مقتدرہ سےکہنا چاہتا ہوں کہ آپ بھی کوئی غیر نہیں ہیں،آپ بھی ہمارے پاکستانی ہیں،آپ بھی ہمارے کلمہ گو بھائی ہیں۔لیکن ملک کے اندر رہنا ہے تو میرے لیے بھی ایک دائرہ ہے، مجھے اپن�� دائرے سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ پارلیمنٹ کا بھی ایک دائرہ ہے، ہر محکمے کا ایک دائرۂ اختیار ہے، اسی طرح فوج کا بھی ایک دائرۂ اختیار ہے۔ فوج کی بھی ایک ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری پر نظر رکھو۔
ملک اجڑ رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں آج کوئی حکومت نہیں ہے،مغرب کا سورج غروب ہونے کے بعد، صبح سورج طلوع ہونے تک پولیس اپنے تھانے سے باہر نہیں آتی۔ اور جب پولیس تھانے سے باہر نہیں آئے گی تو پھر سڑکیں مسلح گروہوں کے سپرد ہوں گی، پھر سڑکیں اور راستے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔
آپ کی حاکمیت کو میں اپنے صوبے میں جانتا ہوں، تمہاری کوئی حکومت نہیں ہے۔ تم صرف دارالحکومتوں میں اپنے اپن�� بڑے بڑے بنگلوں کے اندر بیٹھے ہوئے ہو، ٹانگ پر ٹانگ ڈال کر سمجھتے ہو کہ ہم حکمران ہیں۔ کم از کم میرے صوبے میں تمہاری کوئی حکومت نہیں ہے۔
اور یہ بات سن لو، دل کے کان کھول کر سن لو، یہ حقائق ہیں۔ میں کوئی اسٹیج پر خطابت نہیں دکھا رہا ہوں۔
بلوچستان میں بلوچ علاقوں میں بغاوتیں تھیں، پورا بلوچ علاقہ پاکستان کے اختیار سے نکل چکا تھا۔آج بھی وہاں پر پاکستان حکومت کی کوئی رٹ موجود نہیں ہے۔لیکن ہم تو بلوچ علاقے کو رو رہے تھے،اب تو پشتون علاقہ بھی خون میں نہا رہا ہے۔پشتون علاقے میں ہم نے دو تین دن کے اندر پچاس سے زیادہ لاشیں وصول کی ہیں۔ ہم نے بازاروں میں ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے لیے کفن خرید سکیں۔ ہم نے صرف ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے جنازے پڑھ سکیں۔
یہ کیا پاکستان کے عوام کی قسمت میں ہے کہ ہم نے یہاں پر خون دے کر وقت گزارنا ہے؟ نہ میرا بچہ ا��کول پڑھنے کے لیے گھر سے باہر نکل سکتا ہے،نہ میرے صوبے کا غریب انسان روزی مزدوری کے لیے گھر سے باہر جا سکتا ہے، اور اگر گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا۔
پھر کہتے ہیں، ہمارے جوان جو شہید ہو رہے ہیں۔ او بابا! تیرے جوانوں نے پٹی اسی لیے باندھی ہے، تنخواہ اسی کے لیے لے رہے ہیں کہ اس نے ملک کی سلامتی کے لیے لڑنا ہے۔ تم اپنے خون کا میرے اوپر کیا احسان ڈالتے ہو؟ تم میرے خون پسینے کے ٹیکس سے اسی بات کے لیے تو تنخواہ لے رہے ہو، لیکن ہمیں کہتے ہو کہ تم لشکر نکالو، تم اسلحہ لے کر مسلح گروہوں کے خلاف لڑو۔
میں نے کوئی تنخواہ نہیں لی، میں کوئی لشکر نہیں بناؤں گا۔ تم چلے جاؤ گے، تم میری سرزمین کو آنے والی نسلوں تک ذاتی دشمنیوں کی طرف دھکیل رہے ہو، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قتل و غارت گری کی طرف دھکیل رہے ہو۔ یہ سیاست کسی اور کو سمجھاؤ، یہ ہمیں مت سمجھایا کرو۔
آپ نے اگر سیاست کرنی ہے تو وردی اتار کر آئیے، الیکش�� میں حصہ لیجیے، پتہ چل جائے گا کہ وردی والے کو لوگ کیا ووٹ دیتے ہیں۔ یہ آپ کا اختیار ہے کہ آپ جس کو چاہیں حکومت دیں گے، اور جس سے چاہیں گے حکومت چھین لیں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قصور پنجاب میں جلسے سے خطاب
سیاست دان تو ساری عمر سیاست دان رہتا ہے لیکن سرکاری حرام خور تو ریٹائرمنٹ کے بعد دفع ہوجاتے ہیں اور بہت سےاپنے آقا امریکہ کےپاس پہنچ جاتےہیں۔اس لئےآخر میں سارا ملبہ سیاست دانوں پر پڑتا ہے۔ مولانا نےدکھتی رگ پر ہاتھ رکھ ہے۔
