معید پیرزادہ کا دیڑھ منٹ کا یہ تجزیہ،
عمران خان کی ذات اور ان کی عوام دوست سیاست کا بہترین احاطہ کرتا ہے.
ہر ذی ہوش اور محب وطن پاکستانی اسے ضرور دیکھے.
اللہ ایسے unique لیڈر وہاں پیدا کرتا ہے جہاں بہتری کی اشد ضرورت ہوتی ہے.
@MoeedNj#FreeKhanFreePakistan
اڈیالہ کے باہر چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی خان کے شوہر احد خان سے صحافی کا سوال
آپ کہہ رہےہیں آپکو آئی ایس آئی کے لوگوں نے خفیہ مقام پر بلایا کیا ایجنڈا ہے ؟
" انہوں نے کہا تھا کہ بہنوں سے ملوانا ہے بیٹیوں کو انہیں جاکر کہیں کہ باہر آکر سیاسی بات نہیں کریں گی،میں نے کہا ٹھیک ہے میں پیغام دے دیتا ہوں مان گیئں تو انکی مرضی ہے"۔احد خان
عمران خان کو کس جرم کی سزا دی گئی؟
پاکستان میں تیل کی نہریں بھی چل پڑیں، تیل کے کنویں بھی ابل پڑیں، تو امریکہ کہہ گے انہيں بند کرو۔ پاکستان خوشحال ہوگیا تو سعودی عرب امارات کویت قطر میں جا کر مزدوری تمہارا "پے" کرے گا؟
کہے گا اب عرب تو اتنی سستی مزدوری کرنے سے ریے کہ ایک ایک کمرے میں چھ چھ لڑکے رہیں، سالوں گھر والوں سے، بیوی بچوں سے دور زندگی بسر کریں۔ جب بیس پچیس سالوں بعد واپس آئیں تو بچے پیچاننے سے انکار کر دیں۔ بیوی بوڑھی ہو چکی ہو۔
چند پیسوں کے لیے اپنا سب کچھ امریکی کمپنیوں پر لٹا دیں۔
پچھلے دس بارہ سالوں میں تین بار پاکستان میں بڑے پیمانے پر تیل دریافت ہوا۔ تینوں بار امریکی اور سعودی پہنچ گئے کہ فورا انہیں بند کرو۔ تمہارا کیا لینا دینا تیل اور ثروت سے؟ مطلب جاؤ اور عرب ملکوں میں مزدوری کرو۔
کراچی اور بیروت کو برباد کرکے دبئی کو آباد کیا۔
پچھلے 78 سالوں میں، قائداعظم کے بعد صرف ایک لیڈر عمران خان آیا جس نے کہا کہ ہمارے لوگ باہر مزدوری کرنے جاتے ہیں تو انہيں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ کہا وہ ایسا پاکستان بنائیں گے کہ لوگ باہر سے پاکستان مزدوری کرنے آیا کریں گے۔ یہ ایک حسین لیکن قابل عمل خواب تھا۔
نتیجہ کیا نکلا؟ امریکی، اماراتی اور سعودی غلاموں نے اسے وزیراعظم ہاؤس سے اٹھا کر اڈیالہ جیل میں بند کر دیا۔ پچھلے ساڑھے تین سالوں میں وہ وہاں بدترین حالات میں قید ہے۔ اب اسے آہستہ آہستہ اسے مار رہے رہیں تا کہ دوبارہ کوئی پاکستان کی خودمختاری اور خوشحالی کا جواب نہ دیکھے۔ ہمیشہ پاکستانی دیار غیر میں مزدوری کرتے رہیں۔
یقین کریں چار سالے پہلے جان پرکنز کی کتاب "اقتصادی غارتگر" افسانہ لگتی تھی۔ اپنی آنکھوں کے سامنے ایک محب وطن مخلص لیڈر کے ساتھ یہ بدترین سلوک ہوتے دیکھا تو کتاب کی سچائی آشکار ہوئی۔ اور استعمار کی شیطانیت سمجھ میں آئی۔
#FreeImranKhan
نئی امریکی سفیر کا سی وی پڑھیے، پیغام اسی میں لکھا ہے
10 نومبر کو ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا۔ تقرری سینیٹ کی توثیق سے مشروط ہے، مگر وہ پہلے ہی جنوری 2025 سے اسلام آباد میں ناظم الامور کے طور پر سفارت خانہ چلا رہی ہیں، اور اگست 2024 سے ڈپٹی چیف آف مشن تھیں۔
اب ان کا ریکارڈ دیکھیے، کیونکہ اصل خبر اعلان میں نہیں، اس فہرست میں ہے۔
