جےیوآئی تحصیل پشین کی سابق امیرحاجی عبدالواجدترین سابق تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی عزیز اللہ سابق سرفہرست قاری آخترعبدالغفور خادم نےجے یو آئی سابق شوری ممبرحاجی زین اللہ کاکڑ کیساتھ اھم ملاقات مختلف امورسیاسی گپ شپ بحث مباحثہ ھوئے
لاہور
جمعیۃ علماء اسلام صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام بسلسلہ 15 اکتوبر مفتی محمود کانفرنس (ملتان) ڈویژنز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال کی ضلعی و تحاصیل مجالس عاملہ کا مشترکہ اجلاس
فرزند قائد جمعیۃ حضرت مولانا اسعد محمود، امیر جے یو آئی پنجاب مولانا محمد امجد خان، حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز، حافظ محمد تنویر گجر، مولانا عبدالمجید توحیدی، حسن معاویہ سمیت ضلعی و تحاصیل زمہ داران کی بھرپور شرکت
شرکاء اجلاس کا مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کو پرجوش انداز میں آگے بڑھانے کا عزم
ماشاءاللہ الحمدللہ تازہ ترین قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب حفظہ اللہ اور قائد سندھ علامہ راشد خالد محمود سومرو صاحب
دیار حبیب میں
22 ستمبر 2026م
ملک میں بدامنی کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا اور خاص طور پر دو صوبوں کے اندر بدامنی کی صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ ہماری مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس جو کراچی میں طے تھا، لیکن بلوچستان کے حضرات یہ کہہ رہے تھے کہ ہم اپنے راستوں سے وہاں اجلاس میں نہیں پہنچ سکیں گے، جس کی وجہ سے ہم نے وہ اجلاس پشاور کی طرف منتقل کیا۔ کبھی آج تک ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے امن و امان کی وجہ سے، راستوں کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے، اپنا اجلاس ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں منتقل کیا ہو۔ اسی سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ملک کے اندر کی داخلی صورتحال امن و امان کے حوالے سے کس حد تک پہنچ چکی ہے۔
ہم بار بار اس بات کا اظہار تو کرتے رہے ہیں کہ دو صوبوں میں کوئی حکومتی رٹ نہیں ہے اور سندھ میں بھی جائیں تو وہاں بھی ڈاکوؤں کا راج ہے اور اسٹریٹ کرائمز ہیں۔ اب بلوچستان میں دن دہاڑے بینک لوٹے جاتے ہیں اور بینک سے باہر سڑک کے کنارے پیسے تقسیم کیے جاتے ہیں، گٹھڑیاں باندھی جاتی ہیں اور کوئی نظام نہیں ہے کہ وہ اپنے ملک کے بینکوں کو تحفظ دے سکیں، شہریوں کو تحفظ دے سکیں۔
کل ہمارے ایک سینیٹر شکور خان غبیزئی، وہ سینیٹ کی پریولیج کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، اور اس کے باوجود ان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا اور چین جانے کا طے شدہ پروگرام، اس پر وہ سفر نہیں کر سکے۔ پتہ نہیں کون سی قوتیں ہیں۔ ہمارے صوبے میں تو باقاعدہ منسٹرز کو ان کی گاڑیوں سے اتار دیا جاتا ہے، مسلح لوگ آتے ہیں، ان کی گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کرتے ہیں اور منسٹرز کو اٹھا لیا جاتا ہے۔
اس کا معنی یہ ہے کہ کوئی حکومت کہیں پر بھی موجود نہیں ہے۔ طاقتور ادارے اس وقت حکومت کر رہے ہیں، جہاں مرضی ہو، جس کے ساتھ جو رویہ اختیار کریں۔ نہ وہ کسی آئین کے پابند ہیں، نہ وہ کسی قانون کے پابند ہیں، یہاں تک کہ وہ کسی اخلاق کے بھی پابند نہیں ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس آج پشاور میں شروع ہوگیا
اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں
اجلاس میں مرکزی و صوبائی قائدین سمیت ایک ہزار سے زائد اراکین شریک ہیں
اجلاس میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کی باز گشت پر بحث ہو رہی ہے
آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے
