فاطمہ کے گھر والے دیعت کے نام پر پیسے لے لیں گے اور کھیل ختم ہو جائے گا ۔۔ بےرحم تو والدین بھی ہے جو غربت کی آڑ لے کر اپنے معصوم بچوں کو ان درندوں کے پاس چھوڑ دیتے ہیں
کچھ باتیں اصول کی ہوتی ہیں!
گھر کے دکھ گھر میں رہیں تو اچھا ہے، مگر جامی صاحب اور بوبک صاحب کی جاری بحث نے آج یہ پردہ اٹھانے پر مجبور کر دیا۔
میری والدہ بریسٹ کینسر کی سٹیج تھری سے نبرد آزما ہیں! شوکت خانم محدود وسائل میں ترجیح ان مریضوں کو دیتا ہے جن کے ٹھیک ہونے کا امکان زیادہ ہو۔ والدہ کی عمر زیادہ ہے اور کینسر تیسری سٹیج پر ہے، اس لیے وہ اس ترجیح میں نہیں آتیں۔
وہاں سفارش چلتی ہی نہیں، یہ سب جانتے پیں سو علاج کا خرچ میں خود اٹھا رہا ہوں، اور علاج وہیں جاری ہے۔
شوکت خانم کا میرٹ میرے حق میں نہیں گیا، پھر بھی میں کہتا ہوں کہ وہاں جیسے میرٹ چلتا ہے ٹھیک چل رہا ہے کہ میں پچھلے دو سال سے اسکا شاہد ہوں!
ایسا ہی ہے؟
جامی کی والدہ کا علاج بھی کینسر کی اسی سٹیج پر، اسی ہسپتال میں، میری والدہ سے پہلے شروع ہوا اور میری والدہ کے کینسر کے علاج میں رہنمائی کرنے میں جامی اگر اپنے تجربات شیئر نہ کرتا یا گائڈ نہ کرتا تو میری پریشانی چار گنا ہوتی، آج کی مقابلے!
(آپ سے گزارش ہے کہ ہماری ماؤں کی کامل صحت کے لیے دعا بھی کیجے)
خیر یہاں تک بات کلیئر ہے ناں جی؟
اب ڈیجیٹل میڈیا پر جو ٹارگٹڈ مہم چل رہی ہے آجکل کہ فلاں کا شوکت خانم میں علاج نہیں ہوا، اس وجہ دے یا اس بکواس ریزن کے باعث، تو کیا آپکو نظر نہیں آ رہا کہ ایسی گھٹیا کیمپین اُن مخصوص اکاؤنٹس سے چل رہی ہے جنہیں مسئلہ عمران خان سے ہے، اور نقصان ہسپتال کی ساکھ کو پہنچ رہے ہیں۔
بات یوں ہے کہ یہ ادارہ لوگوں کے چندے پر چلتا ہے، اور چندہ اعتماد پر۔ اعتماد کمزور ہوا تو اس کا اثر سیدھا ان مریضوں پر پڑے گا جن کا علاج اسی چندے سے ہوتا ہے اور باوجودکہ میں پیسے دے کر علاج کروا رہا ہوں مگر جانتا ہوں یہ کہ شوکت خانم ٹرسٹ کتنی بڑی نعمت ہے لاکھوں لوگوں کے لیے!
ایسے وقت میں یہ بحث کہ پوڈکاسٹ میں نام کیوں نہیں لیا، یا تھمب نیل پر نام تھا تو اندر ذکر کیوں نہیں ہوا، کیا مبتذل موضوع ہے!
جب شوکت خانم جیسے ادارے پر باقاعدہ یلغار ہو رہی ہو تو توجہ وہاں ہونی چاہیے یا ایسے مدعوں پر؟
یہ بحث غلط وقت پر، غلط جگہ کھلی ہوئی ہے! خدارا پہلے ادارے کی ساکھ کا دفاع کریں۔ باقی باتیں ہوتی رہیں گی!
کچھ باتیں اصول کی ہوتی ہیں!