چاندنی دسمبر کی
رات اس نے پوچھا تھا :
"تم کو کیسی لگتی ہے؟
چاندنی دسمبر کی ۔۔۔ !"
میں نے کہنا چاہا تھا :
"چاند ہمسفر ہو جب
سال و مہ کےبارے میں
گفتگو کے کیا معنی؟
چاہے کوئی منظر ہو
جون ہو، دسمبر، ہو
دھڑکنوں کا ہر نغمہ
قربتوں کا ہر لمحہ
منظروں پہ بھاری ہے
پھر... ہرایک منظر پر
ایسا لگتا ہے ۔۔۔ جیسے
اک نشہ سا طاری ہے"
لیکن، اس کی قربت میں
کچھ نہیں کہا میں نے
تکتی رہ گئی مجھ کو
چاندنی دسمبر کی !
اعتبار ساجد
جو ہو سکے تو میّسر ہمیں تمام رہو
قیام دل میں کرو اور یہیں مدام رہو
یہ کوئی بات کہ اِس کے ہوئے کبھی اُس کے
ہمارے ہو تو سراسر ہمارے نام رہو
🦋
#سوچ_کا_سفر
عظیم مجاہد و سپہ سالار سلطان صلاح الدین ایوبی کو اسکے ایک سپاہی نے اطلاع دی
کہ شہر میں ایک وعظ ( مولوی، عالم،مقرر) آیا ہے
اسکا بہت چرچا ہے لوگ اسکو سننے کیلئے جاتے ہیں باتیں بہت پُراثر کرتا ہے
تو سلطان نے بھیس بدل کر ملنے کا ارادہ کرلیا کہ دیکھیں کون ہے.?
وہ وعظ سلطان صلاح الدین ایوبی بھس بدل کر اسکے پاس پہنچ گئے اسکا بیان ختم ہونے کے بعد سلطان نے پوچھا
کہ بیت القدس مسلمانوں سے فتح کیوں نہیں ہورہا ہے.?
کیا وجہ ہے.?
اس عالم نے کہا کہ بس دعا مانگتے رہو بیت المقدس فتح ہوجائے گا۔
سلطان نے یہ سننا تھا فوراً تلوار نکالی اور پوچھو کون ہو تم کس نے بھیجا ہے۔؟
تمہیں سلطان نے جان لیا کہ یا۔۔۔۔ہودی جاسوس ہے
جو عالم کا بھیس بدل کرآیا۔ اور لوگوں کو جہاد کے بجائے دعا کا حکم دے رہا ہے۔
سلطان صلاح الدین ایوبی نے اسکا سر قلم کردیا۔
یہی کچھ دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے ہم سب مسجدوں میں بیٹھ کر بددعائیں کررہے ہیں
دعائیں مانگ رہے ہیں
لیکن ظالم تباہ ہونے کے بجائے مزید طاقت ور ہورہے ہیں کیوں؟؟؟
کیونکہ ہم نے عملی جدوجہد کو چھوڑ کر صرف دعاؤں اکتفا کیا ہواہے
اگر صرف دعاؤں سے ہی ظلم ٹلتے تو حضور انورؐ کو کیا ضرورت تھہ غزوہ بدر، خندق، احد، جیسی مشقت اٹھانے کی؟
اسلام صاف کہتا ہے۔ عملی جدوجہد سے منزلیں ملا کرتی ہیں جب نبیوں پغمبروں کو دعا کی جگہ جہاد کا حکم ملا تو ہم مسلمانوں کو کونسی چیز جہاد سے روک رہی ہے
اور میں کے تمام عیاشوں پہ لعنت بھیجتی ہوں جو مالی طور پر بیحد مستحکم ہونے کے بعد بھی غزہ میں اپنے بھائیوں کو خون میں۔لت پت دیکھ کر بھی اپنی عیاشیوں میں مطمئن و مگن ہیں
یوں تو ساری مسلم کنٹریز منافق بنی ہوئی ہیں مگر سب سے بےغیرت سعودی عرب کے تماش بین ہے
مسکرایا کرو کیونکہ!
غموں کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
سانسوں کو گروی رکھ لیں
ان کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
آنکھوں کی مسکان چھین لیں
سو دل سے مسکراؤ
کیونکہ...! تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے
❤️
اے عشق ادھر آ تجھے عشق سکھاؤ ں
دریا میں بیٹھ کر تجھے بیعت کراؤں
تھک جاتے ہیں لوگ اکثر تیرے” عین “ پر آکر
عین شین سے آکر تیرے قل میں سماؤں
اے عشق تیری عاشق ہوں آسنگ تو میرے
سینے سے لگا کر تجھے سر مست بناؤں
تو جھوم اٹھے دیکھ کر دیوانگی میری
آوجد کی حالت میں تجھے رقص کراؤں
#قومی_زبان