یہ کچھ دن پہلے کی تصویرسابق امریکی صدر جو بائیڈن کی ہے- جس نے امریکی سیاست میں 48 سال اہم ترین عہدوں پر گزارے۔ 1973 سے 2009 تک 36 سال سینیٹر رہے ،2009 سے 2017 تک 8 سال نائب صدر رہے اور 2021 سے 2025 تک 4 سال امریکہ کے صدر رہے۔
اتنے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والا شخص ایئرپورٹ پر اپنا بیگ خود اٹھائے جا رہا ہے۔ نہ غیر ضروری پروٹوکول، نہ خدمت گزار، نہ شان و شوکت کا مظاہرہ۔
اگر امریکہ کا سابق صدر 84 سال کی عمر میں بھی اپنا بیگ خود اٹھا سکتا ہے تو ہم یا ہمارے حکمرانوں میں ایسی کیا خاص بات ہے؟
اقتدار عارضی ہے، عاجزی انسان کا اپنا انتخاب ہے۔ عوامی منصب خدمت کے لیے ہوتا ہے، ذاتی شان و شوکت کے لیے نہیں۔
وزیرداخلہ اور وزیراعظم سے درخواست ھے کہ برائے مہربانی یہ مسئلہ حل کریں۔۔
👇
میرا نام کشف ہے، میں اسلام آباد کی رہائشی ہوں۔میرے شوہر اسلام آباد پولیس میں تعینات تھے۔ ستمبر 2025 میں ان کی ڈیوٹی لاء اینڈ آرڈر کے تحت کشمیر میں لگی۔
وہ ڈیوٹی پر تھے کہ شرپسندوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے انہیں مارا پیٹا۔ جب وہ اپنی جان بچاتے ہوئے وہاں سے بھاگے تو پہاڑی سے گر گئے۔ جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پر چوٹ لگی اور ان کے پورے جسم پر جگہ جگہ چوٹیں آئیں۔
انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا اور وہاں سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پمز میں وہ تقریباً 6 سے 7 دن زیرِ علاج رہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں ریسٹ لکھ کر دیا۔ وہ اپنی تکلیف کے ساتھ بار بار ایمرجنسی میں جاتے رہے، انہیں ریسٹ دی جاتی رہی۔ تقریباً ایک مہینہ تک وہ اسی حالت میں گھر پر رہے۔
پھر ڈیوٹی لگانے والوں نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر کر رہے ہیں، ڈیوٹی نہ کرنے کے بہانے ہیں۔ انہیں دوبارہ ڈیوٹی پر بلا لیا گیا۔ وہ ٹانگ کی چوٹ کی وجہ سے اسٹک کے سہارے چلتے تھے۔ انہوں نے اس وقت کے آئی جی صاحب کو درخواست لکھ کر دی تو آئی جی نے کہا کہ ان کی اسپیشل ڈیوٹیاں نہ لگائی جائیں، بلکہ ایسی جگہ ڈیوٹی لگائی جائے جہاں وہ بیٹھ کر ڈیوٹی کر سکیں۔
وہ تقریباً 7 سے 8 مہینے اسی طرح ڈیوٹی کرتے رہے۔ کبھی طبیعت خراب ہوتی، کبھی ایمرجنسی میں جاتے۔ پھر ایک دن آفس میں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔ ان کی وفات سے تقریباً 10 سے 15 دن پہلے وہ آفس ڈیوٹی پر گئے تھے۔ وہاں طبیعت بگڑی تو آفس والوں نے انہیں اٹینڈنٹ اور ایمبولینس کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا۔ وہاں مکمل چیک اپ ہوا۔ رپورٹس آنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ کشمیر میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے ان کے جسم میں بلڈ کلاٹنگ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کا سانس پھول رہا ہے اور دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ جس دن ان کی بیماری کا پتہ چلا، اسی دن وہ فوت ہو گئے۔ وہ گھر نہیں پہنچ سکے۔ ان کی وفات کے ڈیڑھ مہینے بعد میرا بیٹا پیدا ہوا، لیکن انہی ٹینشنوں اور صدمے کی وجہ سے وہ بیٹا بھی فوت ہو گیا۔
