بخدمتِ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، وزیرِاعلیٰ پنجاب
محترم جناب رانا سکندر حیات صاحب، وزیرِ تعلیم پنجاب
محترم جناب شاہد فرید صاحب، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
موضوع: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کے لیے فی طالب علم معاوضے میں مناسب اضافہ کی درخواست
محترم صاحبان!
نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے پارٹنر سکولز گزشتہ کئی برسوں سے حکومتِ پنجاب کے شانہ بشانہ صوبے کے بچوں کو معیاری، کم خرچ اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان اداروں کی خدمات کو نہ صرف والدین بلکہ تعلیمی حلقوں میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
پارٹنر سکولز کے اساتذہ محدود وسائل کے باوجود شب و روز محنت، لگن اور خلوص سے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کر رہے ہیں۔ یہی محنت ہے کہ ہمارے طلبہ بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہے ہیں، جبکہ کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں اور دیگر تعلیمی میدانوں میں بھی PEF پارٹنر سکولز کے بچے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
لیکن افسوس کے ساتھ عرض ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اور غیر معمولی اضافے کے باوجود پارٹنر سکولز کے فی طالب علم معاوضے میں گزشتہ کئی سالوں سے مہنگائی کے تناسب سے مناسب اضافہ نہیں کیا گیا۔ بجلی، کرایہ، اسٹیشنری، کتابیں، فرنیچر، عمارت کی دیکھ بھال، اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر ضروری اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث پارٹنر سکولز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
ہماری معزز قیادت سے مؤدبانہ **اپیل ہے کہ PEF پارٹنر سکولز کے فی طالب علم معاوضے پر ازسرِنو غور کرتے ہوئے موجودہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے تناسب سے ایک مناسب اور قابلِ عمل اضافہ منظور فرمایا جائے، تاکہ یہ ادارے مزید بہتر انداز میں اپنی تعلیمی خدمات جاری رکھ سکیں اور اساتذہ کو بھی ان کی محنت کے مطابق بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ہمیں امید ہے کہ تعلیم دوست وزیرِاعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، محترم وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات صاحب اور محترم ایم ڈی PEF شاہد فرید صاحب پارٹنر سکولز کے اس دیرینہ مسئلے کو ہمدردانہ بنیادوں پر دیکھتے ہوئے فوری اور مثبت اقدام فرمائیں گے۔
آپ کا ایک مناسب اضافہ ہزاروں پارٹنر سکولز، لاکھوں طلبہ اور ان کے اساتذہ کے لیے حوصلے اور امید کا باعث بنے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور لاکھوں بچوں کے روشن مستقبل کے لیے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
@MaryamNSharif@RanaSikandarH@PEFPUNJAB@SchoolEduPunjab@CMComplaintCell@BBCUrdu@UNHumanRights@Shahid_farid19
#PEFFamily #PunjabFreeEducation
حضورِ اکرم، خاتم النبیین، رحمت للعالمین ﷺ کی ولادتِ با سعادت کا یہ بابرکت ماہ ہم سب کے لیے بے شمار برکتیں، ہدایت اور امن و سلامتی کا پیغام لے کر آتا ہے۔ اپنوں سے محبت، خلقِ خدا کی خدمت، حسنِ اخلاق، اور علم و عمل کی روشنی پھیلانا ہی اسوۂ حسنہ کی حقیقی روح ہے، جو ہر اندھیرے کو اجالے میں بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔
ایک استاد اور رہنما کی حیثیت سے ہماری اولین ذمہ داری یہی ہے کہ ہم اپنے نونہالوں کی تربیت اور تعلیم نبی کریم ﷺ کی دکھائی ہوئی شمعِ ہدایت کی روشنی میں کریں۔ جب کلاس روم کے اندر بچوں کے قلوب و اذہان میں علم، اخلاق، برداشت، اور انسانیت سے محبت کا بیج بویا جائے گا، تبھی یہی بچے کل کو پورے معاشرے اور دنیا میں امن اور روشنی کا سبب بنیں گے۔
آئیں اس مبارک موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے بچوں کو جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر علم و آگاہی کی شاہراہ پر گامزن رکھیں گے، تاکہ ہمارے کلاس رومز سے نکلنے والے چراغ پوری دنیا کو منور کر سکیں۔
#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
#PEFFamily
جنابِ عزت مآب مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، محترم شاہد فرید صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نہایت ادب و احترام کے ساتھ گزارش ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بہت سے پارٹنر سکولوں کی جولائی کی پیمنٹ تاحال جاری نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے سکول مالکان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
جنابِ عالی! آپ سے مؤدبانہ التماس ہے کہ جولائی کی بقایا پیمنٹ جلد از جلد جاری کروانے کے احکامات صادر فرمائیں۔ سکول مالکان کے پاس پیمنٹ پہنچے گی تو ہی وہ سکولوں میں موجود ضروری کمی کوتاہیوں کو دور کر سکیں گے، اساتذہ و دیگر اخراجات پورے کر سکیں گے اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا سکیں گے۔ بصورتِ دیگر مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
ہمیں آپ جیسی علم دوست، تعلیم پرور اور پارٹنر سکولوں کے مسائل کو سمجھنے والی شخصیت سے پوری امید ہے کہ آپ پارٹنرز کی مشکلات اور اس درد کو محسوس کرتے ہوئے جولائی کی بقایا پیمنٹ کی جلد ادائیگی کے لیے خصوصی احکامات جاری فرمائیں گے۔
آپ کی یہ مہربانی ہزاروں پارٹنر سکولوں کے لیے بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگی۔
والسلام
بہت شکریہ و جزاکم اللہ خیراً
@GhulamShab712@Shahid_farid19@PEFPUNJAB@RanaSikandarH@MRSukhera1@Riz_S88@MaryamNSharif
#PEFFamily
#PunjabfreeEducation
Alhamdulillah, in the journey of Punjab Free Education, the schools of the Punjab Education Foundation are also playing an important role.
Our commitment is not only free education but also quality education and opportunities for every child.
The efforts of all teachers and schools associated with PEF are truly commendable.
You all are the real strength of this mission.
#PunjabFreeEducation
A new standard of school education in Punjab - modern, inclusive, and focused on preparing students for tomorrow.
From learning spaces to educational opportunities, the model puts student development at the centre.
Nawaz Sharif Schools Of Eminence Girls Campus, Gojra.
#PunjabFreeEducation
A educated workforce is the backbone of innovation. Free education in Punjab is paving the way for the tech leaders, doctors, and engineers of tomorrow. #PunjabFreeEducation#PEFFamily
Let us keep education above differences. When Government, PEF, teachers and partner schools work together, the real winners are our students.
#PEFFamily#PunjabFreeEducation
A united PEF Family can make a stronger contribution to Punjab's education mission. Let us stay connected, support one another and keep our focus on our students.
#PEFFamily#PunjabFreeEducation
We hope the concerns and suggestions of PEF partner schools will continue to receive meaningful attention. Listening to stakeholders is essential for improving education on the ground.
#PEFFamily#PunjabFreeEducation