مولانا فضل الرحمٰن نے مذہبی سیاست کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،
دینی مدارس کے طلباء جنہیں ٹکڑوں پر پلنے کے طعنے ملتے ہیں جاہل اور اجڈ کہہ کر پکارا جاتا رہا ہے.
آج سرخرو ہوکر اپنی قسمت پر نازاں ہیں.
#مولاناتیرا_شکریہ
افغانستان کے قومی دن یوم الفتح کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان حفظہ اللہ کی خصوصی شرکت۔
سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفورحیدری،ترجمان محمد اسلم غوری ، حافظ حمد اللہ ،مولانا صلاح الدین ایوبی،سمیت مختلف ممالک کے سفراء و سیاسی شخصیات بھی شریک ہیں۔
پشاور: گرینڈ قبائلی جرگہ کے بعد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی میڈیا بریفنگ
فاٹا کے تمام ایجنسیوں نے بالاتفاق عزم استحکام کو عدم استحکام قرار دیا اور اس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اس لیے نہیں کہ وہ امن نہیں چاہتے، امن کے حوالے سے صورتحال اس وقت بہت گھمبھیر ہے، مسلح گروپوں سے وابستہ لوگ ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ علاقوں میں پھیل چکے ہیں یہاں تک کہ وہ اب ٹریفک بھی کنٹرول کر رہے ہیں کئی کئی گھنٹے ناکے لگاتے ہیں مسافروں سے ٹول وصول کرتے ہیں اور مغرب کے بعد ہمارے جنوبی علاقوں میں تو جنوبی اضلاع میں پولیس جو ہے وہ اپنے اپنے تھانوں میں محصور ہو کے رہ جاتی ہے اور ان کو اجازت نہیں ہے کہ وہ تھانوں سے باہر سڑکوں پر ڈیوٹیاں دے سکیں، لیکن چونکہ ہمارے اس صوبے کے لوگوں نے بہت بڑے قربانیاں دی سوات سے لے کر وزیرستان تک انہوں نے جس طریقے سے اپنی ہی ملک میں ہجرت کی اپنے گھر چھوڑیں اور سالہا سال تک وہ پورے ملک میں دربدر پھرتے رہے، آپ جانتے ہیں ہمارا اپنا ایک کلچر ہے قبائلی کلچر جہاں کی ہماری مائیں بہنیں اپنے ایک محدود ماحول میں حیا اور عزت کی زندگی گزارتی ہیں ان کو صحراؤں میں لانے پہ مجبور کر دیا گیا ان کو بازاروں میں بھیک مانگنے کا مجبور کر دیا گیا ان کی عزت نفس کو پامال کیا گیا ان کی چادر اور چلبن کو تار تار کر دیا گیا اور جوانوں پہ جو گزری ان کی تعلیم تباہ ان کا مستقبل تباہ اور اب تباہ حال فاٹا جب لوگ واپس جاتے ہیں تو ان کے پاس گھر نہیں آپریشنوں میں ان کی دیہاتوں کی دیہاتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ میرے پاس کچھ وفود آئے جن کو سال ڈیڑھ سال پہلے اگر پورا مکان تباہ ہوا ہے تو چار لاکھ روپے اور اگر جزوی طور پر ہے تو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے وہ بھی پیسے نہیں دیے گئے ٹوکن دیا گیا ہے، آج تک اس ٹوکن پر ان کو پیسے نہیں وصول ہوئے اب آپ بتائیں کہ کیا ایک مکمل مکان آج کے دور میں چار لاکھ سے تعمیر ہو سکتا ہے؟ چار لاکھ سے تو شاید ایک غسل خانہ بھی تعمیر نہ ہو سکے، کیا ایک چھوٹی سی دیوار ایک لاکھ ساٹھ ہزار میں بن سکتی ہے؟ اس طریقے سے فاٹا کے عوام کا معاشی قتل بھی کیا گیا عزت نفس کا قتل بھی کیا گیا چادر اور چلبن کا قتل بھی کیا گیا اور ایک بات پھر یہ اعلان ہوتا ہے کہ ہم آپریشن کریں گے، ہمیں کم از کم یہ تو بتایا جائے کہ ایک دفعہ باڑ لگایا گیا آہنی باڑ تاکہ کوئی پاکستان سے افغانستان نہ جا سکے اور وہاں سے کوئی ادھر نہ سکے پھر کس طرح 20 ، 30 ہزار لوگ ہمارے ادھر گئے اور اب بڑے فخر سے کہا جا رہا ہے کہ ہم نے وہ گاڑ اکھاڑ پھینکا، باڑ بنانا بھی ملکی مفاد تھا اکھاڑنا بھی ملکی مفاد، اب اس سے کہیں زیادہ طاقتور ہو کر وہاں سے لوگ ادھر آئے، بجائے اس کے کہ ہم ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیتے ہم نے ہر فیصلہ اشتعال کی بنیاد پر کیا، ہم نے جذباتی اور فوری رد عمل کے انداز میں بات کی، کبھی بھی ریاستوں کے معاملات وہ نہ عجلت سے طے ہوتے ہیں نہ جذباتی انداز کے ساتھ طے ہوتے ہیں نہ دھمکیوں کے ساتھ طے ہوتے ہیں اس کا نتیجہ صرف دو ریاستوں کے درمیان تعلقات کی خرابی کے علاوہ کچھ نہیں نکلتی
