عوام راج تحریک کے نظریے کا تو کسی کے پاس کوئی جواب نہیں تبھی تو فوجی اور سیاسی آمریت کے گماشتے میری ذات کو نشانہ بناتے ہیں۔۔۔ میں اگر کسی عہدے کا امیدوار ہوں تو ضرور مجھے اچھا یا برا ثابت کیجئے لیکن اگر میں حلفاً کہہ رہا ہوں کہ میں کبھی کوئی عہدہ نہیں لوں گا تو عوام راج تحریک کے نظریے پر بات کیجئے۔۔۔ کون ہے جو کہے گا سیاسی جماعتوں میں میرٹ اور جمہوریت نہیں ہونی چاہیے، کون ہے جو کہے گا کہ مڈل کلاس کو خوشامد کی بجائے قابلیت کی بنیاد پر آگے نہیں آنا چاہیے؟؟
اب پاکستان کے عام لوگوں کا وقت آنے والا ہے۔ ان لوگوں نے ہمیشہ امیرزادوں کو اقتدار میں پہنچایا۔ اب ان عام لوگوں کو اقتدار میں پہنچانے کی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔
15 جنوری کو ایک ایسی سیاسی جماعت کی تحریک کا اعلان ہو رہا ہے جو مجھ سمیت کسی شخص یا خاندان کی نہیں بلکہ عوام کی ملکیت ہو گی، جس کا ہر عہدیدار انٹرنل الیکشن کے ذریعے منتخب ہو گا، جس کا ہر فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔ ایک حقیقی جمہوری جماعت۔۔۔
انشاء اللہ 15 جنوری کی تاریخ قیامِ پاکستان کی تاریخ کے بعد پاکستان کی تاریخ کی سب سے اہم تاریخ بن جائے گی۔ پہلی بار عام آدمی اور مڈل کلاس نوجوانوں کے اقتدار کی تحریک شروع ہو رہی ہے، چاپلوسی اور وفاداری سے نہیں، میرٹ اور قابلیت سے۔ انٹرنل الیکشنز کے ذریعے۔
#انقلابی_تحریک_15جنوری
اپنا معیار ہے شاہوں سے بغاوت کرنا
میں الجھتا ہوں فقط وطن کے غداروں سے
15 جنوری سے پاکستان کے نوجوانوں کی جدوجہد کا باقائدہ آغاز ہوگا اور سال 2026 میں پاکستان کی سیاست پر راج صرف پاکستان کی عوام اور نوجوان کا ہوگا
#RiseOfYouth_15thJan
یہ مردِ مجاہد نے جس کام میں ہاتھ ڈالا جان کی پرواہ کیئے بغیر اسے مکمل کیا اب نوجوانوں کو اقتدار میں لانے کیلئے میدان میں اتر چکا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب پہلی بار ملک کا وزیراعظم کو عام نوجوان ہوگا ان شاءاللّٰہ
#اقرارکاپیغام
ملک پر مسلط چوروں سے نجات کا واحد راستہ یہی ہے کہ ہم ایک مضبوط جمہوری سیاسی ادارے بنائے آگے بڑھ کہ خود کو اس قابل بنائیں کہ ہم قیادت سنبھال سکیں۔ 🇵🇰
#نوجوان_زندہ_باد@iqrarulhassan
کھیوڑہ، ٹوبھہ، بٹل اور بالاکوٹ میں کمیونٹی نمائندوں سے ملاقاتیں: جنوری کے وسط میں ایک جمہوری جماعت کے قیام کی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ نام کا اعلان اور رجسٹریشن کا طریقۂ کار اناؤنس کیا جائے گا۔۔۔ یہ تحریک پاکستان کے عام آدمی کو اقتدار میں لانے کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
مریدکے میں نوجوانوں کی نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے ایک ملاقات: جب تک سیاسی جماعتوں کے مالک خاندان یا شخصیات رہیں گی، جب تک ایک ایسی سیاسی جماعت نہیں بنے گی جس کے مالک عوام ہوں تب تک اس ملک میں فطری اور مڈل کلاس لیڈرشپ کبھی سامنے نہیں آ سکے گی، پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکے گا۔