، خوشی میں خوش ہونا،
دکھ سکھ کو اپنا سمجھنا سب سے بڑی خیر خواہی ہے اور اللہ کی رضا کا موجب ہے
اللہ رب العزت ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ پیار، محبت، اور اخلاص سے پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے، اللہ کریم آپ کو ہر خوشی، آسائش، اور نعمت، بغیر طلب و تقاضا عطا فرمائے،
صحت، ایمان کامل اور رزق میں کشادگی اور برکت عطا فرمائے 🌷
ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں 🌷
آمین یا رب العالمین 🤲
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں 🥀
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🥀
🥀 صبح بخیر زندگی 🥀
اللہ تعالیٰ آپ کی اس صبح کو برکتوں،
رحمتوں، اور خوشیوں سے بھر دے،
اور زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے
کوشش کریں کسی کے آنسوؤں کی وجہ آپ کا لہجہ یا رویہ نہ بنے کیونکہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ کسی کی دل آزاری ہے
اللہ رب العزت نے ہمارے وجود کو بے پناہ نعمتوں سے نواز کر ہمیں اشرف المخلوقات جیسا بلند درجہ عطا فرمایا ہے، اللہ آپ سے راضی ہو
رب العالمین سے دعا ہے جو بیمار ہیں،
ان کو صحت کاملہ عطا فرما، جو بے نمازی ہیں انھیں نماز قائم کرنے کی توفیق عطا فرما، جو بے روزگار ہیں انھیں حلال رزق عطا فرما، یا رب العالمین جو اس فانی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان سب کی مغفرت فرما، ان کے درجات بلند فرما، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما، اور ہمیں اپنی آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما،
آپ کا دن نور ایمان، خوشبو محبت،
اور اطمینان قلب سے لبریز رہے
ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں 🥀
آمین یا رب العالمین 🤲
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں 🌹
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 💞
🌷 صبح بخیر زندگی🌷
دل سے نکلی ہوئی بے شمار دعائیں آپ کی خیریت کی طلب گار ہیں
ہنستے مسکراتے اٹھیں اور یقین رکھیں کہ آج کا دن آپ اور آپ کے اہل و عیال اور آپ کے چاہنے والوں کے لئے بہترین ہو گا
مسکراہٹ چہرے کا خوبصورت نور ہے جو انسان کی اندرونی خوشی اور سکون کو ظاہر کرتا ہے، اللّٰہ رب العزت سب کو دلی سکون عطا فرمائے
خالق سے اچھا تعلق اور مخلوق سے اچھا برتاؤ مومن کی نشانی ہے
ہر اس شخص کے ساتھ مخلص رہیں جس کی ایک اچھی بات آپ کا دل بہلانے کا سبب بنی ہو جس کے ایک جملے سے آپ کا چہرہ مسکرا اٹھا ہو
جس کی ایک نصیحت سے آپ کے کردار میں نکھار پیدا ہوا ہو اللّٰہ رب العزت ہم سب کے لیے اور ہمارے چاہنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے
بیروزگاروں کو روز گار رزق میں برکت اور حسد بغض کینہ سے محفوظ فرمائے
اللّہ تعالیٰ ہمارے والدین کو صحت وتندرستی عطا فرمائے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم دائم رکھے
اور جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اللّہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین 🤲
ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں 🥀
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں 🥀
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ❤️
اللہ رب العالمین آپ کو ہمیشہ راحت و سکون کے ساتھ اطمینان بخش زندگی نصیب فرمائے
🥀 صبح بخیر زندگی 🥀
زندگی کی سب سے بڑی نعمت تندرستی اور ذہنی سکون ہے اگر محسوس کرتے ہیں توآپ مالدار ہیں
اچھے لوگ وہ ہیں جو اپنے اردگرد بسنے والوں کا خاص خیال رکھتے ہیں ان کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں ان کا دکھ درد بانٹتے ہیں
آپ کے آس پڑوس کوئی مجبور پریشان حال یا کسی مصیبت میں مبتلا ہے تو یہ مت سمجھیں کہ یہ صرف اس کی آزمائش ہے بلکہ یہ آپ کی بھی آزمائش ہے
اپنی حیثیت کے مطابق ضرورت مند لوگوں کے ساتھ تعلق بڑھائیں اور ان کے دکھ درد کو سمیٹ لیں، اور اگر کوئی پیارا آپ سے ناراض ہے تو اسے راضی کر لیں، منا لیں
خوبصورت لمحوں کا انتظار نہ کریں انہی لمحوں کو خوبصورت بنا لیں
اللہ آپ سے راضی ہو
خوش رہو، خوشحال رہو، شاد رہو، آباد رہو، یاد رہو
ہنستے رہو،جیتے رہو، سلامت رہو،
آمین یا رب العالمین 🤲
ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں🤲
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں 🥀
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🥀
🥀 صبح بخیر زندگی 🥀
عزت اور رزق کا انحصار اللہ کی مہربانی پر ہے تم مخلوق پر مہربان رہو اللہ تم پر مہربان رہے گا
اپنی خوشیوں اور غموں کا دوسروں سے موازنہ بے سکونی کا سبب بنتا ہے
شکر ادا کرنے میں ہی عافیت، برکت، اور سکون ہے اللہ پاک بہتر جانتا ہے کہ آپ کب کن حالات سے گزرے ہیں یقین رکھیں وقت بدل جائے گا ان شاءاللہ
یہی کائنات کا اصول ہے اللہ کریم ہم پر اپنی عنایات کا در کھلا رکھے
زندگی کی سچائی کو سمجھنا بہت مشکل نہیں ہے بس کرنا یہ ہے
جس ترازو پر آپ دوسروں کو تولتے ہیں اس پر خود بھی بیٹھ جائیں
زندگی میں سکون اور خوشیاں صرف عبادات سے نہیں معاملات کو سنوارنے سے آتی ہیں
زندگی ہماری محتاج نہیں ہم زندگی کے محتاج ہیں منزل کی فکر چھوڑیں
اپنا اور دوسروں کا راستہ آسان بنائیں
ان شاءاللہ تعالیٰ منزل خود ہی مل جائے گی اللہ تعالیٰ آپ کے گلشن حیات کو
خوشیوں سے معطر رکھے اللہ کی رحمت شبنم بن کر آپ کے اور آپ کے پیاروں کے گلشن حیات پر برستی رہے
اللہ آپ کو تنگیوں، پریشانیوں، اور تکلیفوں، سے بچائے
اس خوبصورت صبح کی ساری چاہتیں، محبتیں، مسکراہٹیں سب آپ کے لئے
ہمیشہ خوش رہیں مسکراتے رہیں اور دوسروں کے مسکرانے کا سبب بنیں🥀
آمین یا رب العالمین 🤲
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں 🥀