رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے، میزانِ عمل میں بھاری اور رحمٰن کو بے حد محبوب ہیں۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمِ
(صحیح البخاری: 6682) 🤍
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
اللہ تمہیں ایسے نابینا لوگوں سے محفوظ رکھے ، جو دنیــا کو تو صاف دیکھ لیتے ہیں ، مگر تمہــاری آنکھـوں میں چھپی اداسی ،
تمہارے لہجے میں چھپــا درد ۔
اور تمہـْارے انـدر بجھتـی ہوئی روشـنـی کبھی محســوس نہ کــر سکیں۔ 🦢🥀
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا - جس کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ اس کی عمر لمبی کر دی جائے اور اس کے رزق میں اضافہ کر دیا جائے اور بری موت کو اس سے دور کر دیا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔ - مسند احمد ٩٠٤٩-صحیح
رسول الله ﷺ نے فرمایا: "جب الله تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اُس سے عمل کراتا ہے." عرض کیا گیا: الله کے رسول! کیسے عمل کراتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "موت سے پہلے اُسے عمل صالح کی توفیق دیتا ہے." ترمذی 2142 (المستدرک للحاكم 1257؛ مشکوٰۃ 5288)
ہمیشہ اُس شخص کا انتخاب کرو جو تمہیں محبت سے پہلے عزت دے، کیونکہ محبت تو لفظوں سے بھی مل جاتی ہے، مگر عزت صرف وہی دیتا ہے جس کے دل میں تمہاری قدر ہو۔
رشتے خوبصورت محبت سے نہیں، عزت سے دیرپا ہوتے ہیں۔ ❤️
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تم لوگ اللہ پر توکل (بھروسہ) کرو جیسا کہ اس پر توکل (بھروسہ) کرنے کا حق ہے تو تمہیں اسی طرح رزق ملے گا جیسا کہ پرندوں کو ملتا ہے کہ صبح کو وہ بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو آسودہ واپس آتے ہیں۔ (ترمذی شریف - 2344)