پنجاب پولیس کی نئی قیادت: راؤ عبدالکریم بطور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مقرر
وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن کے مایہ ناز اور انتہائی منجھے ہوئے افسر، راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور بے داغ کیریئر کی بدولت پہچانے جانے والے راؤ عبدالکریم اس تعیناتی سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب جیسے حساس اور اہم عہدے پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ فیلڈ کمانڈ اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھنے والے نو منتخب آئی جی پنجاب نے ہمیشہ چیلنجنگ حالات میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، انصاف کی فوری فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے میں سنگِ میل طے کرے گی۔
#PunjabPolice #IGPPunjab #RaoAbdulKarim #Leadership #NewEra #PublicSafety #LawAndOrder #PakistanPolice #ServiceAndProtection
Punjab Safe Cities Authority has achieved *ISO 27001 Certification for Information Security Management System*, making PSCA the first and only policing institution in Pakistan with this global benchmark ,. Proud moment for DIG Muhammad Ahsan younus MD PSCA.
@OfficialDPRPP
IGP KP Zulfiqar Hameed met with minority MPAs, assuring full legal support and effective measures to tackle security challenges faced by minority communities in the province.
Tourist police GB responded swiftly to an incident at Bara Pani in Deosai last night, where a bear suddenly attacked the tent of renowned singer Qurat-ul-Ain Baloch. Thanks to their prompt action, the singer was rescued and the bear was chased away and first aid was given.
پولیس کالج سہالہ میں کمانڈٹ سہالہ اشفاق خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق سیرت النبی ﷺ، ختم نبوت ﷺ اورربیع الاول سیرت النبی ﷺ، ختم نبوت ﷺ اورربیع الاول کے سلسلے میں ایک پر وقار اور روحانی محفل کا انعقاد کروایا
پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر سپوت فرض کی راہ میں قربان
ضلع بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ میں تعینات سب انسپکٹر حبیب اللہ نے ڈیوٹی کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے مزاحمت کرتے ہوئے حملہ کیا۔ واقعہ کے نتیجے میں سب انسپکٹر حبیب اللہ جان کی بازی ہار گئے اور جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید کی عظیم قربانی پر شہید کو خراجِِ تحسین شہید کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ شہید سب انسپکٹر حبیب اللہ نے شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کر دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
#PunjabPolice #Shaheed #Martyr #SalamPolice #RealHeroes #PoliceMartyrs
جشن عید میلاد النبیﷺ، پنجاب پولیس کے پرنور محافل، ریلیوں اور جلوسوں کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1398 محافل میلادالنبی ﷺ اور 2498 جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 60 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں اور محافل کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
#PunjabPolice #عیدمیلادالنبی #Security #SafePunjab
سی سی پی او پشاور @DrMianSaeedPSP کا ٹریفک ہیڈکوارٹرز گلبہار کا دورہ
شہداء کی یادگار پر حاضری
ٹریفک کی روانی، اصلاحات و لائسنس برانچ کا جائزہ
کم عمر ڈرائیونگ، کالے شیشے، ون ویلنگ و تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ہدایت
پودا لگایا، شہریوں سے ملاقات و کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کی حفاظت کے لیے 3000 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 400 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔
شرکاء صرف مقررہ انٹری پوائنٹس سے داخل ہو سکیں گے جہاں واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے اور مکمل باڈی سرچ کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔ جلوس کے راستوں پر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، جبکہ چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔
روٹ سے ملحقہ گلیوں اور راستوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ تھانوں کی موبائلز، پولیس کمانڈوز، ڈولفن اسکواڈ اور دیگر فورسز اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی اور گشت کے فرائض انجام دیں گی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
#ICTP #OPS #IslamabadPolice #WeRIslamabadPolice
آئی جی سندھ کی جانب سے سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کو عید مبارک کا پیغام۔
ماہ صیام کے دوران فرائض کی عمدہ کارکردگی پر سندھ پولیس کو شاباش۔
کراچی10,اپریل 2024:-
اسلام آباد پولیس کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ہم ہمیشہ کی طرح شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے مساجد، سڑکوں اور اہم مقامات پر موجود رہیں گے۔
#عيد_الفطر#EidulFitr2024#IslamabadPolice