#معافی_مائی_فٹ#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ#لشکر_نہیں_خود_لڑو
حاصل بزنجو مرحوم سے حامد میر سے ھوتے ھوئے مولانا فضل الرحمن تک دس سال گزر گئے لیکن نہیں بدلا تو پٹیشن کرنے والا اور مقدمات درج کروانے والا محترم نہیں بدلا😊
منظور قادر بھنڈر
کوئ دوسرا بندہ تنخواہ پہ بھی نہیں ملتا کیا؟؟🤔
#معافی_مائی_فٹ#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#مولانا_کی_للکار
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو
قائد سندھ برادرمکرم علامہ راشد محمود سومرو کا سوشل میڈیا کیمپین پر پوری ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کو خراج تحسین ، اور سب کو یہ بھی بخوبی علم ہو کہ وہ اور انجینئر ضیاء الرحمن بھائی راتوں کو جاگ جاگ کر اس پوری کیمپین کو لیڈ بھی کررہے ہوتے ہیں اور ��تنے وہ فکرمند ہوتے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ رب کریم یہ محبتیں نسبتیں سلامت رکھے ۔ امین
سمیع سواتی
@ziaurrehman76
@SoomroOfficial
#معافی_مائی_فٹ
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#مولانا_کی_للکار
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو
بوٹ چاٹ حکومت اور اس کے سرپرست آپس میں مشورہ کریں کہ بات یہی پر ختم کرنی ہے یا مزید آگے بڑھانی ہے….
ہم ابابیل کنکر لئے انتظار میں بیٹھے ہیں
پہلی بات #معافی_مائی_فٹ
دوسری بات #لشکر_نہیں_خود_لڑو
تیسری بات #شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
چوتھی بات #پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو
اور سب سے اہم بات کہ #مولانا_کی_للکار کی قدر کی جائے
کل میرے بھائ @WaseemBadami اور آج بھائ @iRaiSaqib نے اپنے پروگرام میں پوچھا کہ مولانا صاحب یہی بات کسی انفرادی فورم پہ کرلیتے جلسے میں کیوں کی۔ تو مولانا صاحب یہی بات پارلیمنٹ کے فورم پہ کرچکے لیلن ان کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگی تو اب مولانا صاحب اور کہاں بات کرتے؟؟
#معافی_مائی_فٹ
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#مولانا_کی_للکار
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو
کہتا ہے فوج پر تنقید کرنا یہ ملک سے بغاوت ہے، فوج پر تنقید کرنا یہ تو ملک کے خلاف بات کرنی ہے۔ ہاں، میں بھی جانتا ہوں کہ فوج میری ریاست کی محافظ ہے۔
لیکن، جب آپ آئینی آرٹیکل کے مطابق حلف اٹھاتے ہو فوج میں شامل ہونے کے وقت کہ ”میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، میں سیاست میں کوئی حصہ نہیں لوں گا“ پھر جس وقت تم سیاست میں حصہ لیتے ہو، تو پھر تم اس وقت پاکستان کے فوجی نہیں رہتے۔ #معافی_مائی_فٹ #شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#مولانا_کی_للکار #پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو
مولانا فضل الرحمٰن اداروں کو صرف اپنا قبلہ درست کرنے کی بات کر رہے ہیں،
یہ ملک اسی وقت مضبوط ہوگا جب ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرے گا۔
کیا کوئی پورے یقین سے یہ کہہ سکتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) عوام کے حقیقی ووٹوں سے حکومت میں آئی ہیں؟
آخر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ عوام ووٹ ایک امیدوار کو دیتے ہیں، مگر نتیجہ کسی اور کے حق میں نکل آتا ہے؟
یہی وہ سوال ہے جس کا جواب قوم مانگ رہی ہے۔
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#مولانا_کی_للکار
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو