سانحہ مریدکے پاکستان اور اہل سنت کی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے۔ سن�� نوجوانوں کی بکھری لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ یہ دل دہلا دینے والے مناظر بھلائے نہیں جا سکیں گے۔ سینکڑوں شہید ہو گئے اور قیادت سمیت سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
کچھ علماء و مشائخ ناموس رسالت پر پہرہ دینے کے وقت حجروں میں گھس گئے تھے، آج زمان پارک میں ذلیل و رسوا ہوتے نظر آرہے ہیں۔
بندہ ناچیز اور مولانا خادم حسین رضوی ہم نے عمران خان کے منحوس دورِ اقتدار میں جیلیں کاٹی ہیں۔ عمران خان خود ��یل جانے سے کیوں ڈرتا ہے؟
ملک کی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ نالائق اور کرپٹ سیاستدان ہیں۔ حزب اقتدار ہو یا حزب اختلاف، مہنگائی میں پسنے والے عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔ مفادات کی سیاست کے کھلاڑی ملکی مسائل میں مسلسل لاتعلق نظر آ رہے ہیں۔ ملک مزید ایسے سیاستدانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا