لڑکا ہینڈسم اور خوبصورت ہو لاکھوں کماتا ہو گاڑی اور بنگلہ ہو بھائی ہوں تو چھوٹے ہوں، بہنیں نہیں ہوں تو اچھا ھے ساس سسر کا گھرمیں کوئی عمل دخل نہ ہو ایسے لڑکے سے شادی کی خواہش دل میں لیے لاکھوں لڑکیاں گھروں میں بیٹھی نفسیاتی مریض بن رہی ہیں
مشہور جاپانی نژاد امریکی سائنٹسٹ میچیو کاکو کے مطابق امریکہ کی طاقت کا راز یہ ہے کہ امریکہ کے پاس ایک خفیہ ہتھیار ہے جس کا کوڈ نام H1B ہے ۔ یہ امریکی ویزے کی ایک قسم ہے جس کے زریعے وہ دنیا بھر کے جینیئس افراد کو کھینچ کر اپنے ملک میں لے آتا ہے اور ان کے زریعے اپنی برین پاور میں اصافہ کرتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں ہم جس شے کو برین ڈرین کہتے ہیں وہ امریکہ پہنچ کر امریکہ کے لئے برین پاور بن جاتا ہے ۔ اسی برین ڈرین کے نتیجے میں ہمارے جیسے ممالک میں اوسط سے کم درجے کی ذہانت والے افراد کی اکثریت رہ جاتی ہے ۔ اور ہمیں انہی میں سے اپنے لیڈر , افسر , نام نہاد ایکسپرٹ , اور فنی ماہرین کی ویکنسیاں فل کرنی ہوتی ہیں ۔ لہذا غصہ کرنے کے بجائے جو ہیں جیسے ہیں انہیں صبر شکر کے ساتھ قبول کریں اور غور کریں کہ اعلی صلاحیتوں کے مالک افراد کو کس طرح اپنے ہی ملک میں کام کرنے اور اپنے ہی ملک کی ذہنی طاقت میں اضافہ کرنے پر آمادہ کیا جا سکتا ہے ۔
لیاقت ہاشمی
گو ٹرمپ نے اس قسم کے ویزے کو اپنے ملک کے لیے خطرہ سمجھا اور امریکی عوام نے اس کو واپس صدر بنایا ۔۔اس کا نتیجہ امریکہ کی ترقی پر کیا اثرات مرتب کرے گا اس کا فیصلہ مستقل ہی کر سکتا ہے
مریم نواز اپنی مرحومہ والدہ کلثوم کے ہمراہ جنرل مشرف کے خلاف 1999 میں پہلی بار گھر سے باہر احتجاج کے لئے نکلیں۔ جلاوطنی سے واپسی پر انھیں باپ کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ امید ہے کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن کر وہ اپنے مخالفین کے لئے وہ رویہ نہیں رکھیں گی جو انھوں نے سہا