لیبیا میں وہ 2009 سے 2011 تک پولیٹیکل اینڈ اکنامک کونسلر رہیں، اور فروری 2011 میں انقلاب کے دوران سفارت خانے کے انخلا تک وہیں موجود رہیں۔ بعد میں لیبیا میں امریکی مشن کی ڈپٹی چیف آف مشن اور ناظم الامور بھی رہیں۔ کویت میں بطور اکنامک کونسلر انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ مل کر عراق سے امریکی افواج کے انخلا پر کام کیا۔ دبئی میں وہ ایران ریجنل پریزنس آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر تھیں، یعنی وہ دفتر جو ایران پر نظر رکھنے کے لیے بنایا گیا کیونکہ تہران میں امریکی سفارت خانہ نہیں۔ اگست 2021 سے جولائی 2024 تک وہ دوحہ میں ڈپٹی چیف آف مشن رہیں، وہی قطر جو آج ایران جنگ میں سب سے بڑا ثالث ہے۔ اس سے پہلے ترکمانستان میں کلچرل آفیسر، اور واشنگٹن میں شمالی افریقہ امور کے دفتر کی ڈائریکٹر۔ اور ایک پرانی تعیناتی اسلام آباد میں بھی تھی، بطور قونصلر افسر۔ تعلیم پرنسٹن اور ہارورڈ، اور 2017 میں نیشنل وار کالج کی ڈسٹنگوشڈ گریجویٹ۔
یہ ترقی، تجارت یا تعلیم کا کیریئر نہیں۔ یہ بحران اور جنگ کا کیریئر ہے۔ انقلاب کے وقت لیبیا، انخلا کے وقت عراق کا محاذ، ایران کی نگرانی کا دفتر، اور ثالثی کے وقت قطر۔ اور یہ پروفائل اس وقت اسلام آباد بھیجی جا رہی ہے جب ایران کے ساتھ جنگ جاری ہے، ہرمز بند ہے، اور پاکستان اسی خطے کے دروازے پر بیٹھا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمیں یہ سوال خود سے پوچھنا چاہیے کہ امریکی سفیر کی تقرری ہمارے ہاں اتنی بڑی خبر کیوں بنتی ہے۔ جواب تلخ ہے۔ اس لیے کہ اس ملک میں اصل تعلق واشنگٹن اور راولپنڈی کے درمیان چلتا ہے، اور ایوان میں بیٹھی حکومت اس میں تیسرا فریق ہے، وہ حکومت جو منتخب نہیں بلکہ بٹھائی گئی ہے۔ اسی لیے ہمارے ہاں یہ دیکھا جاتا ہے کہ نیا سفیر کس کو پہلے ملنے جائے گا، اور اسی سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ اس سال کا بندوبست کیا ہوگا۔
نیٹلی بیکر کا کام اپنے ملک کے مفاد کی حفاظت ہے، اور وہ بظاہر یہ کام جانتی ہیں۔ سوال ان پر نہیں۔ سوال ہم پر ہے کہ ہم نے اپنی خارجہ پالیسی، اپنی معدنیات، اپنا اسلحہ اور اپنا بیانیہ اس جگہ رکھ دیا ہے جہاں فیصلہ ہمارے ووٹ سے نہیں ہوتا۔ جس دن اسلام آباد میں آنے والے سفیر کی اہمیت عوام کے ووٹ سے آئے ہوئے وزیراعظم سے کم ہو جائے گی، اس دن ہم آزاد ہوں گے۔
حوالہ: بزنس ریکارڈر، امریکی سفارت خانہ اسلام آباد، آج نیوز، دی نیوز
تحریر: محمد فرخ
میرے والد کو آج صبح انکی ورکشاپ سے سادا کپڑوں والے افراد اغواء کر کے لے گئے ہیں۔
میں یہاں بہت واضح کر دوں کہ میں نے حسنین رفیق کے پوڈ کاسٹ میں بہت واضح طور پر بتایا تھا کہ میرے والد ہمارے ساتھ نہیں ہوتے انہوں نے 18 سال پہلے دوسری شادی کر لی تھی اور تب سے وہ اپنی دوسری فیملی کے ساتھ رہتے ہیں، میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ جیل کے عرصہ میں جب وہ پہلی بار جیل آئے تھے تو میں انہیں دو سال بعد سامنے دیکھ رہی تھی۔
میرے والد کا میرے کسی عمل سے کوئی لینا دینا نہیں نا انہیں سوشل میڈیا کا پتا ہے۔
