نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
Abū Dardāʾ رضي الله عنه reported Allāh's Messenger ﷺ as saying:
"If anyone learns by heart the first ten verses of the Sūrah al-Kahf, he will be protected from the Dajjal."
[Ṣaḥīḥ Muslim 809a]
گھر میں بے برکتی کے اسباب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(رحمت کے) فرشتے ان گھروں میں نہیں داخل ہوتے جن میں کتا یا (جاندار کی) تصویر ہو۔
بخاری، ح3322
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا اسے اس کے بدلے ایک نیکی ملے گی، اور ایک نیکی دس گنا بڑھا دی جائے گی، میں نہیں کہتا «الم» ایک حرف ہے، بلکہ «الف» ایک حرف ہے، «لام» ایک حرف ہے اور «میم» ایک حرف ہے“۔
(جامع ترمذی، ۲۹۱۰)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
نبی نوح علیہ السلام نے وفات کے وقت اپنے بیٹے سے کہا: "سبحان اللہ وبحمدہ" پڑھا کرو کیونکہ یہ ہر چیز کی نماز ہے اور اس کے ��ریعے مخلوق کو رزق ملتا ہے۔
مسند احمد | حدیث نمبر: 6583
حضور کریم ﷺ نے فرمایا:
حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو، اور صدقہ و خیرات گناہوں کو اسی طرح بجھاتا ہے جس طرح پانی آگ کو، نماز مومن کا نور ہے اور روزہ آگ سے ڈھال ہے۔
(سنن ابن ماجه - 4210)
بڑی شان ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ جس نے موت اور زندگی اس لئے پیدا کی تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ بہتر ہے، اور وہی ہے جو مکمل اِقتدار کا مالک، بہت بخشنے والا ہے،
سورۃ الملک
اور کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اُوپر نظر اُٹھا کر نہیں دیکھا ک�� وہ پَروں کو پھیلائے ہوئے ہوتے ہیں، اور سمیٹ بھی لیتے ہیں۔ اُن کو خدائے رحمن کے سوا کوئی تھامے ہوئے نہیں ہے۔ یقینا وہ ہر چیز کی خوب دیکھ بھال کرنے والا ہے۔
سورۃ الملک
ہر شخص کے آگے اور پیچھے وہ نگراں (فرشتے) مقرر ہیں جواللہ کے حکم سے باری باری اُس کی حفاظت کرتے ہیں۔ یقین جانو کہ اللہ کسی قوم کی حالت اُس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے حالات میں تبدیلی نہ لے آئے۔
﴿سورۃ الرعد،۱۱﴾
جو کوئی نیک عمل کرتا ہے، وہ اپنے ہے فائدے کے لیے کرتا ہے اور جو کوئی برائی کرتا ہے، وہ اپنے ہی نقصان کے لیے کرتا ہے اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے۔
(سورة فصلت ، ۴۶)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سےکوئی شخص مر جاتا ہے تو اس کا ٹھکانا اسے صبح و شام دکھایا جاتا ہے۔اگر وہ جنتی ہے تو جنت والوں میں اور جو دوزخی ہے تو دوزخ والوں میں۔ پھر کہا جاتا ہے یہ تیرا ٹھکانا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اللہ تجھ کو اٹھائے گا۔
(بخاری، ۱۳۷۹)
کیا تم نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح سائے کو پھیلاتا ہے؟ اور اگر وہ چاہتا تو اُسے ایک جگہ ٹھہرا دیتا۔ پھر ہم نے سورج کو اُس کے لئے رہنما بنا دیا ہے پھر ہم اُسے تھوڑا تھوڑا کرکے اپنی طرف سمیٹ لیتے ہیں۔
سورۃ الفرقان