اجرت طلب کرنے پر نوجوان احمد رضا کو تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی کی کوشش کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سلائی کی مزدوری مانگنے پر ملزمان نے رقم دینے کے بہانے بلا کر نامعلوم مقام پر لے جا کر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور مبینہ غیراخلاقی حرکات بھی کیں
#بریکنگ#نیوز
راولپنڈی اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کا کالا ناگ عام شہریوں بشمول خواتین کو نگلنے میں مصروف جبکہ افسران بالا دم سادھے بیٹھے ہیں
تلسہ روڈ پر دن دہاڑے مسلع ڈکیت لیبارٹری میں گھس گیا
مسلح ڈکیت نے خاتون ڈیٹا انٹری آپریٹر کے سر پر پستول تان کر موبائل فون و نقدی چھینی اور ایسا فرار ہوا جیسے پنڈی میں پولیس کا کوئی وجود ہی نہیں
دن دیہاڑے مسلع ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
حدیثِ رسول ﷺ کی اہمیت اور اس کا دفاع
حدیثِ رسول ﷺ کا علم ہم تک بڑی محنت، مشقت اور قربانیوں کے بعد پہنچا ہے۔ محدثینِ کرام نے اپنی زندگیاں اس علم کی حفاظت، تحقیق اور تدوین کے لیے وقف کر دیں۔ راویوں کے حالات، ان کے حافظے، ثقاہت، ملاقاتوں اور اسناد کی جانچ کے لیے ایسے اصول و ضوابط مرتب کیے گئے جن کی مثال دنیا کے علمی ذخیرے میں کم ہی ملتی ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ حدیث کی کتابوں میں صحیح، ضعیف، منکر اور موضوع ہر طرح کی روایات موجود ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورے ذخیرۂ حدیث کو مشکوک بنا دیا جائے۔ علمائے حدیث نے صدیوں کی تحقیق کے ذریعے ان روایات کے درجات متعین کیے ہیں۔ آج ہمارے پاس حق اور باطل، صحیح اور غلط روایت میں فرق کرنے کے لیے ایک عظیم علمی سرمایہ موجود ہے۔
افسوس کہ آج بعض حلقوں کی طرف سے حدیث کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رافضی مکتبِ فکر کے بعض حلقے تو سرے سے اہلِ سنت کے حدیثی ذخیرے کو حجت ہی نہیں مانتے، لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ ہمارے اپنے بعض لوگ بھی مخصوص احادیث کے معاملے میں ایسے رویے اختیار کرتے ہیں جو بالواسطہ حدیث کی حجیت اور محدثین کی عظیم علمی خدمات کو مشکوک بناتے ہیں۔
یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کسی حدیث کی تشریح، اس کے مفہوم پر اختلاف یا اس کی سند پر علمی بحث الگ چیز ہے، اور پورے علمِ حدیث کو مشکوک بنانا بالکل الگ چیز۔
قرآنِ کریم دین کی بنیاد ہے اور سنتِ رسول ﷺ اس کی عملی تشریح اور توضیح ہے۔ اگر ہم حدیث کو دین سے الگ کر دیں تو دین کی بہت سی عملی تفصیلات اور شرعی احکام کی وضاحت باقی نہیں رہے گی۔ نماز، زکوٰۃ، حج اور دیگر عبادات کی تفصیلات کو سمجھنے کے لیے حدیث و سنت ناگزیر ہیں۔
لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حدیث کو تعصب کی بنیاد پر نہیں بلکہ علم، تحقیق اور اصولِ محدثین کی روشنی میں سمجھیں۔ اختلاف کی گنجائش ضرور رکھیں، لیکن اس علمی ورثے کو متنازع نہ بنائیں جس کی حفاظت کے لیے امت کے عظیم محدثین نے اپنی پوری زندگیاں صرف کر دیں۔
حدیث کا دفاع دراصل سنتِ رسول ﷺ کے علمی و عملی ورثے کی حفاظت ہے۔
کالعدم تنظیم BLF کے خواتین ونگ نے ویڈیو جاری کی ہے اور دعویٰ کیا ہے ان خواتین نے 3مختلف مکامات پر آپریشن کے دوران 8 فوجی ہلاک کیے ہیں
خواتین ونگ نے مختلف چیک پوائنٹس بھی قائم کر رکھی ہیں اور عوام سے ملاقات کو معمول بنایاہے
بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں پر کالعدم تنظیموں کا راج ہے