میرے کسی فیملی ممبر کا سوشل میڈیا سے کوئی لینا دینا نہیں۔ میں بالغ ہوں اور اپنے ہر کام ہر عمل ہر کہی گئی بات کے لئیے خود ذمہ دار ہوں۔
اگر کسی ادارے کو میں مطلوب ہوں تو مجھے نوٹس دیں میں خود متعلقہ ادارے پیش ہو جاؤں گی آپ چوروں کی طرح حرکتیں نا کریں میں نا تو رُوپوش ہوں نا بھاگ کر کہیں جا رہی ہوں۔
عمران خان کو جیسے خفیہ رستوں سے ہسپتال لیجایا جاتا ہے ، نا بہنوں کی ملاقات ہوتی ہے نہ ذاتی معالجین کی ، معلوم نہیں کیسے انجکشن لگائے جاتے ہیں ، یہ ایک ایک بات ہمارے دل پر نقش رہے گی۔
اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں توفیق ملے اور ہم ایک ایک چیز کا حساب لیں۔ سیکنڈ لیفٹننٹ سے لیکر آرمی چیف تک لیں۔
آئی جی فوجی آپریشن کی وضاحتیں دے رہا ہے ، ڈی جی میڈیکل کالج میں جاکر بیانیہ بنا رہا ہے ، لڑنے والی فوج اڑنے والے لگژری جہاز خرید رہی ہے ، آرمی چیف نئے صوبے بنا رہا ہے ، الیکشن جیتنے والا جیل میں ہے ، ہارنے والے حکومت میں ہیں۔
مسکرائیے یا روئیے آپکی مرضی یہاں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہونے والا۔
پاکستان کے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اپنی کتاب ” اقتدار کی مجبوریاں“ میں لکھتا ہے کہ ہمارے آرمی چیف کا انتخاب ڈیپ سٹیٹ پینٹگان امریکہ سے ہوتا ہے۔ہمارے جنرل CIA کے ایجنٹ ہوتے ہیں جس کے ذریعے CIA جنوبی ایشیا میں اپنی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔۔جب عمران خان جنوبی ایشیا میں امریکہ کی مفاد کے لیے خطرہ بن گیا پھر جوبائڈن اور CIA نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانے کے لیے سائیکوپیتھ جنرل عاصم منیر کا انتخاب کیا کیونکہ CIAکے لیے جو کام جنرل عاصم منیر نے کیا ہے وہ کام کوئی اور جرنیل اتنی اسانی سے نہیں کر سکتا تھا۔جب عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کو قریب لانے کی کوشش کی تو اس وقت جرنیل عاصم منیر نے بطور DGISI امریکہ کے اشارے پر افیشل میٹنگ میں ایرانی ملٹری لیڈرشپ کو گالیاں دی جس پر ایرانی ملٹری لیڈرشپ نے پاکستانی حکومت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو DGISI کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔۔
اج بھیCIA امریکہ میں جنرل عاصم منیر کو جو ویل سن کی بل سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے....
جب ڈاکٹر عبدالقدیر خان عمران خان جرنیل فیض حمید اور جنرل سرفراز شہید امریکہ کی ناجائز مفادات کے خلاف گئے تو اج ان ہیروں کا انجام اپ لوگوں کے سامنے ہے۔جنرل فیض حمید کی کرپشن اور سیاسی کارنامے کی گناہ اپنی جگہ اگر اس وقت جنرل فیض حمید کو ڈی جی ائی ایس ائی کے عہدے سے نہ ہٹا دیتے تو میرے خیال میں اج افغانستان اور پاکستان میں خاص کر پختونخوا میں امن ہی امن ہوتا۔
سب سے خطرناک چیز بشریٰ بی بی کا صبر ہے جو موجودہ رجیم اور اُن کے رکھوالوں کو لے ڈوبے گا۔
تاریخ گواہ ہے کہ جب جب حق نے کفر کے سامنے صبر کر لیا، الله نے معجزے دکھائے ہیں اور جب تم کسی کے ساتھ ایسا کرو گے تو تمہارے ساتھ بھی ویسا ہی ہوگا، اور یہ ہو گا ہو کر رہے گا.
