Argues for press freedom journalists rights support public interests and investigative journalism.Stands for ethical behaviour across media and public relations
چند اخلاقی اصول:ایم اے۔اعوان۔۔
1. کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ کال مت کریں . اگر وہ اپکی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں ۔
2. کسی سے لی گئی ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں . 1 روپیہ ہو یا 1 کروڑ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔
3. کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آڈر نہ دیں. اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آڈر دیں ۔
4. مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے 'اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں' یا 'آپ کے بچے نہیں ہیں' یا 'آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟' خدا کے لئے یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے.
6. اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لے لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار ادا کریں.
7. مختلف سیاسی نظریات کا احترام کریں.
8. لوگوں کی بات نہ کاٹیں بلکہ انہیں اپنی بات مکمل کرنے کا موقع دیجئے ۔
. 9. اگر آپ کسی کو تنگ کررے ہیں، اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہورہا تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں.
10.جب کوئی آپکی مددکرے تواسکا شکریہ ضرور ادا کریں۔
11. کسی کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں اور تنقید تنہائی میں کیجئے ۔
12. کسی کے وزن پر کوئی تبصرہ کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔. بس کہیں ، "آپ اچھے نظر آتے ہیں ." اگر وہ وزن کم کرنے کے بارے میں بات کرنا چاہے تو آپ بھی کیجئے ۔
13. جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں دائیں سوائپ نہ کریں. آپکو نہیں پتہ کہ آگے کیا ہے۔
. 14. اگر کوئی آپ کو بتائے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے،تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں . اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو آپ بھی کیجئے ۔
15.جس طرح آپ ایک سی ای او کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے آفس بوائے اور چوکیدار کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے آپکا برتاؤ آپکے کردار کا آئینہ دار ہے ۔
16. اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ہے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں
17.جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ نہ دیں ۔
18. کسی سے عرصے بعد ملاقات ہورہی ہو تو ان سے، عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں۔
19. اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے۔
20. اگر آپ کسی سے بات کر رہے ہیں تو دھوپ کا چشمہ اتار دیں *
دعاگو۔ ,۔۔۔ملک عتیق الرحمن اعوان۔ایجوکیشنسٹ &جرنلسٹ اسلام آباد
14 سالہ ام رباب ذہنی توازن ٹھیک نہیں کل مورخہ 26/08/2023 دن 2 بجے نیو گلزار قائد راولپنڈی سے غائب ہے،پولیس کو رپورٹ کی چوبیس گھنٹے ہونے کو ہیں پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا۔ لواحقین
@Rporwp@OfficialDPRPP@DCRawalpindi
یوم آزادئ پاکستان جوش و خروش سے منانے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔۔۔۔۔۔
اگر آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو پھر آپ صرف اور صرف اخبارات اور ٹی وی چینلز کی ذمہ داری کیوں سمجھتے ہیں کہ وہ 14 اگست کی تیاریاں اور جشن منانے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
آئیے آگے بڑھیں، اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 2 روز کیلئے پاکستان کے نام کر دیں۔
میں یہ کام شروع کر رہا ہوں ، اگر کسی بھی دوست کے گھر، محلے ، شہر یا دوسرے ملک میں کوئی بھی بچہ، بوڑھا ، جوان ، لڑکی یا لڑکا جشن آزادی کی تیاری کر رہا ہے، نغمہ گا رہا ہے، تقریر کر رہا ہے یا کوئی نظم سنا رہا ہے تو مجھے اس کی ویڈیو بھیجیں ، ساتھ کیپشن ضرور لکھیں، میں اسے اپنے فیس بک پیج اور ٹویٹر پر شیئر کرکے یوم آزادئ پاکستان کی خوشیوں میں اپنا حصہ ڈالوں گا۔
چلو چلو نیشنل پریس کلب اسلام آباد چلو۔
ہمارے کئی صحافی اور میڈیا ورکرز ساتھی بیماری کے دوران علاج کیلئے ایڑیاں رگڑتے رہے مگر انہیں یہ بروقت اور معیاری علاج کی سہولت نہ مل سکی۔ موجودہ وفاقی حکومت نے ہیلتھ انشورنس کیلئے ایک ارب روپے مختص کرتے ہوے پاکستان بھر کے ہزاروں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا 70 سالہ خواب شرمندہ تعبیر کر دیا۔
اس حوالے سے اظہار تشکر تقریب 12 جون بروز پیر شام چار بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مہمان خصوصی ہوں گی۔
#Health_Insurance_for_Journalist
پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر دفتر، پی ایف یو جے اور پارلیمینٹیرین کمشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام پی سی لاہور میں منعقدہ دوروزہ ٹریننگ ورکشاپ کے شرکا میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور صدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی سرٹیفیکیٹ تقسیم کر رہے ہیں۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی کی غیر قانونی برطرفی کو
جیو انتظامیہ کا ظالمانہ و غیر منصفانہ اور قابل مذمت
اقدام قرار دیتے ہوے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہو جاؤ۔
چلو چلو نیشنل پریس کلب اسلام آباد چلو، مہنگائی کی چکی میں پسنے والے قلم، کیمرے کے مذدور اور دفاتر و فیکٹریوں کے محنت کش متحد ہو کر معاشی قتل کیخلاف یکم مئی بروز پیر دن 10 بجے جدو جہد کا آغاز کریں گے۔
شرکت کی اپیل ہے
سول سوسائٹی، وکلا، صحافیوں اور متعدد سیاسی رہنمائوں کی تمام سیاسی جماعتوں سےانتخابات کیلئے متفقہ فریم ورک اور ٹائم لائن طے کرنےکیلئےمذاکرات کی اپیل۔ سول سوسائٹی کی درخواست پر پاکستان بارکونسل نے اے پی سی کے انعقاد کیلئےمیزبانی پر بھی رضا مندی بھی ظاہر کردی۔
صحافی دوستو ، نام نہاد اپوزیشن نے پریس کلب لسٹ میں موجود تمام صحافیوں کو جعلی قرار دیا ھے ، سازشی ٹولے کو لگام ڈالنے اور اپنے ووٹ کی حفاظت کیلئے اٹھئے ، یہ نہ ھو کہ پچھتاوا باقی رہ جائے @JournlistsPanel#NPCelection
تھانیدار اپنی غلط کارکردگی اآئی جی @akbarnasirkhan اور ایس ایس ی @ShehzadPSP کو دکھا کر تعریفی اسناد اور ایس ایچ او شپ کے حصول کیلئے جھوٹ پر مبنی وقوعے بنا کر بالواسطہ ملزمان کو فائدہ دے دیتے ھیں ، کم از کم @ICT_Police میں ایسیے معاملات پر باضابطہ سزا ھونی چاھئیے
@akbarnasirkhan@ShehzadPSP@ICT_Police تھانہ نون کی منشیات کے خلاف دبنگ کاروائیاں قابل تحسین مگر ھر ایف آئی آر کی سٹوری بالکل یکساں صرف کرداروں کے نام تبدیل ، شاپنگ بیگ نیلا ، سلوشن ٹیپ پیلی، دس گرام ، روڈ سائیڈ وغیرہایسی غلط وقوعے بنانے سے ھی ملزمان سزا سے بچ جاتے ھیں
ٹیکسلا،پی ایف یو جے کی اپیل پرپورے ملک کی طرح ٹیکسلا پریس کلب کے آفس پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر ٹیکسلا پریس کلب کے صدر سید رضوان حیدر ، سینئر صحافی ملک جاوید ، مقصود خان ، معروف بزرگ صحافی خالق فاروق اعوان، فیاض خان، راجہ خلجی،راجہ منصور عباسی شریک تھے۔