نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز فجر میں سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے:
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا*
اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، پاکیزہ روزی اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں ؎۔
سنن ابن ماجہ ، جلد ١ ، ٩٢٥-صحیح
الحمدللہ مائی نیو ورک
میری تمام پینٹنگز مکمل ہاتھ سے بنی ہوتی ہیں جس کے لیے بہت زیادہ محنت لگتی ہے اگر آپ لائک اور ری پوسٹ کردیں تو حوصلہ افزائی ہوجاتی ہے
اگر کوئی یہ پینٹنگ خردینا چاہتا ہے تو مجھے میسج کریں
پلیز ری پوسٹ ایوری ون
جزاک اللہ خیر
قالَ النبی ﷺ:
جب تم میں سے کوئی شخص تین مرتبہ (کسی کے گھر میں داخل ہونے کی) اجازت طلب کرے، پھر اسے اجازت نہ دی جائے، تو اسے واپس چلے جانا چاہیے.
بخاری 6245
(مسلم 5626؛ ترمذی 2690؛ ابوداؤد 5180؛ ابن ماجہ 3706؛ مشکوٰۃ 4667)
نبی کریم ﷺبیمار ہوئے اور جب بیماری شدت اختیار کر گئی تو آپ ﷺنےفرمایا کہ ابوبکرؓسے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ اس پر عائشہؓ بولیں کہ وہ نرم دل ہیں جب آپﷺکی جگہ کھڑے ہوں گے تو ان کےلیے نماز پڑھانا مشکل ہو گا۔آپﷺ نےپھر فرمایا کہ ابوبکر سےکہو کہ وہ نماز پڑھائیں۔
(بخاری،۶۷۸)
سب سے اچھی بات کتاب اللہ اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اور سب سے بری نئی بات (بدعت) پیدا کرنا ہے(دین میں) اور بلاشبہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ آ کر رہے گی اور تم پروردگار سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے۔
(صحیح بخاری، ۷۲۷۷)
لہٰذا اللہ کی تسبیح کرو اُس وقت بھی جب تمہارے پاس شام آتی ہے، اور اُس وقت بھی جب تم پر صبح طلوع ہوتی ہے اور اُسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی (اُس کی تسبیح کرو) اور اُس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔
﴿سورۃ الروم،۱۷-۱۸﴾
(اے پیغمبرﷺ!) یقین جانو ہم نے تمہیں کوثر عطا کردی ہے،
لہٰذا تم اپنے پروردگار (کی خوشنودی) کے لئے نماز پڑھو، اور قربانی کرو،
یقین جانو تمہارا دُشمن ہی وہ ہے جس کی جڑ کٹی ہوئی ہے۔
﴿سورۃ الکوثر﴾
تم میں سے کوئی چپکے سے بات کرے یا زور سے، کوئی رات کے وقت چھپا ہوا ہو، یا دن کے وقت چل پھر رہا ہو، وہ سب (اللہ کے علم کے لحاظ سے) برابر ہیں۔
﴿سورۃ الرعد، ۱۰﴾
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)