Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
امیر تبلیغی جماعت استاذ الحدیث و استاذ العلماء امام التصوف
حضرت مولانا نذرالرحمن صاحب رحمہ اللہ
اس دار فانی سے دار آخرت کی طرف کوچ فرما گئے ہیں
انا للہ وانا الیہ راجعون.
اللہ استاد محترم کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے آمین
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
"پیدائش سے رحلت تک کے سفر کی روداد"
تبلیغی جماعت کے امیر حافظ مولانا نذر الرحمن تحصیل و ضلع راولپنڈی چکری سے 10 کلومیٹر دور برلب دریائے سواں کے گاؤں ”بلاول“ میں 1929ء حافظ غلام محی الدین مرحوم کے گھر پیدا ہوئے جوکہ پیر مہر علی شاہ ؒ گولڑہ شریف کے عقیدت مندوں میں سے تھے
”تاریخ وتذکرہ خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ“ کے مندرجات کے مطابق: ”مولانا نذرالرحمن نے ابتدائی کتب کی تعلیم موضع بھترال ضلع راولپنڈی میں مولانا عبدالخالق سے حاصل کی، بعد ازاں دارالعلوم ربانیہ بھوئی گاڑ میں مفتی عبدالحی قریشی اور حضرت مولانا فرید الدین قریشی سے اعلیٰ کتب کی تعلیم حاصل کی۔ مدرسہ خادم العلوم نبوت کٹھیالہ شیخاں ضلع گجرات میں شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود فاضل دیو بند وشاگرد حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی سے 1949 اور 1950 ء میں دورہ حدیث مکمل کیا۔ “
حصول علم کے بعد آپ اپنے گاؤں ”بلاول“ واپس آئے اور 1950 سے 1955 ء تک گاؤں میں ہی رہے۔ گاؤں کی مسجد میں امامت کی
گاؤں میں قیام کے دوران ہی جب 1953 ء میں ختم نبوتؐ کی تحریک چلی تو مولانا نذر الرحمن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس میں شرکت کے لئے راولپنڈی روانہ ہوئے جہاں مولانا نے تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورجیل بھی کاٹی۔
معروف محقق راجہ نور محمد نظامی آف بھوئی گاڑ روایت کرتے ہیں : ”1955 ء میں مولانا نذر الرحمن گاؤں سے دارالعلوم ربانیہ بھوئی گاڑ نزدٹیکسلا 20 جنوری 1960 ء تک پڑھاتے رہے،
مولانا قاضی شمس الدین ہزاروی (برادر نسبتی مفتی عبدالحئی قریشی) کے ہمراہ خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف میں ابوالفضل مولانا خواجہ خان محمد کی خدمت میں حاضر ہوکر بیعت فرمائی اور تکمیل علوم سلوک و معرفت کے بعد سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں خلافت اور بیعت کی اجازت حاصل کی۔
استادگرامی مفتی عبدالحئی قریشی کی خواہش پرمولانا نذر الرحمن مرکزی جامع مسجد ٹیکسلا میں تین سال اور تبلیغی مرکز مسجد 3۔ ایف واہ کینٹ میں چار سال امامت و خطابت کرتے رہے۔ اسی دوران ٹیکسلا میں مولانا حکیم محمد داؤد کے قائم کردہ مدرسہ تعلیم القرآن میں طلباء کو عربی زبان بھی پڑھاتے رہے
ٹیکسلا اورواہ کینٹ کے بعد ڈی ایم ٹیکسٹائل ملز ڈھوک حسو راولپنڈی کی مسجد میں امامت و خطابت کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہیں سے ذکریا مسجد راولپنڈی میں پڑھانے جاتے تھے۔ بعد ازاں ڈی ایم ٹیکسٹائل ملز کو خیر باد کہہ کر مستقل طور پر ذکریا مسجد سے منسلک ہوگئے اور وہاں دس سال گزارنے کے بعدرائے ونڈ میں عالمی تبلیغی مرکزمیں اہم ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ آج کل مدرسہ عربیہ تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں طلبہ کو پڑھاتے ہیں۔ وہ 2 بارپیدل حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ان کے بڑے صاحبزادے مولانا عبدالرحمن ”زکریا مسجد“ راولپنڈی میں درس و تدریس سے منسلک ہیں۔ منجھلے صاحبزادے مولانا عبدالحنان کا انتقال ہوچکاہے۔ تیسرے صاحبزادے مولانا محمد عثمان، فاروق اعظم مسجد سمن آباد فیصل آباد میں امامت و خطابت کراتے ہیں۔ اسی مدرسہ میں قبل ازیں مولانا نذر الرحمن کے بڑے بھائی حافظ محمد صدیق المعروف محمد جی بھی پڑھاتے رہے ہیں۔ مولانا نذر الرحمن کے داماد مولانامحمد یونس مرحوم بھی اسلام آباد میں دینی مدرسہ چلا تے رہے ہیں
موتی محل سینماء راولپنڈی کے عقب میں واقع مسجد و مدرسہ کے مہتمم اورتحصیل گوجر خان کے گاؤں گورسیاں سے تعلق رکھنے والے قاری محمد رفیق مرحوم کے حافظ محمد صدیق المعروف محمد جی اور ان کے خاندان کے ساتھ دیرینہ مراسم تھے اور اس خاندان میں ہونیوالے متعدد اہم فیصلے قاری محمد رفیق مرحوم کی مشاورت سے ہوتے تھے۔