#خان_کو_طبی_سہولت_دو
برازیل کے میئر نے مریضوں کی شکایات پر اچانک ہسپتال کا دورہ کیا اور دو ڈاکٹروں کو سٹور روم میں گین کپیٹا کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ‘ایمرجنسی روم لوگوں سے بھرا پڑا ہے اور تم لوگ یہاں چوم چاٹ کر رہے ہو۔ تم بدمعاش ہو۔ تم کمینے ہو!’ میں تم دونوں کو نوکری سے نکالتا ہوں۔۔
1989 میں عمران اور میں ایک یونانی جزیرے میں ایک دوست کے گھر ایک کمرے میں دو ہفتے ساتھ رہے ۔ میں وہاں موجود ہوتا یا نہیں ، وہ رات کو اور صبح کے وقت نماز پڑھا کرتا تھا۔ وہ بارہ دوستوں کے گروپ میں واحد مسلم تھا۔ وہ اللہ پر اپنے ایمان کی وجہ سے نہ تو شرمندہ تھا اور نہ ہی مغرور ۔
۔
اس کے غیر جانبدارانہ مذہبی روئیے نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں اس کے ساتھ اپنے کیتھولک عقیدے کے متعلق گفتگو کروں ، جس پر میں اعلانیہ طور پر عمل نہیں کرتا تھا۔
۔
وہ اس سیکولر دنیا میں ایسے چند لوگوں میں سے ایک ہے جس کے ساتھ میں خود کو دقیانوسی محسوس کئے بغیر عبادت، خدا، خیال کی آزادی اور اخلاقی ذمہداری جیسے موضوعات پر مذہبی تناظر میں گفتگو کرسکتا ہوں ۔ اس کا عقیدہ میرے عقیدے سے زیادہ مضبوط ہے۔ میرا عقیدہ زیادہ تشکیک پسندانہ اور خود پر شک کرنے والا ہے۔ عقیدہ اس کی ہستی کی اساس ہے، تاہم یہ ہستی دوسرے نقطہ ہائے نظر کے لئے کشادہ ہے اور دوسری روایتوں کو قبول کرتی ہے۔ یہ دونوں عمران خانوں کے اخلاقی انتخابوں کو تشکیل دیتی ہے : ایک عمران خان مغرب والا اور دوسرا پاکستان والا ۔
۔
وہ ظاہری تضادات والا انسان ہے ۔ رحجان کے اعتبار سے ایک صوفی ہونے کے ناتے وہ یہ یقین نہیں رکھتا کہ ملا خدا اور انسانوں کے مابین وسیلہ ہیں۔ وہ مذہبی عقیدہ رکھنے والا ایک ایسا شخص یے جو پر شور نائٹ کلبوں میں عورتوں اور مردوں کے مخلوط گروپوں میں سہولت محسوس کرتا ہے بلکہ سہولت سے بھی کچھ سوا، کیونکہ وہ کبھی ان نائٹ کلبوں میں باقاعدگی سے آیا جایا کرتا تھا۔ یقینا وہ لندن میں ٹریمپ میں ایسا ایک ہی شخص رہا ہوگا جو الکوحل نہیں پیتا تھا۔ یہ اس کے مذہب کے خلاف ہے اور ایک ایتھلیٹ کی حیثیت سے اس کی صحت کے لئے بری ہے ، تاہم اس نے میرے شراب کو ناپسند نہیں کیا۔
۔
وہ عورتوں سے محبت کرتا ہے اور اس اقلیم میں اس کی کامیابیاں کرکٹ پچ پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ وہ ہنس سکتا ہے اور اپنے خلاف بھی لطیفہ سن سکتا ہے ۔ وہ اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کے لیے اچھا باپ ہے۔ وہ اب بھی ان کی ماں ، اپنی سابقہ بیوی کا دوست ہے۔ جمائما خان مغرب میں اس کی طرف سے لڑتی ہے اور اس حد تک چلی جاتی ہے کہ پاکستان میں اس کی جیل سے رہائی کے لیے لندن میں مظاہروں کا انتظام کرتی ہے۔
۔
بہت سے مرد سابقہ بیویوں کو تو چھوڑئیے اپنی موجودہ بیویوں کے ساتھ بھی اس درجہ وفاداری کا دعویٰ نہیں کرسکتے ، اور مجھے اضافہ کرنا چاہیے کہ وہ ایک اچھا دوست بھی ہے۔
۔
چارلس گلاس
روم ، اٹلی
۔
