@Faiz_1802 Bus Malikan aik mafia ban chuky hyn. AGR kabi koi musafir shikayat krta hy tu ye ulta Badtamizi krty hyn. In k khilaf sakht action ki zarorat hy.
Alert!
Several military personnel were martyred and others injured following a powerful IED blast in the Glusar area of Nawagai tehsil, Bajaur district this morning.
Among those who embraced martyrdom was a security official belonging to the Harama area of Lakki Marwat district.
لکی مروت: سینیئر صحافی غلام اکبر مروت کو عدالت نے جھوٹے مقدمے سے با عزت بری کر دیا،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے ڈائر کیاگیا مقدمہ تقریباً پانچ سال چلا،جسے عدالت نے بے بنیاد قرار دے دیا۔
لکی مروت میں آٹا، گھی اور چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کی زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے اور گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ ضروری اشیاء کی قیمتیں قابو میں آئیں اور عام آدمی کی مشکلات کم ہوں۔ تفصیل غلام اکبر کی رپورٹ میں۔
لکی مروت: افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر لکی مروت کے عوام کا کیا ردِعمل ہے؟ جانتے ہیں غلام اکبر مروت کی رپورٹ میں۔
لکی مروت: ضلع بھر کے پرائمری اسکول اساتذہ کی کمی اور غیر حاضری کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، لیکن پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم اس مسئلے پر مکمل طور پر بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ افسران خود ہفتے میں صرف ایک یا دو دن ڈیوٹی پر حاضر ہوتے ہیں، تو وہ اساتذہ سے کس طرح ذمہ داری کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ تفصیل غلام اکبر مروت کی رپورٹ میں۔
لکی مروت میں گیس کی بندش نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، حالانکہ شہر خود گیس پیدا کرتا ہے، نان کی دکانوں پر رش بڑھ گیا، گھروں میں روزمرہ کے کام رک گئے، شہری افسران سے اپیل کر رہے ہیں کہ فوری طور پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تفصیل غلام اکبر کی رپورٹ میں
لکی مروت حساس ضلع ہے جہاں پولیس محدود وسائل کے باوجود بہادری سے دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے، اب تک 126 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، ڈی پی او لکی مروت نذیر خان کی پختون ڈیجیٹل سے گفتگو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج کرک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کرک نے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے لکی مروت سے مدد طلب کی، تفصیل پختون ڈیجیٹل کی اس رپورٹ میں
لکی مروت: ضلع بھر کی عدالتوں میں آج وکلاء کا بائیکاٹ جاری ہے، وکلاء کا کہنا ہے کہ کل پشاور ہائی کورٹ میں پولیس اہلکاروں نے وکلاء پر تشدد کیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بائیکاٹ کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے، تفصیل پختون ڈیجیٹل کی اس رپورٹ میں
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کی قیادت میں پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کی اعلیٰ سطح تقریب منعقد ہوئی، جس میں امن و امان کی بہتری، ادارہ جاتی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، شرکاء نے بد امنی کے خلاف مکمل اتحاد اور انٹیلیجنس شیئرنگ کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا