This is f**king gold.
This 19-year-old makes $453 EVERY DAY, that’s $13,540 a month!!
All from Claude + YouTube Shorts.
The entire workflow is broken down in this video.
Save this for later
اگر کوئی آپ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر آپ کی تصویر شیئر کرے یا بلیک میل اور ہراساں کرے تو خوفزدہ نہ ہوں۔ ثبوت محفوظ کریں، جیسے پوسٹ کا لنک، پروفائل لنک، اسکرین شاٹس اور پیغامات۔ بلیک میلر کو نہ رقم بھیجیں اور نہ ہی مزید تصاویر فراہم کریں۔ فوری طور پر این سی سی آئی اے کو شکایت درج کروائیں۔
#NCCIA #CyberAwareness #OnlineBlackmailing
اسلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ
ایک نوجوان نے پہت ہی آسانی سے وہ بات سمجھا دی جو بہت سارے عالم دین
آتنی آسانی سے نہیں سمجھا سکے
نماز کی اہمیت اور پھر فجر کی نماز کی اہمیت کیا ہے اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور پھر تہجّد کی نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت ہم پر کیوں کھل کر بیان کی گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے صحیح طرح سے اور صحیح وقت پر مانگنے کا طریقہ کیا ہے اور کہاں پوشیدہ ہے۔ اس پر ہم کو غور و فکر کرنا چائیے۔
جزاک اللہ۔
کسی نے کیا حقیقت بات کہی ہے کہ ۔۔۔۔!!
اپنی نمازوں اور روزوں کو لے کے دھوکا مت کھائیں پہلے یہ غور کریں کہ آپ دوسروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں ان کے لئے دل میں کیا نیت اور جذبات رکھتے ہیں کیونکہ وہی آپ کی روح کا اصل آئینہ ہے۔۔۔!!💯
پلیز اس پر سب کو آواز اٹھانی چاہیے بہت زیادہ دل دکھ رہا ہے اور غصہ ہے یہ دیکھ کر 😡
اس معاملے کو انٹرنیشنل لیول پر اٹھانا چاہیے
شکریہ مشی خان اس پر آواز اٹھانے کیلئے۔
🇵🇰The final minutes of a brilliant young life destroyed by pure greed
22 year old gold medalist Laiba Ejaz took her life in Islamabad after a scammer wiped out her family’s entire life savings.
Her milk vendor father sold his land and her mother pawned her jewelry to pay 9.3 million rupees for fake Harvard admission papers.
The alleged main scammer, Muhammad Nauman has been arrested.
In her final hours, her only plea to her uncle was to hide the truth from her father.
Absolutely heartbreaking 💔
Writer: Bri
یہ ہے ہمارا مستقبل۔۔۔۔💔
میرے ساتھ ہونیوالے فراڈ کامیرے والد کو نا بتانا،وہ مرجائیں گے ۔۔یہ ہے وہ آخری میسج جو اس طالبہ نے اپنے ماموں کو کیا ۔۔۔
اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ نے گزشتہ روز مبینہ طور پر خود کشی کر لی جسکی لاش جی ٹین اتوار بازار کے قریب سے برآمد ہوئی۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ لائبہ جی ٹین میں رہائش پذیر تھی کل تقریباً 2 بجے گھر سے نکلی تھی۔۔۔اہلخانہ کہتے ہیں کہ لائبہ نے اسلامی یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کیساتھ بی ایس کیا،مزید پڑھائی کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھی ، ایک کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ کروانے کیلئے 70 لاکھ روپے مانگے۔۔غریب باپ موٹرسائیکل پر دودھ فروخت کرکے بچوں کو پڑھا رہا تھا۔خود کرایے کے فلیٹ پر رہنے والے والد نے پلاٹ بیچ کر 21 لاکھ کیش ایجنٹ کو دیا۔۔باقی رقم کا انتظام کرنے کیلئے طالبہ کی والدہ کا زیور بینک میں رکھوایا گیا۔۔طالبہ نےیونیورسٹی میں داخلے کے ڈاکومنٹس چیک کروائے تو سب جعلی نکلے۔۔۔
