پنجاب حکومت کا جلسے کی اجازت دینے سے انکار
جے یو آئی ہر صورت جلسہ کر کے دکھاۓ گی
صوبائی قیادت جلسہ گاہ پہنچ گئ انتظامات کا جائزہ
جنرل سیکرٹری پنجاب حافظ نصیر احرار کا اعلان
اہم اعلان۔۔۔۔
ٹیم جے یوآئی کی جانب سے آج شام 7 بجے چارسدہ میں "شہید اسلام شیخ محمد ادریسؒ کانفرنس" کے حوالے سے ٹرینڈ چلایا جائے گا۔ احباب تیاری کرلیں۔ ساتھ ہی ساتھ کانفرنس کی تشہیر پر اور آفیشل پیجز پر پوری توجہ رکھیں۔ شکریہ
شہید شیخ محمد ادریس رحمہ اللہ کانفرنس، فاروق اعظم چوک چارسدہ میں
18جون بروز جمعرات کو
منعقد ہوگی انشاء اللہ۔ جس میں حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے
آپ تمام احباب سے شرکت کی اپیل ہیں.
ہمیں بجٹ میں کچھ نہیں چاہئے۔ہمیں امن دیں اور تحفظ دیں۔
سنیٹر مولانا عبدالواسع صاحب ۔
ویسے ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ حالات کو اتنے خراب کیا جائے کہ لوگ حکومتوں سے کچھ نہ مانگے بس صرف تحفظ کا سوچیے۔یہی طریقہ واردات بلوچستان میں کی جا رہی ہے۔
پنجاب سے گندم کی جو ترسیل ہے اس پر پابندی لگائی گئی ہے اور وہ آئین کی خلاف ورزی ہے، کسی زمانے میں جب میاں شہباز شریف صاحب صوبے کے وزیراعلی تھے، تو یہ اس زمانے سے وطیرہ چلا ا رہا ہے، لیکن جب ہم ان سے شکایت کرتے تھے تو کہتے تھے کہ جی ہم تو اجازت دے دیں گے لیکن یہ گندم جب آپ کے صوبے میں جائے گا تو پھر افغانستان سمگل ہوگا، افغانستان سے سمگل ہوگا، ہم نے کہا کہ نہیں ہمارے لوگ پنجاب جاتے ہیں، مزدوری کرتے ہیں، کٹائی میں شریک ہوتے ہیں، برداشت میں شریک ہوتے ہیں، اپنی مزدوری لے کر واپس اتے ہیں، آپ کس طرح ان کی مزدوری جو ہے ان کے گھر تک انے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور آج ہم کہتے ہیں ان کو، کہ آپ ہی نے تو سرحد بند کی ہوئی ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی بند ہے تو پھر سمگلنگ کا کیا تصور ہو سکتا ہے؟ تو اس صورتحال میں بھی ہمارے صوبے کے عوام کے لیے گندم کی بندش جو ہے آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے اور یہاں کے غریب لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی وزیراعلی سہیل آفریدی کے ہمراہ میڈیا ٹاک
#JUI #PTI #Punjab #Border #Afghanistan
گلگت بلتستان انتخابات مسترد*
کل جی بی میں، گلگت بلتستان میں جو الیکشن ہوئے ہیں میں ابھی اس تفصیل میں تو نہیں جاؤں گا لیکن وہاں سے جو ہمیں انیشیل اطلاعات موصول ہوئی ہیں تو اس حوالے سے ہمارا اس پر اتفاق ہے کہ ہم جی بی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی وزیراعلی سہیل آفریدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
#JUI #PTI #GBElection