آج میرے دو معصوم بچے ہیں، ایک 4 سال کا اور ایک 2 سال کا۔ میں تقریباً 5 مہینے سے اسلام آباد پولیس کے دفاتر کے مسلسل چکر کاٹ رہی ہوں۔ میرے رہنے کے لیے اپنا گھر نہیں ہے، میں کرائے پر رہ رہی ہوں۔ میں اکیلی عورت ہوں، میرے والدین میرے ساتھ رہ رہے ہیں۔
لیکن میری کوئی سن نہیں رہا۔ مجھے نوکری نہیں دی جا رہی، مجھے تحفظ نہیں دیا جا رہا۔ ایک شخص جس نے ملک کے لیے جان دی، اس کی فیملی آج دھکے کھا رہی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے انہیں شہید ڈیکلیئر نہیں کیا۔ اور میرے بچے کرائے کے گھر میں دھکے کھا رہے ہیں۔ کرائے پر رہنا آسان کام نہیں ہے۔
میں 5 مہینے سے آئی جی اسلام آباد کے پاس جا رہی ہوں، ڈی آئی جی صاحب کے پاس جا رہی ہوں۔ وہ میری درخواست لیتے ہیں، رکھ لیتے ہیں، لیکن اس پر کام نہیں ہو رہا۔
میں بیوہ عورت ہوں۔ میرے پاس جو جمع پونجی تھی، وہ میں لگا چکی ہوں۔ اب میں بے آسرا ہوں۔
میری حکومت پاکستان سے، حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ دیا جائے، میرے رہنے کا انتظام کیا جائے، اسلام آباد کے کوارٹرز میں رہنے کا انتظام کیا جائے، اور مجھے نوکری دی جائے تاکہ میں عزت سے زندگی گزار سکوں اور اپنے بچے پال سکوں۔
میرا یہی قصور ہے کہ میں پاکستان کی بیٹی ہوں؟ یا میرا یہی قصور ہے کہ میں اسلام آباد پولیس والے کی بیوی ہوں؟
میرے جیسی بہت سی خواتین ہیں جن کے شوہر آن ڈیوٹی فوت ہو جاتے ہیں، شہید ہو جاتے ہیں، لیکن انہیں شہید ڈیکلیئر نہیں کیا جاتا، وہ میری طرح دھکے کھاتی ہیں۔
آپ لوگ میری آواز بنیں، اسے شیئر کریں تاکہ میری آواز اوپر تک پہنچے، مجھے اور میری فیملی کو تحفظ ملے، تاکہ میرے بچے پڑھ کر ایک اچھے شہری بن سکیں۔۔۔
#IslamabadPolice #kashmir
مظہر عباس کا اسٹبلشمنٹ کو پیغام:
اگر آپ اس سسٹم کو صحیح نہیں سمجھتے اس سسٹم سے نکل آئیں محسن نقوی نے کہا کہ پورا نظام کولیپس ہو گیا ہے تو پھر آپ اسے وزیر داخلہ سے ہٹائیں ، اگر آپکو اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے تو عمران خان کو لائیں، عوام کی محبت صرف عمران خان کے ساتھ پے۔
ایک قیدی کو اس کی آزادی سے محروم کیا جا سکتا ہے، لیکن کیا اس کے بنیادی حقوق، عزتِ نفس، شفاف قانونی کارروائی اور انصاف تک رسائی کا حق بھی چھینا جا سکتا ہے؟ عمران خان کو قانون کے مطابق سلوک کیے جانے کا ناقابلِ تنسیخ حق حاصل ہے۔ 16 نومبر 2026ء کو لکھے گئے ایک غیر معمولی کھلے خط میں عمران خان نے طویل عرصے تک تنہائی میں قید رکھنے، وکلاء اور اہلِ خانہ تک رسائی سے محروم کرنے، سنگین طبی غفلت اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ آئین کے آرٹیکلز 4، 9، 10A اور 14 جیل انتظامیہ کی صوابدید پر دی جانے والی مراعات نہیں بلکہ آئینی ضمانتیں ہیں۔ جیل کی کوٹھڑی کو آئین سے ماورا جگہ نہیں بنایا جا سکتا، عدالتی احکامات کو محض کاغذ کے ٹکڑوں میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور جیل کی دیواروں کے پیچھے قانون کی حکمرانی معطل نہیں کی جا سکتی۔ انصاف میں تاخیر، انکار اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہمارے آئینی نظام کے لیے ایک سنگین المیہ ہے
Open Letter of Mr Imran Khan for kind consideration of Hon Chief Justice's of Pakistan. Humanitarian Plea for Medical Treatment & Shift to Hospital - Voice From Behind the Prison Walls of Adyala.
