﷽
وَلَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَآ اَحَدًا ٭ وَاَنَّهٝ تَعَالٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّّلَا وَلَـدًا ٭
اور ہم کسی کو اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کا ہرگز شریک نہ ٹھہرائیں گے ، ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے اور نہ ہی اس کی کوئی بیوی ہے اور نہ ہی بیٹا ٭
اَلجِنّ : 2-3
میرے ڈائیلسس شروع ہوئے تو شوہر چھوڑ کر چلا گیا، میں بچے لیکر امی کے گھر چلی گئی بھائیوں نے بھی نکال دیا کہ بھابیاں اچھا نہیں سمجھتیں، محلے میں ایک عورت کیساتھ آدھا کرایہ دیکر رہتی ہوں، مجھے گولے بنانے والی مشین لے دیں، گھر کے باہر لگا لوں گی
مشین اللّہ دیگا، 10k برائے میڈیسن دیا
دل کردا مر ہی جاؤں تو چنگا - سال بھر سے پھیپھڑے ختم ہو چکے ہیں، ٹی بی اور دل کا مرض مجھے کھا پی گئے، پُتر اپنے گھروں اپنے مسائل والے ہو گئے اور میرا پچھلا پہر اوکھا ہو گیا، کچھ مدد چاہئیے میڈیسنز لینی ہیں
شوکت کو پانچ ہزار پہنچ گیا
1؛ پتہ نہیں میں ان بچوں کی وارث ہوں یا یہ میرے وارث ہیں، دادی کا چُکنا ٹوٹ گیا ہے، گردہ پہلے ہی ایک نہیں تھا دوسرا تنگ کر رہا ہے
2؛ ندیم کی ریڑھ کی ہڈی فریکچرڈ ہو گئی، دیہات میں موٹر سائیکلوں نے ہزارہا بندے معذور کئیے ہیں، کوئی قانون نہیں
دس ہزار امداد پہنچا دی
﷽
اَنِ اشْكُـرْ لِلّـٰهِ ۚ وَمَنْ يَّشْكُـر فَاِنَّمَا يَشْكُـرُ لِنَفْسِهٖ ۖ وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّـٰهَ غَنِىٌّ حَـمِيْدٌ
اللہ کا شُکر ادا کرتے رہو ، جو شخص شُکر اداکرے گا وہ اپنے ذاتی نفع کے لیے شُکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے گا تو اللہ بے نیاز خوبیوں والا ہے
لُقمان: 12
﷽
اِنَّـآ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطَايَانَا ٭
بیشک ہم اپنے رب (اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کی حاکمیت) پر ایمان لائے ہیں تاکہ وہ ہمارے گناہ بخش دے ٭
طہٰ: 73
ایک بیٹی کو ماں سے ملانے میں مدد کریں۔۔۔!!
اس بہن نے رابطہ کرکے بتایا کہ بھائی آپکی ویڈیوز دیکھ کر میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ آپ لوگ بچھڑے ہوئے لوگوں کو ملاتے ہیں۔
مجھے بھی میری ماں اور چھوٹے بھائی سے ملائیں میں مرتے دم تک دعائیں دونگی۔
ہم ان سے تفصیلات پوچھی تو بتایا کہ :
میرے والد بلوچ تھے اور والدہ اردو اسپیکر ،کراچی کے علاقے ملیر 15 میں انکی شادی ہوئی تھی۔
میں پیدا ہوئی میرے بعد ایک بھائی ہوا۔ میں دو سال کی تھی بھائی ایک سال کا تو والدین میں طلاق ہوگئی۔
مجھے والد کے خاندان والوں نے رکھ لیا اور بھائی کو ماں ساتھ لیکر گئی۔
میں نے جب ہوش سنبھالا تو پتہ چلا کہ والدہ نہیں ہے۔والد نشے کا عادی تھا۔ میری عمر 12 سال تھی مجھے **** شہر کے ایک جنگل نما گاوں میں بیس ہزار کے عوض ایک بوڑھے شخص کو دے دیا گیا تھا۔
سال دو ہزار میں مجھے دیا گیا تھا اس وقت میں شاید بارہ سال کی تھی۔
میرا نام شاہدہ پروین ہے والد کا نام عبد الرشید ہے۔
مجھے بتایا گیا تھا کہ والدہ کا نام طلعت فاطمہ تھا اور جو چھوٹا بھائی ماں کے ساتھ تھا اسکا نام جعفر حسین تھا۔
میرے والد یہ بھی کہا کرتے تھے کی میرے نانا نانی یعنی طلعت فاطمہ کے ماں باپ کے نام محمد علی اور بلقیس ہیں۔
مجھے بس اتنا بتایا گیا تھا۔ (یہ بھی ممکن ہے نانا نانی کے نام درست نا ہوں)۔
اسکے علاوہ اس بہن نے اپنی زندگی کی سختیاں جو بیان کیں وہ اللہ کسی کو نا دکھائے۔
آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ ایک بےبس بیٹی کو ماں اور بھائی سے ملانے کے لئے اس پوسٹ کو خوب شئیر کریں۔ان شاءاللہ ایک دکھی خاتون جب ہاتھ اٹھاکر دعا کرےگی تو آسمانوں کو چیر کر فریاد خدا تک پہنچ کر قبول ہوگی۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
+923162529829
24 june 2026
#waliullahmaroof