حاجی عبدالوہاب نے اپنی وفات کے بعد جماعت کی قیادت سپرد کرنے کے لئے تین علماء کے نام تجویز کیے تھے۔ مرکزی اجتماع گاہ رائے ونڈ میں حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ سے قبل ان کے پرانے خدمت گار مولانا محمد فہیم نے ان کی وصیت پڑھ کر سنائی اور کہا کہ حاجی عبدالوہاب نے اپنی وفات کے بعد تبلیغی جماعت کی قیادت کے لئے تین علمائے کرام کے نام تجویز کیے، جن میں پہلے نمبر پر مولانا نذر الرحمن، دوسرے نمبر پر مولانا احمد بٹلہ اور تیسرے نمبر پر مولانا عبید اللہ خورشید کا نام ہے۔
حاجی عبدالوہاب نے 17 ستمبر 2015 ء کو اپنی وصیت تحریر کرائی تھی۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے بزرگوں نے مشاورت کے بعد حاجی عبدالوہاب کی وصیت پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور باہمی اتفاق سے مولانا نذر الرحمن کو تبلیغی جماعت کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا۔ مولانا نذر الرحمن نے ہی حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔
18 نومبر 2018ء سے 16 نومبر 2026ء تک علم و عمل کا پہاڑ کروڑوں لوگوں کو دعوت و تبلیغ کا پرچار کرنے والی تبلیغی جماعت کی 9 سال امارت فرماتے ہوئے 97 سال کی عمر میں انتقال فرما گئے
حضرت مولانا نذر الرحمٰن صاحب رحمہ اللہ کی رحلت دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ آپ نے اپنی زندگی دعوتِ دین اور تبلیغِ اسلام کے لیے وقف رکھی، ان کی مخلصانہ دینی و دعوتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
آپ کی مغفرت کاملہ، رفع درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہوں۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آہ! آج دل ایک بار پھر غم سے بوجھل اور آنکھیں اشک بار ہیں۔
میرے نہایت محترم اور شفیق استاد، تبلیغی جماعت کے امیر، حضرت مولانا نذر الرحمن صاحب رحمہ اللہ بھی اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔
حضرت کی وفات سے نہ صرف میں اپنے ایک شفیق استاد سے محروم ہوگیا ہوں بلکہ امتِ مسلمہ بھی ایک عظیم دینی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
یا اللہ! میرے محبوب استاد کی کامل مغفرت فرما، ان کی قبر کو نور سے بھر دے
آمین یا رب العالمین۔
@ia_rajpoot خبر دیکھنے والے ایک دفعہ سورہء فاتحہ اور 3 بار سورہء اخلاص پڑہ کر ایصال ثواب کر دیں ربیعہ بہن کیلئے
ایک قران مجید ختم کے برابر اجر ملیگا مرنے والے کو
@PakrailPK آج صبح بروز اتوار 08 11 2026 کو پشاور ریلوئے اسٹیشن سے یہ بچہ لاپتہ ہوا ہے ذہنی طور پر معذور ہے لہذا تمام ریلوے اسٹیشن حکام اور عوام سے التجاء ہے جس کسی کو بھی ملے تو اس نمبر پر رابطہ کریں 03170467050
@UnsaFatima_ دعا عبادت بھی ہے اور دعا حاجت بھی ہے دعا جب آسمانوں پر جاتی ہے تو باوجود علم کے اللّٰہ رب العزت فرشتوں سے فرماتا ہے کس کس کی داد درخواست آئی ہے پہلے دعاؤں کا اکرام کیا جاتا ہے دعا کا اکرام کیا ہے جو مصیبت آسمان سے انسان پر آتی ہے اسکو روکا جاتا ہے اور پھر دعا قبول بھی کی جاتی ہے
Our tickets from Jeddah to Riyadh and from Riyadh to Peshawar were confirmed for October 22nd. We are currently traveling with family, and Saudi Airlines is not providing any alternative tickets.
@Saudi_Airlines
@md7888240573991@Saudi_Airlines Sir, our flight to Peshawar on October 22nd was confirmed, but it has now been postponed due to the situation in the country. We have children, elderly people, and ailing women with us; therefore, please assist us.
@grok@Rabbia223344 کیوں گروک کو مشکل میں ڈال کر دہشتگردی کے پرچے میں نامزد کرنے پر تلی ہو گروک بھیا ڈاکٹر صاحبہ کے باتوں میں آنا ورنہ آسمانی قوتیں EcL میں ڈال دیگی
@miandawoodadv یہ ایک دن کا واویلہ چند دن بعد نظروں سے اوجھل ہو جائیگا اور جو خاندان اس کرب سے گزر رہا ہے وہی موت تک برداشت کرتا رہیگا یہاں انصاف کے مینار سکیورٹی کے حصار شام ہوتے ہی شراب کے نشے میں دھت ہوکر ناج گانے میں مشغول رہتی ہے یہ کیا کسی کا کیس لڑ لے گی
@ZahraShahPTI بنگلہ دیش والوں کو جب پتہ چلا کہ ھم نے اپنا ووٹ مجیب الرحمٰن کو دیا ہے اور پاکستان پر حکومت کرنا مجیب الرحمٰن کا آئینی حق بنتا ہے اسٹبلشمنٹ نے عوام کے اس حق کو تسلیم نہیں کیا تو ملک دولخت ہوا ایسے ہی پاکستانی عوام نے ووٹ عمران خان کو دیا اور آسکو پابند سلاسل کیا یہ وہی محرومی ہے