اچھی خبر
شنگھائی تعاون تنظیم کے بشکیک اجلاس نے پاکستان کو 2 بڑے اعزازات سے نوازا ہے ایک SCO کی صدارت دوسرا لاہور کو 2 سال کے لئے SCO کی سیاحت اور ثقافت کے دارالحکمت کا درجہ دیا ہے اب پاکستان اس تنظیم کی ایک سال تک صدارت کرے گا اور 2 سال تک SCO کے دس ممالک کے وفود پاکستان آئیں گے
🚨🚨🚨
کیا کراچی میں میر رضا قتل کا کھرا وزیراعلیٰ ہاؤس تک پہنچتا نظر آرہا ہے، کس کو بچانے کیلئے قتل کو خودکشی قرار دیا گیا تھا ؟
پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے انکشاف کیا کہ پوسٹ مارٹم سے پہلے اس کو وزیراعلیٰ ہاؤس بلایا گیا تھا، اور ایڈیشنل آئی جی نے کہا تھا کہ ’’باس‘‘ کے ’’باس‘‘ کا حکم ہر صورت مانو، جو کہا ہے وہ کرو ۔۔۔ بادی النظر میں پہلے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ وزیراعلیٰ ہاؤس میں تیار کی گئی، یا ان کے کہنے پر تیار کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ’سوہنا پنجاب ویژن کے تحت وہاڑی میں سڑکوں کی خوبصورتی اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے روڈ مارکنگ کا کام مؤثر انداز میں جاری ہے واضح اور معیاری روڈ مارکنگ سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو رہی ہے
یہ وہی نواز شریف ہے
• جسے رجب طیب اردگان نے اپنی بیٹی کے نکاح میں گواہ بنایا
• جسے ایٹمی دھماکے کرنے پر سعودی عرب نے مفت تیل دیا
• جسے مشرف سے لینے کے لیے سعودیہ کی ائیر فورس تیار کھڑی تھی
• جس کی گارنٹی پر چین نے سی پیک شروع کیا
اس نواز شریف کو ختم کرنے چلے تھے نواز شریف تو ہمیشہ قوم کے دلوں میں رہے گا💗
@MaryamNSharif@NawazSharifMNS@RashidNasrulah
1950 کے اندر اتفاق فاؤنڈری
میاں صاحب کے والد صاحب نے بنائی میں سمجھتا ہوں
میاں صاحب کے والد انڈسٹریل تھے
اور میں اس وقت ہوٹل کے برتن دھوتا تھا۔
سنیئے عمران خائن کی زبانی
ترکیہ میں ”مَکَّہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ کے تحت قائم کی گئی ”سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی“ کا پہلا باضابطہ اجلاس شروع ہو گیا۔
استنبول میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزراءِ خارجہ، وزراءِ دفاع اور عسکری سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس میں بین الاقوامی سلامتی کے امور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے سے متعلق بات چیت کی جائے گی جبکہ مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے اور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے جبکہ مشترکہ سرگرمیوں کی راہنمائی کیلئے سیکرٹریٹ اور متعلقہ میکنزم کا خاکہ تیار کر کے آئندہ کیلئے روڈ میپ طے کرنے کی بھی توقع ہے۔
[ویڈیو: قناة الإخبارية]
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ،دوست ممالک کا پہلا باقاعدہ اجلاس،پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے وزراء خارجہ و دفاع اور فوجی سربراہان کا گروپ فوٹو،عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز۔
کیا ججوں نے ساتھ یہ بھی لکھا کہ عمران خان ججوں کے داماد ہیں گھر والوں کا کرش ہیں ان جیسا رلیف کسی دوسرے قیدی کو نہی دے سکتے ہیں ؟
حکومت کو چاہیے آج پھر ان ججوں کی تنخواہ اور مراعات بڑھا دیں یہ اشرافیہ کے مفاد کے محافظ ہیں
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بشکیک میں منعقدہ چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں وزیرِ اعظم کی تقریب میں شریک مختلف ممالک کے صدور و وزراء اعظم و عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں.
وزیرِ اعظم کی روسی صدر ولادیمر پوتن، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف سے ملاقاتیں ہوئیں. تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، لاؤس کے صدر تھونگ لون سیسولیتھ، ٹوگو کے صدر فاؤرے گناسنگبے اور منگولیا کے صدر اوخناگین خورلسوخ سے بھی وزیرِ اعظم کی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں.
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات پر گفتگو ہوئی.
"دو نہیں ایک پاکستان" کا نعرہ لگانے والے اب اس پر خاموش رہیں گے۔
اڈیالہ جیل میں تین قیدیوں نے اپنی گرتی صحت کی وجہ سے ہرائیویٹ علاج کی درخواست کی لیکن انکو اجازت نا مل سکی۔
پمز ہسپتال میں پیش آنے والے سانحے میں آگ کیسے لگی گراونڈ کی حقیقت یہ ہے کہ اس بات کا پتا نہیں لگ سکا ہے۔25 Appliances وہاں موجود تھیں جس میں سے کسی سے بھی آگ بھڑک سکتی ہے۔پمز میں 1200 کے سٹاف کی کمی ہے۔میں چاہوں گا کہ پمز کا جو تین سال میں 22 ارب کا بجٹ تھا اس کا آڈٹ ہو جس کی رپورٹ پبلک کی جائے جس میں صرف 7 فیصد ریپیئرنگ اینڈ مینٹیننس کی مد میں تھا۔
پنجاب حکومت تھل کے ریگستان کو سرسبز بنانے کے لیے 11,000 ایکڑ رقبے پر ہائی ایفیشنسی اریگیشن ڈرپ سسٹم کے ذریعے سٹرس آرچرڈز قائم کر رہی ہے۔ پوٹھوہار ریجن میں 400 ڈیمز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ مزید 800 بنائے جا رہے ہیں، زیتون کے باغات، ایکسٹریکشن یونٹس اور مونگ پھلی کی ویلیو ایڈیشن پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
اس مالی سال پیوٹ پروگرام کے تحت آلو، سٹرس اور آم کے لیے پنجاب بھر میں 4 بڑے ایگرو پارکس بنائے جا رہے ہیں تاکہ فصلوں کے ساتھ دودھ اور گوشت کی ویلیو ایڈیشن سے کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا منافع ملے۔ پنجاب کی زراعت کا موجودہ دورِ انقلاب ماضی کے نالائق دور کی تباہیوں کا عملی جواب ہے۔