اجلاس میں ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر غوروخوض ہو گا
اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ بھی لے گا
اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
پشاور، مفتی محمود مرکز
19 ستمبر 2026
جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس آج پشاور میں شروع ہوگیا ۔ترجمان جے یو آئی
اجلاس کی صدارت جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں۔اسلم غوری
اجلاس میں مرکزی و صوبائی قائدین سمیت ایک ہزار سے زائد اراکین شریک ہیں۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کی باز گشت پر بحث ہو رہی ہے ۔اسلم غوری
آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر غوروخوض ہو گا۔اسلم غوری
اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ بھی لے گا۔ ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ترجمان جےیوآئی
امریکہ سے لے کر یورپ تک تمام امت مسلمہ کا قتل عام کر رہے ہیں اور پھر بھی دہشت گرد مسلمان ہیں اور اپنے حکمرانوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اب مزید فتوے لگانے کی ضرورت نہیں ہے، تمہارے ملک کا امن و امان تباہ ہو چکا ہے، ریاست پر عام شہری کا سب سے اولین حق امن و امان کا ہے لیکن آج صوبہ خیبر پختونخواہ جل رہا ہے، بلوچستان جل رہا ہے، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، کسی انسان کی زندگی محفوظ نہیں ہے، عالمی سازش امت مسلمہ کے خلاف ہے، اگر امریکہ ہو یا یورپ یا پاکستان میں ان کے ایجنٹ جو امت مسلمہ اور ان کے اعتقادات کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ان سازشوں کا حصہ ہے قادیانیت، وہ اس سے الگ تھلگ نہیں ہے اور مقدمہ بہاولپور سے لے کر پارلیمنٹ کے مقدمے تک اور ابھی سپریم کورٹ کے مقدمے تک جب تک ہم زندہ ہیں پاکستان میں کسی کا باپ بھی تمہیں مسلمان نہیں کرا سکتے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا کراچی میں خطاب
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کوہاٹ حملے پر اظہار افسوس
کوہاٹ میں ہونے والے المناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہے۔مولانا فضل الرحمان
مسجد میں نماز جمعہ کے بعد معصوم انسانوں کا یوں بے رحمی سے قتل انتہائی کربناک ہے۔مولانا فضل الرحمان
ہمارا مذہب امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
تحفظ نبوت صہ کانفرنس شاہراہ قائدین کراچی کے ابتدائی مناظر
ان شاءاللہ العزیز کچھ ہی دیر میں
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی اسٹیج پر جلوہ افروز ہونگے۔
#TeamJUISindh#JUIAmanAlamIjtima2027
اسلام آباد:پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
بیرسٹر علی ظفر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں مختلف آئینی وقانونی امور پر اہم مشاورت
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت
ملاقات میں سنیٹر کامران مرتضٰی، محمد اسلم غوری شریک تھے۔
پٹرول سبسڈی کے دعوے محض سیاسی شعبدہ بازی ہیں۔ترجمان جے یو آئی
حکومت عوام کو ریلیف دینے کے نام پر ان کا مذاق اڑا رہی ہے ۔اسلم غوری
عوام کو حقیقی ریلیف دینا ہے تو پٹرولیم لیوی کو کم کیا جائے ۔ترجمان جےیوآئی
اشرافیہ سے ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ پورا کرنے کی بجائے عام آدمی کا خون چوسا جا رہا ہے۔اسلم غوری
حکومت اپنے اخراجات کم کر کے خسارے کو پورا کرے ۔ترجمان جےیوآئی
پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔اسلم غوری
حکومت سبسڈی کے نام پر عوام کو گمراہ کرنا بند کرے۔ترجمان جےیوآئی
عوام کو ریلیف چاہئیے ، اعلانات اور دعوے نہیں۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان