آزاد کشمیرمیں الیکشن سے قبل ہی دھاندلی ہوگئی، حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں پریزائڈنگ افسر کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر میں پولنگ بیگز سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
7 August, highways across the country will come to a standstill as people unite to demand relief.
End the unjust Petroleum Levy. Our demand is clear:
Stand with the people. Raise your voice.
#بھتہ_لیوی_ختم_کرو#7AugustRoadBlock#7AugustRoadBlock
جماعت اسلامی تحصیل کبل سوات کے زیر اہتمام ظالمانہ ٹیکس،پیٹرولم لیوی نامنظور جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی عنایت اللہ خان خطاب کررہے ہیں۔
7 اگست کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں بڑی شاہراہوں پر پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا شمالی، بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن میں بھی کارکنان موٹروے اور اہم شاہراہوں پر اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ پرامن احتجاج میں شریک ہوں گے۔
اس احتجاج کے ذریعے ہم مطالبہ کریں گے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، پاکستان میں پٹرولیم لیوی ختم کی جائے، اور پٹرول کی قیمت آئندہ تین سال کے لیے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ معیشت کو مضبوط کرنے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں استحکام ناگزیر ہے۔ جب کاروبار چلے گا، صنعت ترقی کرے گی اور روزگار بڑھے گا، تب ہی عوام اور کاروباری طبقہ ٹیکس ادا کرنے کے قابل ہوگا۔
کسان اور عوام سب ہی پریشان
کبھی آٹا غائب اور کبھی گندم شارٹ
کسانوں کو مافیا کہنے والے خود مافیاز کی سر پرستی کر رہے ہیں
دنیا میں پاکستان 8 ویں پر گندم پیداکرنے والا بڑا ملک ہے لیکن اب گندم امپورٹ ہو گی اس نا اہلی اور نا لائقی پر قصور وار کون ہے ؟
#گندم#آٹا#PublicAwareness
یہ اشرافیہ کا پاکستان ہے ،یہاں حکومت کا کام گھر بنانا نہیں گھر گرانا ہے؟؟؟بات غریبوں کی ہوتی ہے تو اس طرح کا آپریشن ہوتا ہے ،بات ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کی اشرافیہ کی بلڈنگ کی ہوتی ہے تو وزیراعظم بچانے کیلئے آگے آتے ہیں۔ضلع کوٹ ادو تحصیل سرور شہید چکنمبر 568 محلہ رحمٰن پورہ میں 40/ 50 سالوں سے آباد 100 سے زائد گھر اور سینکڑوں خاندانوں کو بے گھر کیا جارہا ہے،کہا جا رہا ہے کہ یہ سرکاری زمیں ہے ،جناب۔۔ لیکن 40/50 سالوں سے یہ لوگ یہاں رہ رہے ہیں،حکومت نے ان کو بجلی گیس کے میٹر دیئے ہیں، لوگوں نے خون پسینہ کی کمائی سے گھر بنائے ہیں، ۔حکومت نے جوڈیشل کمپلیکس بنانے کے لئے علاقے سے باہر کی بجائے آبادی والی جگہ کا انتخاب کیا۔۔مقامی لوگوں نے بار بار درخواست کی کہ آپ جوڈیشل کمپلیکس ضرور بنائیں لیکن اس کمپلیکس کو آپ علاقے کے اندر ہی دوسرے روڈ پر لے جائیں جو سرکاری جگہ ہے اور کھلی جگہ بھی ہے ۔۔۔
لیکن ایسا نہ کیا گیا
مقامی لوگوں نے اک مہینہ سے زائد وقت تک پر امن کیمپ لگایا انصاف مانگتے رہے۔
قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے فلور پر بھی بات ہوئی لیکن اس پر کوئی نظر ثانی نہیں کی گئی ۔۔اب گزشتہ چند روز سے آپریشن شروع ہوچکا ہے اور سینکڑوں گھروں کو مسمار کردیا گیا ہے ۔۔اور کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا،
جبکہ مقامی لوگ وقت مانگ رہے ہیں کہ ہمیں تھوڑا وقت تو دیں کہ ہم اپنا ملبہ شفٹ کرسکیں ۔۔۔کیا گھر/ چھت کی فراہمی ریاست کا فرض نہیں ہے؟سرکاری ادارے پہلے لوگوں سے پیسے لیکر سرکاری زمین پر ان کو گھر بنانے دیتی ہے جب وہ سالوں کی محنت اور خون پسینے کی کمائی سے گھر بنا لیتے ہیں پھر تجاوزات کہہ کر گراتے ہیں اور آبادی کا معاوضہ تک نہیں دیتے،
مقامی لوگوں نے بار بار درخواست کی کہ پہلے کمپلیکس کو کسی اور جگہ بنایا جائے ۔۔۔
یا مقامی لوگوں کو متبادل جگہ دی جائے ۔۔
لیکن افسوس کہ سینکڑوں گھروں کو مسمار کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے دو دن میں آپریشن مکمل کیا جائے گا ۔۔۔
