کوئٹہ میں دہشت گردوں نے سرگودھا کے ایک بیٹے کی بھی جان لے لی۔۔۔
چند روز پہلے کوئٹہ میں معصوم بے گناہ شہریوں کو بس سے اتار کر شہید کر دیا تھا۔۔۔
بد قسمت بس میں سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کا رہائشی شہر یار جو کہ ایک سال قبل ہی پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا بھی سوار تھا۔
شہریار ایک م��ہ بعد گھر واپس آ رہا تھا اس کی والدہ بہن بھاٸی سب اس کے پہچنے کا انتظار کر رہے تھے کہ راستے میں المناک واقعہ پیش آ گیا۔
اس المناک سانحے میں دہشت گردوں نے پاک فوج کے بہادر سپاہی اور سرگودھا کے سپوت کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
اس بہادر سپاہی بہادر بیٹے بہادر بھائی کو گزشتہ روز فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی شہادت کا جذبہ لیکر بھرتی ہوا تھا اللَّہ نے اس کو شہادت نصیب فرمائی اور وطن کے لیے قربان ہو گیا۔۔۔
اللہ پاک شہریار کی شہادت کو قبول فرمائے ، درجات بلند فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین