دشت میں آنکھوں سے اک بادل بنانا عشق ہے
یاد رہنا یاد کرنا یاد آنا عشق ہے۔۔۔
اپنے کندھوں پر مسلط بارِغم کے باوجود
آدمی کا دوسروں کے غم اٹھانا عشق ہے۔۔۔
#اردو@urdu_bazm
جُدائی کے دنوں میں جب
دلوں کی لالیاں
پیلی رُتوں کی سرد آہیں اوڑھ لیتی ہیں
تو پھر
سُوکھی زمینوں پر
کبھی بارِش نہیں ہوتی
کبھی سبزہ نہیں کِھلتا
جو منزل کی تمنّا میں
سرِ #دشتِ وفا تنہا مسافر ھے
اُسے یادوں کی چھاگل سے
کبھی پانی نہیں مِلتا
#اردو@urdu_bazm
دل عشق میں بے پایاں، سودا ہو تو ایسا ہو
دریا ہو تو ایسا ہو، صحرا ہو تو ایسا ہو
ہم سے نہیں رشتہ بھی، ہم سے نہیں ملتا بھی
ہے پاس وہ بیٹھا بھی، دھوکہ ہو تو ایسا ہو
ابنِ انشاء
#اردو@urdu_bazm