اس ایجنٹ کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کوئی اور اپنے ادھورے خوابوں اور بھاری دل کے ساتھ اس دنیا سے رخصت نہ ہو ۔۔۔
ابن سیرین رحمہ اللہ سے منسوب ہے:
’’قرآنِ کریم میں سات آیات ایسی ہیں کہ جب میں انہیں پڑھ لیتا ہوں تو اس کے بعد کسی چیز کی پروا نہیں رہتی۔ اگر آسمان بھی گر پڑے تو اللہ کے حکم سے نجات پانے کی امید رکھتا ہوں۔‘‘
میں ان آیات کو صبح و شام پڑھتا ہوں تاکہ اللہ کے اذن سے ہر آزمائش اور بلا سے حفاظت حاصل ہو۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
۱۔
﴿قُلْ لَّنْ يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلَانَا ۖ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾
ترجمہ:
کہہ دیجیے: ہمیں ہرگز کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہے۔ وہی ہمارا کارساز ہے، اور اہلِ ایمان کو چاہیے کہ صرف اللہ ہی پر بھروسا کریں۔
۲۔
﴿وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ ۚ يُصِيبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ﴾
ترجمہ:
اور اگر اللہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اسے دور کرنے والا کوئی نہیں، اور اگر وہ تمہارے لیے کوئی بھلائی چاہے تو اس کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اپنا فضل پہنچاتا ہے، اور وہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔
۳۔
﴿وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا ۚ كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ﴾
ترجمہ:
اور زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو۔ وہ اس کے ٹھکانے اور اس کی آرام گاہ کو جانتا ہے۔ سب کچھ ایک واضح کتاب میں درج ہے۔
۴۔
﴿إِنِّي تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ رَبِّي وَرَبِّكُمْ ۚ مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا ۚ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ﴾
ترجمہ:
بے شک میں نے اللہ پر بھروسا کیا ہے، جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب۔ زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی پیشانی اس کے قبضۂ قدرت میں نہ ہو۔ بے شک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔
۵۔
﴿مَا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾
ترجمہ:
اللہ لوگوں کے لیے اپنی رحمت میں سے جو کچھ کھول دے، اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جسے وہ روک لے، اس کے بعد اسے کوئی جاری کرنے والا نہیں۔ اور وہی زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔
۶۔
﴿وَكَأَيِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا ۖ اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾
ترجمہ:
اور کتنے ہی جاندار ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے؛ اللہ ہی انہیں رزق دیتا ہے اور تمہیں بھی۔ اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
۷۔
﴿وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ قُلْ أَفَرَأَيْتُمْ مَّا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ أَرَادَنِيَ اللَّهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كَاشِفَاتُ ضُرِّهِ أَوْ أَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكَاتُ رَحْمَتِهِ ۚ قُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ ۖ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُونَ﴾
ترجمہ:
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ ضرور کہیں گے: ’’اللہ نے۔‘‘ کہہ دیجیے: پھر تم نے غور کیا کہ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو، اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو کیا وہ اس کی تکلیف دور کر سکتے ہیں؟ یا اگر وہ مجھ پر اپنی رحمت نازل فرمانا چاہے تو کیا وہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟ کہہ دیجیے: میرے لیے اللہ ہی کافی ہے۔ اسی پر بھروسا کرنے والے بھروسا کرتے ہیں۔
دل کا اطمینان اسی یقین میں ہے:
نفع و ضرر کا مالک اللہ ہے، رزق کا ذمہ دار اللہ ہے، رحمت کے دروازے کھولنے والا اللہ ہے، اور بند دروازوں کے پیچھے بھی اللہ ہی کی حکمت ہے۔ پس جس کا سہارا اللہ ہو، اسے حالات سے گھبرانے کے بجائے اپنے رب پر توکل کرنا چاہیے۔
غسل دینے والے نے میت کے پوتے سے آہستہ سے پوچھا:
"لگتا ہے آپ کے بابا جی کافی عرصے سے بیمار تھے؟"
لڑکے نے نظریں جھکا کر کہا:
"جی… آخری دنوں میں حالت بہت خراب تھی۔"
غسل دینے والے نے کچھ نہیں پوچھا۔ بس خاموشی سے میت کو غسل دیتا رہا۔
غسل مکمل ہوا۔
مہنگا کفن منگوایا گیا، خوشبو لگائی گئی، گلاب کے پھول رکھے گئے اور میت کو گھر کے ایک کمرے میں منتقل کر دیا گیا۔
کچھ ہی دیر میں گھر لوگوں سے بھر گیا۔
ہر طرف ایک ہی جملہ سنائی دے رہا تھا:
"اللہ نے ان کی مشکل آسان کردی۔ بہت تکلیف میں تھے۔"
ایک بوڑھا شخص کچھ دیر خاموش بیٹھا رہا، پھر بولا:
"تکلیف تو انہیں آخری دنوں میں ہوئی… مگر شاید اصل سوال یہ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں دوسروں کو کتنی تکلیف دی تھی؟"
کمرے میں خاموشی چھا گئی۔
وہ دوبارہ بولا:
"ہم اکثر موت کے بعد کسی انسان کی بیماری، دولت، عہدے اور خاندان کی بات کرتے ہیں، مگر یہ نہیں سوچتے کہ اس شخص نے اپنی زندگی میں لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا۔"
انسان ساری زندگی دنیا بنانے میں لگا رہتا ہے۔
کسی سے حق چھینتا ہے، کسی کو ذلیل کرتا ہے، کسی کا روزگار روکتا ہے، کسی کی بیٹی کا گھر اجاڑتا ہے، کسی کے بھائی کو نقصان پہنچاتا ہے، کسی کمزور کو اپنی طاقت کے نیچے دباتا ہے۔
اور پھر ایک دن…
وہی طاقت ختم ہو جاتی ہے۔
وہی زبان خاموش ہو جاتی ہے۔
وہی ہاتھ بے حرکت ہو جاتے ہیں۔
وہی عہدہ کسی اور کے پاس چلا جاتا ہے۔
اور انسان صرف ایک کفن میں رہ جاتا ہے۔
دنیا میں انسان بہت کچھ بھول سکتا ہے، مگر حقوق العباد کا معاملہ اتنا آسان نہیں۔
کسی کا مال کھایا ہے تو مال واپس کرنا ہوگا۔
کسی کی عزت مجروح کی ہے تو معافی مانگنی ہوگی۔
کسی پر ظلم کیا ہے تو تلافی کرنی ہوگی۔
صرف یہ سوچ لینا کہ "میں نماز پڑھتا ہوں، حج کر چکا ہوں، عمرہ کیا ہے، صدقہ دیتا ہوں" کافی نہیں، اگر ساتھ کسی بندے کا حق بھی دبا رکھا ہو۔
طاقت، دولت، حسن، عہدہ اور شہرت…
یہ سب عارضی چیزیں ہیں۔
انسان کے پاس جو کچھ ہے، وہ اسے ہمیشہ کے لیے نہیں دیا گیا۔
اور سب سے بڑا دھوکا یہ ہے کہ انسان دوسروں کو کمزور سمجھ کر خود کو طاقتور سمجھنے لگے۔
وقت بہت خاموشی سے حساب لکھتا رہتا ہے۔
ہر ظلم کا بدلہ اسی شکل میں ملے، یہ ضروری نہیں؛ مگر یہ ضرور ہے کہ اللہ کے ہاں کسی کے ساتھ ہونے والا ظلم نظرانداز نہیں ہوتا۔
اس لیے لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کرو کہ اگر کل تمہارے ہاتھ سے دنیا کی ہر چیز چھین لی جائے، تب بھی لوگ تمہارے لیے دعا کریں، بددعا نہیں۔
آخر میں ہمارے ساتھ نہ عہدہ جائے گا، نہ دولت، نہ سفارش۔
صرف اعمال جائیں گے۔
اور موت کے بعد انسان کو سب سے زیادہ اپنے اعمال کی ضرورت ہوگی۔