اسلام آباد- نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ آزاد کشمیر کی صورتحال پر غور کے لیے منعقدہ کشمیر امن جرگہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر تشکیل پانے والے امن جرگہ کے مقررین اور اہم شرکاء میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، سابق امراء جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی، ڈاکٹر خالد محمود، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان شکیل احمد ترابی، صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر علامہ امتیاز احمد صدیقی، حریت رہنما جاوید مقبول بٹ، بریگیڈیئر (ر) الطاف، سابق بیوروکریٹ محمد سلیم بسمل، اوورسیز کشمیری رہنما سردار ذوالفقار روشن، تنویر احمد خان، پیر ڈاکٹر سلطان العارفین اور تاجر رہنما مسعود رضا نے شرکت و خطاب کیا۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
کشمیر امن جرگہ نے حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے شدہ معاملات پر فوری عملدرآمد، آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے جائزے کے لیے غیرجانبدار قومی فیکٹ فائنڈنگ مشن کے قیام اور 27 جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کو آزاد، منصفانہ اور شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرگہ نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اداروں اور ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کی اطلاعات پر بھی اطمینان کااظہار کیا۔ شرکاء جرگہ نے حکومت پر زور دیا کہ موجودہ بحران کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات، سیاسی تدبر اور عوامی اعتماد کی بحالی میں مضمر ہے۔
لیاقت بلوچ نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کو مقبوضہ کشمیر کے حالات سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ مقبوضہ کشمیر گزشتہ 79 برس سے بھارتی ناجائز قبضے، ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا شکار ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں مسائل کے حل کے لیے جمہوری اور سیاسی راستہ موجود ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ آزاد اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے درمیان روابط بڑھنے چاہیے۔ اگر مقبوضہ کشمیر کے رہنما فاروق عبداللہ آزاد کشمیر آنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ملنی چاہیے، تاہم بھارت اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی گرفتار کشمیری قیادت کو رہا کرے تاکہ وہ بھی ان کے ساتھ آ سکے۔
#AzadKashmir #Kashmir
لاہور میں 60 ہزار آوارہ کتوں کا خطرہ جان لیوا بن چکا
2 ماہ میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے میو ہسپتال میں ایک اور چل بسا
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اس کا مجرم اور ذمہ دار کون ہے ؟؟
صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں سنگین غفلت ہے۔
شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی 22 سال سے کراچی میں پانی کی ایک بوند کا اضافہ نہیں کر سکے
منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی
@monemzafarkhan
جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ملک کو درپیش توانائی اور تعلیمی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جامع قراردادیں منظور کی ہیں، ان قرار دادوں کے اہم نکات پیش خدمت ہیں۔
🌞 A day of fun, friendship, and unforgettable memories!
At the Aghosh Karachi Summer Camp & Picnic, orphan children enjoyed swimming, games, and exciting recreational activities, creating smiles that will last a lifetime.
#Alkhidmat#AghoshKarachi#OrphanCare#SummerCamp
عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام لویہ جرگہ میں عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ شمالی ملاکنڈ ڈویژن سے ٹیکس ختم کرنے کا اسان حل بتادیا
#ملاکنڈڈویژن_ٹیکس_نامنظور
ہجرت کرکے پاکستان آنے والے افراد کے مسائل ابھی تک سو فیصد حل نہیں ہوسکے،
جبکہ 1970ء کے بعد آنے والے بنگالی شہری، جو آج بھی پاکستان میں مقیم ہیں،
ان کے مسائل بھی قانون اور انصاف کے مطابق حل کیے جانے چاہئیں
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان