سینیٹر کامران مرتضی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
پٹواری ایک ہی طرح کی رپورٹ بناتا ہے۔ سب پر ایک ہی طرح کی ایف آئی آرز ہورہی ہے۔ کامران مرتضی
اگر تمام سیاسی جماعتیں مل جاتی تو شائد اج یہ وقت نا آتا۔ سینیٹر کامران مرتضی
چند درجن افراد نے 25 کروڑ
جبر کی زنجیر میں ہونٹوں پر لکیرِ تبسم، نظامِ جبر کا ٹوٹتا طلسم
تحریر: نوفل ربانی
#تیرے_سنگ_ہیں_مولانا#عزم_بلند_رہے_قیدیو#جھوٹے_کم_ظرف_ادارے#معدنیات_چور_حکمران#اوچھے_ہتکھنڈے_بندکرو
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جان کی تو کوئی بات نہیں
فیض احمد فیض نے دو مصرعوں میں کیا سمندر کوزے میں بند کیا ہے!
مفتی اویس عزیز ناز و نعم میں پلے ہمارے دوست ہیں۔ مشیخیت، ��احبزادگی اور خانقاہی مزاج سے تو لگتا تھا کہ یہ قید ان کے لیے شاید مشکل ہو۔
لیکن آج جب دہشـت گردی کی عدالت میں ان کو پابہ جولاں لایا جا رہا تھا تو ان کے چہرے پر استقامت کا غازہ اور لبوں پر دل آویز مسکراہٹ نے ایمان تازہ کر دیا۔
انہوں نے ثابت کیا کہ وہ حقدار ہیں اس قافلۂ حریت کی ہم نشینی کے، اس کی فکری امانت داری کے، شاملی تا ایم آر ڈی تسلسل کی ایک کڑی ہونے کے۔
ہتھکڑیاں پہنانے والوں کے چہروں پر اقتدار کا غرور خاک میں ملتا تاثر ہے، اور ہتھکڑیاں پہننے والے کے چہرے پر استقامت کی مسکراہٹ!
یہ تبسم کی معمولی لکیر نہیں!
یہ اس پورے نظامِ جبر پر ایک خاموش خطِ تنسیخ ہے کہ ظلم کے ضابطے ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔ یہ کھلتے لب استبدادی قوتوں کی بوکھلاہٹ پر کاری طنز ہیں۔ یہ مسکراہٹ کہہ رہی ہے کہ جن کے پاس طاقت تو ہے مگر اختلاف برداشت کرنے کا ��وصلہ نہیں، جن کے پاس ہتھکڑیاں تو ہیں مگر سیاسی دلیل کا جواب نہیں، جن کے پاس زندان تو ہیں مگر آزاد ضمیروں کو قید کرنے کا ہنر نہیں۔
اہلِ جبر نے ایک شیخ الحدیث کے ہاتھوں میں لوہے کی ہتھکڑیاں ڈالیں، مگر اس کے چہرے سے اطمینان کی مسکراہٹ نہ چھین سکے۔اسکی چال میں یقین کا بانکپن نا ختم کرسکے اسکے جذبوں کی شگفتگی نا نوچ سکے اسکے پائے استقلال میں کوئی لرزہ نا پیدا کرسکے۔
عجب تماشا ہے اس عہدِ جبر کا! جن ہاتھوں نے عمر بھر قرآنِ کریم کے اوراق الٹے، جن انگلیوں نے صحیح بخاری کے صفحات سے علم و حکمت کے موتی چنے، جن لبوں سے قال اللہ اور قال الرسول ﷺ کی صدائیں بلند ہوئیں، آج انہی ہ��تھوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر اقتدار کے ایوانوں میں فتح کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔
شیخ الحدیث مفتی محمد اویس عزیز ہزاروی آج دہشـت گردی کی دفعات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ان کا جرم کیا ہے؟ ایک سیاسی و مذہبی اجتماع، مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد!
اجتماع چار دیواری کے اندر منعقد ہوا تھا، اجازت بھی لی گئی تھی، قانونی تقاضے بھی پورے کیے تھے، نہ سڑک بلاک ہوئی، نہ کوئی گملہ ٹوٹا، نہ ہی کوئی غیر قانونی عمل ہوا، تو پھر یہ بوکھلاہٹ کیوں؟ مزاجِ شاہ رنگیلا کیونکر برہم ہوا؟
یہ سوال محض ایک جماعت کا نہیں، پوری ریاست کے آئینی اور جمہوری کردار کا سوال ہے کہ ایک پُرامن سیاسی سرگرمی کو دہشت گردی کے مقدمے میں تبدیل کرنے کا قانونی اور اخلاقی جواز کیا ہے؟
کیا اب اس ملک میں صحیح بخاری پڑھانے والے شیخ الحدیث کی سیاسی وابستگی بھی قابلِ تعزیر جرم ٹھہرے گی؟ کیا خالقِ آئینِ پاکستان، مفکرِ اسلام مفتی محمود کا نام لینا امنِ عامہ کے لیے خطرہ بن گیا ہے؟ کیا قائدِ ملتِ اسلامیہ، محسنِ پاکستان مولانا فضل الرحمن کے سیاسی مؤقف سے اختلاف کا جواب اب دلیل، مکالمے اور جمہوری مقابلے کے بجائے ہتھکڑی، حوالات اور دہشت گردی کی دفعات سے دیا جائے گا؟
کیا گھٹیا، بھونڈے الزامات و اتہامات کے ثبوت نہ ہونے پر اپنی خفت بھی اس سے زیادہ گندے انداز سے مٹائی جائے گی؟
اے صاحبانِ اقتدار! تمہاری طاقت کی کتنی بے بسی ہے۔!
تم سمجھتے ہو کہ جمعیۃ کے عہدیدار کو مجرموں کی طرح پیش کرکے قائدِ ملتِ اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کی سیاسی مزاحمت کو خوف زدہ کر دو گے؟تمہیں گمان ہے کہ تمہارے جبر کی فولادی بیڑیاں شیخ الہند کے ورثاء کو خوف زدہ کر دیں گی؟تم خوش فہمی کا شکار ہو کہ آمریت کی آہنی گرفت ہمارے ہمالیہ سے بلند حوصلوں کو توڑ سکے گی؟تمہارا اندازہ بالکل ہی غلط ہے کہ غیر جمہوری اختیار کے آہنی حلقے جمعیۃ کے کارکنان کے جذبات کو مشتعل کر سکیں گے۔تم نے کیسے سوچ لی�� کہ تم قائدِ جمعیت اور ان کے کارکنان کے درمیان قائم لازوال محبت کو سیاسی انتقام کی زنجیریں پہنا سکو گے؟تم سمجھتے ہو کہ مدارس کے اساتذہ، محراب و منبر کے وارث اور جمعیت کے کارکن ہتھکڑیوں کی جھنکار سے اپنے سیاسی نظریات تبدیل کر لیں گے؟
تاریخ کے دفتروں میں ثبت حقیقت دیکھو!
جبر کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں کو ہمیشہ یہی خوش فہمی رہی کہ طاقت کے استعمال سے فکر کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔ طاقت کے بے لگام مراکز اسی غلط فہمی کا شکار رہے ہیں کہ فکری تسلسل اور تحریکی سوچ کو قید کیا جا سکتا ہے، مشنِ حق سے با دلیل وابستگی کو کاٹا جا سکتا ہے، مگر تاریخ کا فیصلہ اس کے برعکس ہے۔
زنجیریں جسموں کو محدود کرتی ہیں، نظریات کو نہیں؛ زندان راستے روک سکتے ہیں، تاریخ کے دھارے نہیں!