سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیپرا کو ہدایات کی ہے کہ پاکستان میں موجود آئی پی پیز کی تعداد، انکے ساتھ معاہدے، مالکان اور ادائیگیوں کی ساری تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سب کو معلوم ہے کہ آئی پی پیز کو مفت کے پیسے دیئے جارہے ہیں۔ یہ مذاق ہے کہ ایک آئی پی پی پی کمپنی جس کی ملکیت حکومت پاکستان کی ہے، اس نے عالمی عدالت میں حکومت پاکستان پر کیس کیا ہے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
Video Courtesy: Neo News
#ANP | #AimalWaliKhan
امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری اور بطور چیف ایگزیکٹو وزیراعلی کا اختیار ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں یہ اختیار پوری طرح استعمال کیا تھا۔ یہ اختیار ہم اپنے ساتھ لے کر نہیں گئے ہیں، آج بھی موجود ہے اگر کوئی استعمال کرنا چاہے۔ اس جنگ کو جیتنے کیلئے جرات اور بہادری سے فیصلے کرنے ہوں گے۔ وزيراعلی اپنے آبائی ضلع میں تیراہ کے لوگوں کیلئے بھی بات نہیں کرسکتا۔
حسین شاہ یوسفزئی
جنرل سیکرٹری، اے این پی پختونخوا
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #HussainShahYousafzai
یہ عجیب مذاق ہے کہ کول پاور پلانٹس کیلئے کوئلہ ایک جگہ لایا جارہا ہے جبکہ پلانٹس دوسری جگہ لگائے جارہے ہیں۔ نیپرا کے پاس آئی پی پیز کی کارکردگی جانچنے کا کوئی طریقہ کار تک موجود نہیں، کارکردگی کچھ نہیں مگر سالانہ 1800 ارب روپے آئی پی پیز پر ضائع کئے جارہے ہیں۔ ہم ان کی کارکردگی کو رو رہے ہیں مگر مزيد 15 سال ان کے ساتھ معاہدوں میں توسیع بھی کردی گئی ہے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
Video Courtesy: Neo News
#ANP | #AimalWaliKhan
24 جولائی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ دہشت گردی صرف جانیں نہیں لیتی بلکہ خاندانوں، معاشروں اور قوموں کے دلوں پر ایسے زخم چھوڑ جاتی ہے جو نسلوں تک محسوس کیے جاتے ہیں۔
#RememberingMianRashidHussain
دہشت اور وحشت کے سوداگروں نے ہمارے حوصلے توڑنے اور عوامی نیشنل پارٹی کی آواز دبانے کی ہر کوشش کی اور اب بھی کررہے ہیں، مگر باچا خان کے فکر و فلسفے کے پیروکاروں نے ظلم، جبر اور دہشت کے سامنے نہ کبھی سر جھکایا ہے اور نہ جھکائیں گے۔
#RememberingMianRashidHussain
آج اس عظیم سانحے کو سولہ برس بیت گئے، مگر راشد حسین شہید کی یاد، ان کی قربانی اور ان کا لہو آج بھی امن، جمہوریت اور پختون قوم کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
راشد حسین شہید نے اپنی جان کا نذرانہ
#RememberShaheedMianRashidHussain
ہمارا عزم آہنی ہے اور ہمارے قدم اپنے مورچوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اے این پی امن، جمہوریت اور پختون قوم کے حقوق کی علمبردار ہے، اور اس پرامن جدوجہد کو کسی بھی بزدلانہ کارروائی سے روکا نہیں جا سکتا۔
#RememberingMianRashidHussain
کھنڈرات سے گل گلزار تک کی کہانی۔۔۔۔ 2027ء سے پہلے ہی پشاور کو وینس بنادیا!!
وزیر صاحب! شاید آپ کل نہیں ہوں گے کیونکہ آپ کا پشاور سے کیا تعلق لیکن ہم نے یہاں رہنا ہے۔ آپ کے دعوے دعوے رہیں گے، ہم عوام کے درمیان رہتے ہیں اور رہیں گے۔ آپ کے دعوے 20منٹ کی بارش نے بے نقاب کردیے۔ اب بھی موقع ہے کہ اس شہر کے لئے کچھ کریں ورنہ لوگ آپ کو اس شہر سے باہر بھی پھینک سکتے ہیں۔
پشتون خوا کی سیاست میں ولی خان بابا کے بعد اگر کسی سیاسی رہنما نے اپنے فصیح و بلیغ اسلوب، شگفتہ بیان اور دل نشیں خطابات سے سامعین کو مسحور کیا ہے، تو وہ بلاشبہ مولانا خان زیب شہید ہی تھے۔
#RememberingMaulanaKhanZebHaroonBilour#JulyTheMonthOfKhanZeb