ملک جی ،آپ کے ساتھی ندیم افضل چن نے بھی مان لیا کہ پی ٹی آئی (نعیم حیدر پنجوتھہ )جیتا ،آپ کے ماموں جو چیف سیکرٹری پنجاب ہیں ان کی وجہ سے آپ کو جتوایا گیا ،میں ہائی کورٹ کیا کیس بغیر سنے خارج کر دیا کیونکہ 26/27 ترمیم ہوئی ہے ،اب سپریم کورٹ گیا ہوں لیکن کیس لگ نہیں رہا ،کیونکہ لندن ڈیل کے تحت پانچ سال آپ لوگوں کو ملے ہوۓ ہیں ،آخری بات اب اگلی دفعہ محبوب نہیں ملے گا ،محبوب کون ہے یہ آپ کو اچھی طرح پتہ ہے .
نوازشریف اتنےمجبورنہیں تھےجتنےاب ہمارےوزیراعظم شہبازشریف ہیں،حالانکہ نوازشریف نےبھی تیسری وزارت عظمی جانےکےقریب ہم25MNAsکوبلاکرکہاکہ میں3دفعہ وزیراعظم رہا لیکن مجھےکام نہیں کرنےدیاگیا۔لیکن اب تو شہبازشریف ذیادہ مجبورہے
ن کےسینئرنائب صدراور6دفعہMNAاور2بار سینیٹربننےوالےسرداریعقوب
عمران خان صاحب نے یقینا مجھے ان کے، بشری بی بی اور پارٹی کے تمام کارکنان کے مقدمات اور دیگر آئینی امور کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔ پارٹی سے منسلک تمام وکلا اور ILF کی قیارت سے روزانہ رابطے میں ہوں۔ بنیادی زمہ داری ILF کی قیادت کی ہے۔ وکلا کو بہتر طور پر متحرک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کیلئے سرگرم تمام وکلا متحد ہوں۔ پچھلے چند دنوں میں اس عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم مکمل اتحاد کی منزل تک پہنچنے کیلئے مزید فراخدلی درکار ہے۔ انشا اللہ منزل تک جلد پہنچ جائیں گے۔
راولاکوٹ، آزاد جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال اور تناؤ کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک اور تشویش ناک ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر ایک نہایت حساس خطہ ہے، جس پر پوری دنیا اور عالمی اداروں کی نظریں مرکوز ہیں۔ میں اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ حالات کی سنگینی کا فوری ادراک کرتے ہوئے تحمل، برداشت اور دانش مندی کا مظاہرہ کیا جائے۔ تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے اور باہمی گفت و شنید کے ذریعے تمام مسائل کا پُرامن اور قابلِ قبول حل نکالا جائے۔ طاقت کے بجائے مکالمے کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ آزاد جموں و کشمیر کو مزید کشیدگی، بدامنی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رکھا جا سکے۔ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
آج کشمیر میں حالات انتہائی خراب ہیں ابھی ایک صحافی دوست نے یہ ویڈیو بھجوائی اور دعوہ کیا کہ احتجاج کے آغاز سے لے کر ابتک ایسا خوفناک حملہ پہلے نہیں ہوا۔