وطن کے بیٹے کو سب خبر ہے..! 🇵🇰
وطن کا فیصل نصیر دیکھو
نظر میں سارا جہاں بسائے
فکر کی لو سے یہ لو لگائے
وطن کی خاطر
ہر ایک دشمن سے دوبدو ہے
اسے خبر ہے
کہ دشمنوں کی ہزار چالوں میں لاکھ چالیں
چھپی ہوئی ہیں
اسے پتا ہےکہ اپنے لوگوں کی آستینوں میں جو چھپے ہیں
وہ مار کس نے ہیں کب سے پالے
وطن کے بیٹے کو سب پتا ہے
وطن کے بیٹے کو سب خبر ہے
خدا بزرگ کی بارگاہ میں وہ سر جھکائے
خدائے عالم سے ملتمس ہے
نشان عالی
نظام عالی
جو اس کے پرچم کو شان دیکر
جہاں میں سب سے بلند کردے
وطن کا بیٹا
وطن کے خاطر
لہو کا صدقہ
نثار کرنے کو منتظر ہے
وطن کا فیصل نصیر بیٹا...!