تیاری پکڑیں۔فضل الرحمن صاحب کو مکمل لانچ کیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے گندی وڈیوز۔ یہاں تک کے دہشتگردی کے حملے۔ یا انکے مدرسے کو گرانا۔ اس میں بندے شندے بھی مارے جا سکتے
مطلب کہانی میں اتنا رنگ بھر دینا ہے کہ سب سچ لگے گا۔اور مقصد بیانیہ ہاتھ میں لینا۔ مطلب بیانیہ فضل صاحب کو دینا
عزت ماپ ڈی جی صاحب اگرچہ آپ کا اور عقل کا آپس میں وہی تعلق ہے جو جنات کا بجلی سے ہے لیکن کیا کریں ہمارے پاس یہ ایک کی بورڈ ہے اور ایک اکاونٹ بس۔ تو ہمارے پاس بس یہی کچھ ہے۔ سن لیں۔
ڈی جی صاحب جب آپ چالیس پچاس تبصرہ پاڑوں کا جتھہ سامنے بٹھا کر کہتے ہیں کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تو ایک تو آپ کو جھوٹ بولتے دیکھ کر ہماری طبیعت سرشار ہوتی ہے۔ دوسرا آپ کے سامنے بیٹھے صحافتی یتیم دکھائی دیتے ہیں تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے کہ یہ وہ بے شرم ہیں جنکے منہ پر آپ جھوٹ بولتے ہیں۔
عزت ماپ ڈی جی صاحب اسی طرح جب آپ یونیورسٹیز میں جاتے ہیں تو یقیننا آپ کو طلباء کے منہ پر جھوٹ بولنا ہوتے ہیں تو وہ جو آپکے سامنے بچے بیٹھے ہوتے ہیں وہ کسی کرنل کے بچے نہیں ہوتے وہ چھاونیوں میں اونچی دیواروں کی پیچھے نہیں پلے ہوتے نہ ہی یہ آپ کی طرح بارہ جماعت پاس پھدو دماغ ہوتے ہیں۔
انکے پاس سبھی سوشل میڈیا ایپس ، معلومات اور مشاہدہ موجود ہوتا ہے۔ ان سب کو سب پتہ ہے۔ لہذا جب وہ آپ کی منہ زبانی آپ کے فرمودات سنتے ہیں تو وہ آپ سے مزید نفرت کرتے ہیں ، آپ کا مذاق اڑاتے ہیں اور آپکی ذہنی بلوغت کو تاسف کی نظروں سےدیکھتے ہیں۔
لہذا یونیورسٹیز میں جا کر جھوٹ بولنے کی ایکسرسائز دوبارہ شروع کرنے کا ایک بار پھر شکریہ۔
یہ انتہائی اہم اور توجہ طلب!! کوٹ لکھپت جیل میں قید میری والدہ، @DrUzma_KhanPK کے بارے میں میری خالہ روبینہ خان کا بیان:
"مجھے غیر رسمی ذرائع سے کوٹ لکھپت جیل کے اندر سے یہ اطلاع ملی ہے کہ میری بہن عظمیٰ خان کا بلڈ پریشر بھی شوٹ کر رہا ہے (خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے) اور انہیں کوئی طبی علاج نہیں مل رہا۔ یہ ہر گز حادثاتی/قدرتی نہیں ہے۔ اپنے دیگر بہن بھائیوں کی طرح، ان کا بلڈ پریشر ہمیشہ جینیاتی طور پر کم سے نارمل رہا ہے۔
اہلخانہ کو جیل حکام کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ان کے دل کا والو کی تبدیل شدہ ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں فوری طور پر کسی ماہرِ امراضِ قلب کو دکھایا جانا چاہیے۔"
– روبینہ خان
یہ بہت سنگین ہے۔ میری والدہ کا دل کا والو تبدیل شدہ ہے اور بغیر کسی علاج کے ان کا بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے۔ حکام کو چاہیے کہ وہ انہیں فوری طور پر ان کے اپنے ڈاکٹر سے ملنے دیں۔
ولی خان کا ٹویٹ
@oxwali@UNHumanRights@UN@amnesty@amnestysasia@hrw@HRCP87
یا اللّه۔ بادشاہِ حقیقی۔ تیرے فیصلے کے سامنے کسی انسان کی کوئی اوقات نہیں۔
یا اللّه۔ یا مالکِ کل کائنات۔ آپ کو آپ کی شان کریمی کا واسطہ۔ عمران خان پر خصوصی فضل اور حفاظت فرمائیے۔
اور عمران خان کے دشمنوں سے نمٹنے کے لئے آپ ہی کافی ہو جائیے، رب کریم۔ یا ذوالجلالِ و الاکرام۔ 🙏
