1؛ اللّہ ہدایت دے ایسی ظالم اولاد کو، بزرگ کو شوگر نے جیسے پاؤں کی جانب سے کھانا یا جلانا شروع کر دیا اور ایسی حالت میں بیٹوں نے نکال دیا، بیٹی کے گھر پڑے
2؛ پاوں اور زبان درست کام نہیں کرتے، ڈیرھ سو روز کرائے کی ریہڑی پر بچوں کا رزق کمانے کی جدوجہد
دس ہزار امداد پہنچائی
مصائب غلطیوں کا کفارہ ہو جاتے ہیں
جتنے مصائب خان صاب جھیل رہے ہیں لگتا یہ ہے بات ریحامزادی سے موجودہ تک ہی نہیں رہی۔ اگلی تین چار کھچوں کا بھی کفارہ دے کر نکلیں گے
بچی کا نام توشیبہ، آنکھیں اور ٹانگیں کام نہیں کرتیں، والد فوت، نانی کے پاس چاروں بہن بھائی رہتے، نانی بھی بیوہ مگر مزدوریاں کر کے یتیموں کو پالتی ہے
پانچ ہزار مدد پہنچائی
﷽
وَلَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَآ اَحَدًا ٭ وَاَنَّهٝ تَعَالٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّّلَا وَلَـدًا ٭
اور ہم کسی کو اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کا ہرگز شریک نہ ٹھہرائیں گے ، ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے اور نہ ہی اس کی کوئی بیوی ہے اور نہ ہی بیٹا ٭
اَلجِنّ : 2-3
میرے ڈائیلسس شروع ہوئے تو شوہر چھوڑ کر چلا گیا، میں بچے لیکر امی کے گھر چلی گئی بھائیوں نے بھی نکال دیا کہ بھابیاں اچھا نہیں سمجھتیں، محلے میں ایک عورت کیساتھ آدھا کرایہ دیکر رہتی ہوں، مجھے گولے بنانے والی مشین لے دیں، گھر کے باہر لگا لوں گی
مشین اللّہ دیگا، 10k برائے میڈیسن دیا
دل کردا مر ہی جاؤں تو چنگا - سال بھر سے پھیپھڑے ختم ہو چکے ہیں، ٹی بی اور دل کا مرض مجھے کھا پی گئے، پُتر اپنے گھروں اپنے مسائل والے ہو گئے اور میرا پچھلا پہر اوکھا ہو گیا، کچھ مدد چاہئیے میڈیسنز لینی ہیں
شوکت کو پانچ ہزار پہنچ گیا
1؛ پتہ نہیں میں ان بچوں کی وارث ہوں یا یہ میرے وارث ہیں، دادی کا چُکنا ٹوٹ گیا ہے، گردہ پہلے ہی ایک نہیں تھا دوسرا تنگ کر رہا ہے
2؛ ندیم کی ریڑھ کی ہڈی فریکچرڈ ہو گئی، دیہات میں موٹر سائیکلوں نے ہزارہا بندے معذور کئیے ہیں، کوئی قانون نہیں
دس ہزار امداد پہنچا دی