پشاور: گرینڈ قبائلی جرگہ کے بعد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی میڈیا بریفنگ
ملک میں واقعات ہو رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے لوگ پوچھتے ہیں یہ کیوں ہو رہا ہے وہ اپنے سر سے بوجھ اتارتے ہیں اور کہتے ہیں جی یہ تو افغانستان سے لوگ آرہے ہیں اور بڑے آرام سے ان کے خلاف ایک احتجاج نوٹ کرا دیتے ہیں اس کا نتیجہ کیا نکلے گا، کیا افغانستان میں شاہ ظاہر شاہ سے لے کر اشرف غنی تک جتنی حکومتیں آئی ہیں یہ پرو انڈین تھیں سوائے امارت اسلامیہ کے کہ وہ پرو پاکستانی ہے لیکن اگر تعلقات کی نوعیت یوں رہتی ہے اور معاملات اس طرح آگے بڑھتے ہیں تو نہ آپ کے مشرق میں کوئی دوست رہے گا نہ مغرب میں کوئی دوست رہے گا، اگر ایران کی طرف سے در اندازی ہوتی ہے پھر آپ دراندازی جواب میں کر لیتے ہیں، ایک ہفتے کے اندر اندر معاملات طے ہو جاتے ہیں، یہ رویہ افغانستان کے ساتھ کیوں نہیں! تو پھر ہمیں سمجھنا چاہیے کہ افغانستان بین الاقوامی ایجنڈے کی زد میں ہے اور ہم ان قوتوں کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے یا ان کی خواہشات کو سامنے رکھتے ہوئے افغانستان میں موجود امارت اسلامیہ کو مستحکم کرنے کی بجائے عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔
سن 1980 سے لے کر اب تک افغانستان کا چپہ چپہ خون سے رنگین ہے، ایک ایک دیوار ایک ایک حویلی وہ آج منہدم ہو چکی ہے، اس تباہ و برباد افغانستان کی تعمیر پاکستان کے لوگ بھی سمجھتے تھے اور افغانستان کے لوگ بھی اس امید پہ تھے کہ اس کی تعمیر میں پاکستان تعاؤن کرینگے، پاکستان نے بھی کہا افغانستان کا استحکام ہمارے فائدے میں ہے اور انہوں نے بھی کہا پاکستان کا استحکام ہمارے فائدے میں ہے، اتنی بڑی امیدیں جو دونوں ریاستوں اور ان کی عوام نے ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ کی تھی کس قیمت پر خاکستر کی جا رہی ہے اور چونکہ میں خود گواہ ہوں اور الیکشن سے پہلے میں نے ایک ہفتہ کا سفر کیا اور تمام شعبوں میں باہمی تعاؤن پر میں ایک کمٹمنٹ لے کر وہاں سے آیا، مسلح تنظیموں ایک پرامن راستہ دینے پر اتفاق رائے ہوا اس کے لیے ایک میکنزم طے کرنا تھا تو ساری محنتیں کہاں ضائع ہو رہی ہیں کیوں ضائع ہو رہی ہے یہ تو ایک غیر ذمہ دار ریاست کی علامت ہوتی ہے جب اس سے بنی بنائی بات بگڑتی ہے، تو اس اعتبار سے آج فاٹا کے جرگے نے اس ساری صورتحال پر بحث کی اس پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور چند روز پہلے جو ہمارے وزیرستان کے جنوبی وزیرستان کے امیر مولانا مرزا جان صاحب شہید ہوئے تھے اور اس کے علاوہ دوسرے شہداء ان کے لیے خراج عقیدت کا اظہار کیا گیا بلند درجات کی دعا کی گئی ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی، یہ اس وقت کی صورتحال ہے جو آج کے اس جرگے سے وابستہ ہے
مولانا صاحب وہ واحد مرد مجاھد ہے جنہوں عزم استحکام کے نام سے پختون کی خون سے کھیلیں جانے والی آپریشن کو عدم استحکام کا نام دے کر ڈالر زدہ اپریشن کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا
ویلڈن مولانا
#جےیوآئی_قبائلی_جرگہ