تہران یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایرانی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر فواد ایزدی کے مطابق:
عاصم منیر امریکہ کے نمائندہ خصوصی ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی مدد سے عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹا۔
عاصم منیر کا اصل کام امریکہ کے لیے جاسوسی کرنا ہے۔ وہ امریکی جاسوس ہیں۔
عاصم منیر مسلسل ایران کے دورے کرتے ہیں تاکہ ہماری اعلیٰ حکومتی شخصیات کا جائزہ لے سکیں اور ان کے بارے میں امریکہ کے لیے خفیہ رپورٹس تیار کریں۔ وہ صدر مسعود پزشکیان، میجر جنرل محسن رضائی، اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بارے میں رپورٹس لکھ کر سی آئی اے کو بھیجتے ہیں۔
سورس :Namkeen Hakeem
دل ڈرتا ہے ، زبان میں لغزش ہے ، ہاتھ کانپتے ہیں ، فوج اب زیادہ سے زیادہ یہ کرسکتی ہے کہ عمران خان کو ختم کردے۔ فوج نے بہت سے ایسے کام کیے جنکی توقع نہ تھی ، امید نہ تھی۔ اس ایک کے علاوہ وہ کونسی انہونی ہے جو رہتی ہے؟
یہ کہنا بھی مشکل ، یہ سوچنا اور تصور کرنا بھی مشکل۔ پچھلے کئی سالوں سے ہم جیسے کئی ہزاروں کی دنیا اس ایک آدمی کے گرد گھومتی ہیں۔ تصویریں اسکی ، ذکر اس کا ، مشکلات اسکے نام کی امیدیں اس کے نام کی۔ ہم میں سے کتنے ہیں جو اسکے نام پر جیتے ہیں اس کے نام پر مرتے ہیں۔
لیکن اگر یہ فوج کر بھی گزرے پھر کیا ہوجائے گا ؟ کیا فوج کو پڑنے والے جوتوں میں کمی آجائے گی؟ کیا فوج اچانک سے معاشی انقلاب برپا کردے گی؟ کیا ملک میں دولت برسنے لگے گی؟ ہر مسئلے کی جڑ فوج ہے ، ہر جگہ بدامنی فوج پھیلا رہی ہے ، ذلت اور نفرت کا شکار فوج ہے۔ اس انہونی سے تو ان سب کو ضربیں لگیں گی۔
یہ سب کہنے سے فوج کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا اور آپ میں سے اکثریت کی دل آزاری ہوگی۔ لیکن صورت کوئی بھی ہو فوج کی بربادی اب فوج کا مقدر ہے۔ پچھلے چار سال سے ہم یہی دیکھ رہے ہیں۔
پوری قوم کے سامنے یہ معاملہ رکھنا انتہائی اہم ہے۔ عمران خان صاحب کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہونے کو آ رہا۔ لیکن جو پرسوں کی میٹنگ میں عمران خان صاحب نے بات بتائی ہے وہ انتہائی باعث تشویش ہے۔ ان کا بلڈ پریشر اس کی جو اونچی سطح ہے وہ 192 تک گئی ہے اور یہ تسلسل سے ہو رہا ہے۔ اس سے خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کو کیا کھلایا جا رہا ہے ان کو کیا دوائی دی جا رہی ہے ان کی کیا نگہداشت ہو رہی ہے۔ اور یہ نظام کا اصرار ہے کہ ان کے جو ذاتی معالجین ہیں جو 40 سال سے ان کی نگہداشت کر رہے ہیں ان کو ان تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ اس سے کچھ کچھ شبہات نہیں بلکہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
عمران خان کی جان کی حفاظت ہم سب کا فریضہ ہے پوری قوم کا فریضہ ہے۔ یہ بات میں بڑی وضاحت سے قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب کی جان کو اس وقت خطرہ ہے۔
سلمان اکرم راجا
@salmanAraja
#MunirWillBeTheKiller